ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت
ہندستان نے 27واں عالمی اوزون دن منایا
عمارتوں میں موضوعاتی ایریا اسپیس کولنگ کے لئے انڈیا کولنگ ایکشن پلان (آئی سی اے پی) کی سفارشات پر عمل درآمد کے لئے عملی منصوبہ جاری کیا
وزیر موصوف نے کہاکہ اوزون ختم کرنے والے مادوں کے مرحلہ وار پروگرام کے نفاذ میں ہندستان کی کامیابی منصوبہ بندی اور نفاذ کی سطح پر اہم اسٹیک ہورلڈر کی شمولیت کی وجہ سے ممکن ہوئی ہے
کگالی ترمیم کے تحت ہائیڈرو فلوروکاربن مرحلہ کی حکمت عملی تیار کرتے ہوئے منفی معاشی اثرات کو مناسب طریقے سے حل کیا جانا چاہئے
Posted On:
16 SEP 2021 2:31PM by PIB Delhi
نئی دہلی،16ستمبر 2021/ماحولیات اور جنگلات تبدیلی آب و ہوا کے وزیر مملکت جناب اشونی کمار چوبے نے آج کہا کہ ہندستان نے متعدد اوزون پرت کو نقصان پہچانے والی اشیاء (او ڈی ایس) کی پیداوار اور کھپت کو کامیابی کے ساتھ ختم کردیا ہے اور مونٹریل پروٹوکول کے مالی نیٹ ورک سے تکنیکی اور اقتصادی تعاون حاصل کرکے اب تک مونٹریل پروٹوکول کی تمام ذمہ داریوں کو پورا کیا ہے۔
وزیر موصوف نے آج نئی دہلی میں 27ویں عالمی اوزون دن کے موقع پر منعقدہ ایک پروگرام کی صدارت کررہے تھے۔
جناب چوبے نے کہا، اوزون پرت کو نقصان پہچانے والےمادوں کو مرحلہ وار طریقے سے ختم کرنے میں ہندستان کی کامیابی کی ایک وجہ اسکیم اور نفاذ دونوں سطحوں پر اہم اسٹیک ہولڈروں کی حصہ داری ہے۔ انہوں نے کہاصنعت،تحقیقی ادارے، متعلقہ وزارتیں، صارفین وغیرہ ہندستان میں مونٹریل پروٹوکول کے مطابق اوزون پرت کو نقصان پہچانے والے مادوں کو ختم کرنے کے مرحلہ وار پروگرام میں اہم تعاون دے رہے ہیں۔
مونٹریل پروٹوکول میں کگالی ترمیم کا ذکر کرتے ہوئے، جسے حال ہی میں حکومت ہند نےتوثیق کی ہے ، وزیر موصوف نے کہا کہ اسے نافذ کرنے کے لئے ہائیڈروفلورکاربن کے استعمال کو ختم کرنے کی حکمت عملی تشکیل کرتے وقت صنعتی فرسودگی کو کم کرنے اور مخالف اقتصادی اثرات متعلق امور پر مناسب طریقے سے دھیان دیا جانا چاہئے۔
عالمی اوزون دن ہر سال 16 ستمبر کو مونٹریال پروٹوکول پر دستخط کرنے کی یاد میں منایا جاتا ہے جو اوزون پرت کو نقصان پہچانے والے مادوں کی پیداوار اور کھپت کو مرحلہ وار طریقے سے ختم کرنے کے لئے ایک بین الاقوامی ماحولیات سے متعلق معاہدہ ہے، جو آج ہی کے دن 1987 میں نافذ ہوئی تھی۔ اس دن ہر سال اوزون پرت کو ہورہے نقصان کے بارے میں اور اسےمحفوظ کرنے کے لئے کئے گئے اقدامات/کئے جارہے اقدامات کے بارے میں لوگوں کے درمیان بیداری پھیلانے کے لئے منایا جاتا ہے۔ حکومت ہند کی ماحولیات، جنگلات اور تبدیلی آب و ہوا کی وزارت (ایم او ای ایف اور سی سی) کے اوزون خزانے کے تحت اوزون فنڈ قومی اور ریاستی سطح پر 1995 سے عالمی اوزون دن منارہا ہے۔
عالمی اوزون دن 2021 کا موضوع ’’مونٹریل پروٹوکول- ہمیں ہمارے کھانے اور ویکسن کو ٹھنڈا رکھنے‘‘ ہے
وزیر ممکت جناب چوبے نے عمارتوں میں موضوعات ایر اسکولنگ کے لئے انڈیا کولنگ ایکشن پلانٹ(آئی سی اے ٹی) کی سفارشات ہیں، نافذ کرنے کے لئے عملی منصوبہ جاری کیا۔ آئی سی اے پی دیئےگئے سفارشات یں توجہ مرکوز کرنے کے بعد متعلقہ محکموں اور وزارتوں سمیت مختلف اسٹیک ہولڈروں کے ساتھ تفصیلی بات چیت عملی منصوبہ تشکیل دیا گیا ہے۔
این او ای ایف اور سی سی کے ذریعہ تیار کی جانے والی دنیا میں اپنی طرح کی اپنے ہی طرح کا پہلا انڈیا کولنگ ایکشن پلان (آئی سی اے پی) تمام علاقوں میں کولنگ ضرورت پر توجہ دیتےہیں اور ان کاموں کو فہرست بند کرتا ہے جو ماحول اور سماج دونوں کو محفوظ کرنے کے لئے کاموں میں تال میل کے ذریعہ سے معاشی فائدہ کے لئے کولنگ کی مانگ کو کم کرنے میں مدد کرسکتےہیں۔ آئی سی اے پی کامقصد براہ راست اور بالواسطہ دونوں طرح کے اخراج کو کم کرنا ہے۔
وزیر موصوف نے غیر اوزونمادوں اور کمگلوبل وارمنگ ممکنہ ریفریجریٹروں کو بڑھاوا دینے کے لئے حکومت ہند نے کولڈ چین سیکٹر پر ایک مطالعہ رپورٹ اور غیر –اوزون شہ کاری مادوں پر مبنی ریفریجریٹروں کے استعمال کرکے ریفریجریشن اورایئر کنڈیشند آلات کے لئے سرکاری خریداری پالیسوں پر ایک دیگر مطالعہ رپورٹ بھی جاری کی۔
جناب اشونی چوبے نے اس موقع پر ہندستان کے مختلف اسکولوں میں منعقدہ پوسٹر اورسلوگن مقابلوں کی فاتح اینٹریز بھی جاری کیں۔ مقابلہ میں 3900 سے زیادہ طالب علموں نے حصہ لیا۔
ماحولیات ، جنگلات اور تبدیلی آب وہوا کی وزارت کے سکریٹری جناب آر پی گپتا ، ہندستان میں یو این ا ی پی کے سربراہ، جناب اتل بگائی، محترمہ شوکوناڈا، ہندستان میں یو این ڈے مستقل نامہ اور مختلف صنعتی تنظیموں کے نمائندوں اور تین ہزار سے زیادہ اسکولوں بچوں نے ورچوئل طریقے سے منعقدہ پروگرام میں حصہ لیا۔
ش ح۔ ش ت۔ج
Uno-9075
(Release ID: 1755614)
Visitor Counter : 254