وزارت دفاع

وزیر دفاع جناب راج ناتھ سنگھ نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے اٹھارویں ہندوستان امریکہ اقتصادی سمٹ سے خطاب کیا


امریکی کمپنیوں کو ہندوستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دی

ہمارا مقصد ’میک ان انڈیا، میک فار دی ورلڈ‘ ہے: وزیر دفاع

Posted On: 15 SEP 2021 6:02PM by PIB Delhi

وزیر دفاع کے خطاب کی جھلکیاں:

  • ہندوستان ایک مضبوط اور قابل اعتماد سرمایہ کاری کی منزل ہے
  • امریکی کمپنیوں کو مشترکہ منصوبوں کے ذریعے ٹیکنالوجی کی منتقلی پر توجہ دینی چاہیے
  • نوجوان ہندوستانی ذہن کے ساتھ تحقیق اور ترقی ایک مضبوط دفاعی ماحولیاتی نظام بنائے گی
  • ہندوستان میں کاروباری دوستانہ ماحول بنانے کے لیے حکومت کا نقطہ نظر جدید خیالات کے لیے کھلا ہے

وزیر دفاع جناب راج ناتھ سنگھ نے امریکی کمپنیوں کو دعوت دی ہے کہ وہ ہندوستان میں سرمایہ کاری کریں اور وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے وژن ’میک ان انڈیا، میک فار دی ورلڈ‘ کے خواب کی تعبیر میں حصہ لیں۔ وہ 15 ستمبر 2021 کو انڈو امریکن چیمبر آف کامرس کے زیر اہتمام 18ویں انڈیا-یو ایس اکنامک سمٹ میں افتتاحی خطاب کر رہے تھے۔

دفاعی شعبے کو نہ صرف سلامتی بلکہ ملک کی مجموعی ترقی کا ایک لازمی حصہ قرار دیتے ہوئے جناب راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ حکومت کی طرف سے کیے گئے اقدامات نے ہندوستان کو ایک مضبوط اور قابل اعتماد سرمایہ کاری کی منزل میں بدل دیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ہندوستان اب ایک مستحکم اور محفوظ حکومت کے ساتھ ایک ایسی جگہ ہے جو کئی اصلاحات کے ذریعے معاشی ترقی پر توجہ مرکوز کرتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ مضبوط گھریلو طلب اور با صلاحیت نوجوان افرادی قوت اور جدت کی دستیابی ہندوستان کو سرمایہ کاری کی ایک اہم منزل بناتی ہے۔

وزیر دفاع نے صنعتی دنیا کے رہنماؤں سے مطالبہ کیا کہ وہ دفاعی شعبے میں ملک کی حقیقی صلاحیتوں کو سمجھنے کے لیے مشترکہ منصوبوں کے ذریعے ٹیکنالوجی کی منتقلی پر توجہ دیں۔ انھوں نے کہا کہ غیر ملکی او ای ایم یا تو ایک مشترکہ منصوبے میں داخل ہو سکتے ہیں یا ایک ٹیکنالوجی معاہدہ کر سکتے ہیں۔ جناب راج ناتھ سنگھ نے ان سے مطالبہ کیا کہ وہ ملک کے نوجوان ذہنوں کے ساتھ تحقیق اور ترقی کا عمل شروع کریں جو صنعتوں کے درمیان روابط کو بڑھائے گا اور تعلیم اور تحقیق کے یکساں تعاون کے ذریعے ایک ماحولیاتی نظام بنائے گا۔

یہ کہتے ہوئے کہ ہندوستانی صنعتیں امریکی صنعتوں کو اجزا کی فراہمی کر سکتی ہیں، جناب راج ناتھ سنگھ نے اس بات پر زور دیا کہ امریکہ اور ہندوستانی دفاعی صنعتوں کے لیے مشترکہ پیداوار اور مشترکہ ترقی کے بہت زیادہ امکانات ہیں۔ اس اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہ امریکی فرمیں ہندوستان کو دفاعی مینوفیکچرنگ کے لیے ایک بڑی سرمایہ کاری کی منزل کے طور پر پائیں گی، انھوں نے صنعت کو یقین دلایا کہ حکومت ہندوستان میں کاروباری دوستانہ ماحول اور دفاعی شعبے میں ہر قسم کے اقدامات کے لیے نئے خیالات کے لیے تیار ہے۔

وزیر دفاع نے کہا کہ یہ کانفرنس ایک ایسے وقت میں ہو رہی ہے جب ہندوستان اپنی آزادی کا 75واں سال منا رہا ہے، اسے غیر ملکی صنعتوں بالخصوص امریکی کمپنیوں کے لیے پلاٹینم موقع قرار دیتے ہوئے ’خود انحصار ہندوستان‘ کی تعمیر میں اپنا تعاون کرنے کے لیے کہا۔ انھوں نے مزید کہا، ”مجھے یقین ہے کہ ہندوستان اور امریکہ کے درمیان اقتصادی اور منصوبہ بند شراکت داری اسپرنگ بورڈ کے طور پر کام کرے گی اور یہ فورم اس کے حصول کے لیے ایک پل کا کام کرے گا۔

ہندوستان اور امریکہ کے درمیان بڑھتے ہوئے تعلقات پر روشنی ڈالتے ہوئے جناب راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ جامع عالمی منصوبہ بند شراکت داری، 2+2 مکالمہ، کووڈ سیکورٹی مکالمہ اور لاجسٹکس ایکسچینج میمورنڈم آف ایگریمنٹ اور مواصلاتی مطابقت اور سیکورٹی معاہدے جیسے معاہدوں نے دو طرفہ تعلقات کو نئی بلندیوں تک پہنچا دیا ہے۔

وزیر دفاع نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ کووڈ-19 کی صورتحال کے باوجود حکومت کی طرف سے اٹھائے گئے اقدامات کی وجہ سے ملکی معیشت کی راہ ہموار ہے۔ ”ہندوستان کی جی ڈی پی نے پچھلے دو سالوں میں ’V‘ کی شکل کا نمو دکھایا ہے۔ جہاں پچھلے سال ترقی میں 24 فیصد کمی دیکھی گئی تھی، اس سال کی پہلی سہ ماہی میں 20 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ یہ ملک کی مضبوط معاشی بنیادوں کی عکاس ہے۔

جناب راج ناتھ سنگھ نے مزید کہا کہ، ”ہم کووڈ-19 کے چیلنج کے باوجود مالی سال 22 میں دو ہندسوں کی ترقی کی توقع کر رہے ہیں۔ لیکن چیلنج مالی سال 22 کے بعد کے سالوں میں 7-8 فیصد کی صحت مند ترقی کی شرح کو برقرار رکھنا ہوگا۔ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں، ہم مالی سال 22 سے پہلے متحرک ترقی کی تیاری کر رہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ سات سالوں میں بڑی ساختی اور طریقہ کار کی اصلاحات نے ہندوستان کو ترقی کے لحاظ سے بڑی چھلانگ لگانے کے لیے تیار کیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ترقی پسند اور سرمایہ کار دوست ٹیکس پالیسیوں کی تشکیل، کاروبار میں آسانی پر توجہ، زراعت اور مزدور اصلاحات کچھ ایسے اقدامات ہیں جنھوں نے ’نیو انڈیا‘ کی بنیاد رکھی ہے۔

اٹھارویں ہندوستان امریکہ اقتصادی کانفرنس کووڈ-19 کے بعد معاشی بحالی میں ہندوستان اور امریکہ کے اہم کردار کو مد نظر رکھتے ہوئے منعقد کی گئی ہے۔ تقریب میں بھارت اور امریکہ کے کاروباری رہنماؤں نے شرکت کی۔ سمٹ میں خواتین کو با اختیار بنانے جیسے سماجی مسائل پر بھی سیشن شامل ہیں۔ آئی اے سی سی ایک اعلیٰ دو طرفہ چیمبر ہے جس کا مقصد بھارت امریکہ اقتصادی تعلقات کو ہم آہنگ کرنا ہے۔

                                               **************

ش ح۔ ف ش ع-ک ا   

U: 9040



(Release ID: 1755337) Visitor Counter : 189


Read this release in: Tamil , English , Hindi , Bengali