الیکٹرانکس اور اطلاعات تکنالوجی کی وزارت
الیکٹرانکس اور اطلاعاتی ٹکنالوجی کی وزارت الیکٹرانکس اور اطلاعاتی ٹکنالوجی کے شعبے میں گذشتہ 75 برسوں کے دوران تعاون کے لیے ٹیک چیمپئنز کو اعزاز سے نوازے گی
اس پہل سے مستقبل کے تکنیکی ماہرین کو ترغیب ملے گی
Posted On:
15 SEP 2021 6:45PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 15 ستمبر 2021:
آزادی کے امرت مہوتسو تقریباًت کے ایک جز کے طور پر الیکٹرانکس اور اطلاعاتی ٹکنالوجی کے وزیر مملکت جناب راجیو چندر شیکھر نے الیکٹرانکس اور اطلاعاتی ٹکنالوجی (آئی ٹی) کے شعبے میں سائنس دانوں /تکنیکی ماہرین کے نمایاں تعاون کے اعزاز میں ایک تقریب کا افتتاح کیا۔ اس پہل کے تحت الیکٹرانکس اور اطلاعاتی ٹکنالوجی کی وزارت (ایم ای آئی ٹی ای ٹی) نے ان سائنس دانوں /تکنیکی ماہرین سے نامزدگیاں طلب کی ہیں جنہوں نے گذشتہ 75 برسوں میں الیکٹرانکس اور آئی ٹی کے شعبے میں نمایاں تعاون کیا ہے۔ یہ نامزدگیاں ملک بھر کے عوام ویب پورٹل پر جمع کراسکتے ہیں :
www.innovateindia.mygov.in
جناب چندر شیکھر نے اس تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم جناب نریندر مودی جو ملک کے نوجوانوں میں سائنسی سوچ کو فروغ دینے میں پختہ اعتماد رکھتے ہیں ، کے وژن کا ذکر کیا۔ انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے بھارت کو خود کفیل بھارت میں تبدیل کرنے کی دعوت دی ہے۔ اس مقصد کے حصول کے لیے علوم اور جدت طرازی کا ایک مضبوط ایکسسٹم ضروری ہے اور یہی وزیر اعظم کا وژن ہے۔
جناب چندر شیکھر نے کہا کہ کوویڈ کے بعد کے عالمی نظام نے بھارت کو بے پناہ مواقع فراہم کیے کیوں کہ ممالک اپنے ٹکنالوجی سپلائی چین نظام کو تبدیل کرنا چاہتے ہیں ۔ بھارت نے پچھلے 75 برسوں میں معلومات اور ٹکنالوجی کے شعبے میں اپنی مہارت کا ثبوت دیا ہے اور اگلے 25 برسوں میں ترقی کا راستہ الیکٹرانکس اور آئی ٹی شعبے کے ذریعے مستحکم ہوگا۔
جناب چندر شیکھر نے کہا کہ وزارت اس موقع سے فائدہ اٹھانے اور عزت مآب وزیر اعظم کے خواب کو پورا کرنے کے لیے پوری طرح عہد بستہ ہے۔ اس کے تناظر میں الیکٹرانکس اور آئی ٹی کی وزارت نے آزادی کے بعد الیکٹرانکس اور آئی ٹی کے شعبے میں کیے گئے نمایاں تعاون کے اعتراف کی ایک نئی پہل کا آغاز کیا ہے۔ اس پہل میں سائنس دانوں /تکنیکی ماہرین کے سائنسی کام اور صلاحیتوں پر توجہ مرکوز کی جائے گی اس سے سائنس دانوں اور تکنیکی اختراع کاروں کی موجودہ اور آنے والی نسلوں کو بھی تحریک ملے گی۔
کاغذات نامزدگی آج سے طلب کیے جائیں گے اور کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی آخری تاریخ 7 نومبر 2021 ہوگی۔
انتخاب کا عمل مکمل ہونے کے بعد وزارت کے منتخب کردہ سائنس دانوں /تکنیکی ماہرین کے ناموں کا اعلان کیا جائے گا۔
تقریب میں وزارت الیکٹرانکس اور آئی ٹی کے سیکرٹری اور ایڈیشنل سکریٹری نیز پروفیسر ایس سدھوپن، پروفیسر یو بی دیسائی جیسے نامور ماہرین تعلیم نے شرکت کی۔
***
U. No. 9044
(ش ح۔ ع ا۔ ع ر)
(Release ID: 1755319)
Visitor Counter : 214