شہری ہوابازی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

شہری ہوا بازی کے مرکزی وزیر جناب جیوتیرآدتیہ سندھیا نے وشاکھا پٹنم -ممبئی روٹ پر براہ راست پرواز کو جھنڈی دکھاکرروانہ کیا

Posted On: 15 SEP 2021 3:36PM by PIB Delhi

نئی دہلی :15 ؍ستمبر2021:

  شہری ہوا بازی کے مرکزی وزیر جناب جیوترآدتیہ ایم سندھیا ، شہری ہوا بازی کے وزیر مملکت ، جنرل ڈاکٹر وی کے سنگھ (ریٹائر) کے ساتھ شہری ہوابازی کی وزارت میں سکریٹری  جناب  پردیپ کھرولا نے وشاکھا پٹنم (آندھرا پردیش) سے ممبئی (مہاراشٹر) جانے والی پہلی اسپائس جیٹ پرواز کو ورچول طریقہ سے جھنڈی دکھا کرروانہ کیا۔ جنوبی اسمبلی حلقہ کے ایم ایل اے (تلگو  دیشم) جناب واسوپلی گنیش کمار وشاکھاپٹنم ہوائی اڈہ سے ورچول تقریب  میں شرکت کی۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/IMG-20210915-WA0023DT65.jpg

 

وزارت شہری ہوا بازی میں   جوائنٹ سکریٹری محترمہ اوشا پادھی ،ایئر پورٹس اتھارٹی آف انڈیا (اے اے آئی) کے چیئرمین جناب سنجیو کمار کے ساتھ شہری ہوابازی کی وزارت  اور اے اے آئی کے دیگر سینئر افسران بھی شہری ہوابازی کی وزارت میں منعقدہ تقریب میں موجود تھے۔

شہری ہوا بازی کے مرکزی وزیرجناب جیوتیرآدتیہ ایم سندھیا نے کہا ، "یہ ہمارے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کا وژن ہے کہ نہ صرف ملک کے میٹرو شہروں بلکہ بھارت کے پوشیدہ جواہرات جیسے وشاکھاپٹنم کے ساتھ بہتر رابطے کے ذریعے معاشی ترقی کو قوت بخشیں۔ مجھے یہ اعلان کرتے ہوئے بہت خوشی ہو رہی ہے کہ آج ہم وشاکھاپٹنم سے بھارت کی اقتصادی راجدھانی  ممبئی تک براہ راست فلائٹ کنکٹویٹی  شروع کر رہے ہیں۔یہ روزگار،سیاحت ،طلبا کے لیے بہتر کنکٹویٹی کے امکانات پیداکرے گی  اور آئندہ وشاکھاپٹنم کے لیے   اقتصادی ترقی کے طورپر کام کریگی ۔ہماری پالیسی اڑان –پورے دیش کا عام ناگرک  ،کے ذریعہ بھارت کے اندرونی علاقوں میں بہتر فضائی کنکٹویٹی کو فروغ دیا جارہا ہے۔ بھارت سیاحتی انقلاب کے دہانے پر ہے۔ یہ وزارت کم سفری لاگت  پر زیادہ فاصلے تک سفر کے تصور کی نمائندگی کرتی ہے۔ اس کے علاوہ، آج ہم ملک کی مختلف ریاستوں میں 38 مزید پروازیں شروع کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا ،’’ وشاکھاپٹنم اب 302 طیاروں کی آمدورفت کے ساتھ 10 شہروں سے جڑا ہوا ہے اور ہم مختلف پہل کے توسط سے ان کی تعداد کو بڑھانے کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔ ہم اس شعبے کے لئے نئے راستے کھولنے کے تئیں پرعزم ہیں۔ ہمارے وزیراعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں 7 برسوں کی مختصر مدت میں ،ہم 2016 میں 60 ہوائی اڈوں سے 2021 میں 136 ہوائی اڈوں تک پہنچ گئے ہیں۔

اس وقت ، صرف ایئر انڈیا گروپ وشاکھاپٹنم- ممبئی روٹ پر پروازیں آپریٹ کرتا ہے اور اضافی پروازمقامی باشندوں کی طویل عرصے سے زیرالتوا  مانگ ہے ۔ میسرس اسائس جیٹ کے ذریعہ اضافی پرواز بھارتی حکومت کی ’سب اڑیں، سب جڑیں‘ پہل کے مقاصد کے عین مطابق ہے، جس کا مقصد ملک کے ٹیئر-2 اور ٹیئر -3 شہروں کی فضائی کنکٹویٹی کو مضبوط کرنا ہے ۔ میسرس اسپائس جیٹ وشاکھاپٹنم- ممبئی روٹ پر بوئنگ 737 طیارہ تعینات کرے گا۔ اس کے علاوہ، بھارتی حکومت کی گتی شکتی منصوبے کے تحت ، سبھی ڈھانچہ جاتی ترقی مقامی مینوفیکچرر کی عالمی پروفائل کو بڑھانے میں مدد کرے گی اور انہیں دنیا بھر میں اپنے ہم منصبوں کے ساتھ مسابقت کرنے میں مدد کرے گی۔ یہ مستقبل کے نئے اقتصادی شعبوں کے امکانات کو بھی جنم دیتی ہے۔

وشاکھاپٹنم ، جسے وزاگ کے نام سے بھی جانا جاتا ہے، ملک  کے سب سے پرانے بندرگاہی شہروں میں سے ایک ہے اور اپنے خوبصورت سمندری ساحلوں اور پرسکون منظرنامہ کے لئے جانا جاتا ہے۔ وشاکھاپٹنم کی بندرگاہ بھارت کے سب سے قدیم شپ یارڈ اور انسانوں کے بنائے ہوئے عجوبوں اور قدرتی مناظر کے لئے مشہور ہے۔ یہ مقام اپنے آبدوز میوزیم، ڈالفن کے نوز پوائنٹ ، کیلاس گری ہل پارک، بورا گپھاؤں ، اراکووادی، یاردا سمندری ساحل،  کٹیکی جھرنوں، ایکت ساڑی، لکڑی کے کھلونے، قلم کاری پینٹنگ کے لئے مشہور ہے۔ وشاکھاپٹنم جنوبی بھارت میں اپنی ثقافتی خوشحالی اور سیاحت کی وسعت کے لئے یقیناً ایک سیاحتی مقام ہے۔

پروازوں کے اوقات  مندرجہ ذیل ہیں :۔

 

پرواز نمبر

سیکٹر

روانگی

آمد

فریکوئنسی ایئرکرافٹ

ایس جی 436

وشاکھاپٹنم-ممبئی

9:50

11:45

پیر، بدھ، جمعرات  ، ہفتہ

ایس جی 435

ممبئی - وشاکھاپٹنم

7:15

9:00

پیر، بدھ، جمعرات  ، ہفتہ

******

 

 

ش ح۔ف ا ۔ م  ص

(U: 9027)


(Release ID: 1755300) Visitor Counter : 170