صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ
azadi ka amrit mahotsav

بھارت کے صدر جمہوریہ17 ستمبر کو ہماچل پردیش قانون ساز اسمبلی کے  خصوصی اجلاس میں  رونق افروز ہوں گے

Posted On: 15 SEP 2021 6:35PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  15 ستمبر 2021، بھارت کے صدر جمہوریہ جناب رام ناتھ کووند 16 سے 19 ستمبر 2021 تک ہماچل پردیش کے دورے پر ہوں گے۔

سترہ ستمبر 2021 کو صدر جمہوریہ ہماچل پردیش یوم تاسیس کے جشن زریں  کے موقع پر منعقد ہونےوالے ہماچل پردیش قانون ساز اسمبلی کے خصوصی اجلاس میں  رونق افروز ہوں گے اور  خطاب کریں گے۔

اٹھارہ ستمبر 2021 کو  صدر جمہوریہ  شملہ میں واقع  نیشنل اکیڈمی آف  آڈٹ اینڈ اکاؤنٹس میں  2018 اور 2019 بیچ  کے  انڈین آڈٹ اینڈ اکاؤنٹس  سروس  کے  زیر تربیت  افسران  کی  اختتامی تقریب  کے موقع پر  رونق افروز ہوں گے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔م م۔ن ا۔

U-9046

                          


(Release ID: 1755243)
Read this release in: English , Hindi , Punjabi , Tamil