بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کی وزارت
کے وی آئی سی نے گوا میں نو کووڈ متاثرہ خواتین کو خود روز گار فراہم کرکے مدد کی
Posted On:
07 SEP 2021 3:45PM by PIB Delhi
نئی دہلی،07 ؍ستمبر : طویل مدتی فائدے والی ایک انوکھی پہل میں کھادی اور ولیج انڈسٹریز کمیشن (کے وی آئی سی) نے گوا میں نو خواتین کے لئے مستقل خود روزگار کا انتظام کیا ہے۔ یہ وہ خواتین ہیں، جنہوں نے کووڈ – 19 کے سبب اپنے عزیزوں کو کھو دیا اور انتہائی بحران کی حالت میں تھیں۔ گھر میں کمانے والے رُکن کو وبائی مرض میں کھونے کے غم، مایوسی اور معاش کے بحران کے درمیان ان خواتین کو کے وی آئی سی نے اپنی اہم اسکیم پرائم منسٹر امپلائمنٹ جنریشن پروگرام (پی ایم ای جی پی) کے تحت اپنی ذاتی مینوفیکچرنگ اکائیاں لگانے کے لئے مالی مدد فراہم کی ہے۔ یہ ملک میں پہلی بار ہے کہ کوئی سرکاری ایجنسی وبائی مرض سے متاثر کمزور لوگوں کے لئے معاش کا انتظام کرنے میں مدد کر رہی ہے۔
کے وی آئی سی کے صدر جناب ونے کمار سکسینہ نے پیر کو ان نو خواتین کو 1.48 کروڑ روپے کے چیک تقسیم کئے، جو جلد ہی کپڑا سلائی، آٹوموٹیو مرمت ، بیکری اور کیک کی دکانیں، بیوٹی پارلر ، ہربل اور آیوروید دواؤں اور کاجو کی پروسیسنگ اکائیوں جیسی اپنی خود کی مینو فیکچرنگ اکائیاں شروع کریں گی۔ ان مستفیدین میں سے ہر ایک کو پی ایم ای جی پی اسکیم کے تحت سینٹرل بینک آف انڈیا کے ذریعے 25 لاکھ روپے تک کا قرض فراہم کیا گیا ہے۔ ساتھ ہی ان نئی اکائیوں میں سے ہر ایک کم از کم 8 افراد کے لئے روز گار پیدا کرے گی۔
کے وی آئی سی کے صدر نے کہا کہ یہ خود روز گار پہل نہ صرف ان کنبوں کو اقتصادی طور پر قابل بنائے رکھے گی بلکہ دوسروں کے لئے روز گار بھی پیدا کر ے گی۔ انہوں نے کہا کہ کووڈ وبائی مرض کے دوران کے وی آئی سی نے بحران میں پھنسے کنبوں کو مدد پہنچانے کے لئے مقامی مینو فیکچرنگ اور خود روز گار پر زور دیا ہے۔ بڑی تعداد میں نوجوانوں ، خواتین اور سماج کے کمزور طبقوں کے پریشان لوگوں کو پی ایم ای جی پی کے تحت خود روز گار سرگرمیوں میں شامل ہونے کے لئے آمادہ کیا گیا ہے۔ نتیجتاً یہ نئے صنعت کار نہ صرف خود کو اقتصادی طور پر طاقت ور بنائے رکھیں گے بلکہ وہ کئی دیگر کنبوں کو بھی اپنی نئی مینو فیکچرنگ اکائیوں میں روز دے کر ان کی مدد کریں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔ق ت۔ ق ر
U-9018
(Release ID: 1755017)
Visitor Counter : 223