وزارت دفاع

فوج کے سربراہ کا ممبئی کا دو روزہ دورہ اختتام پذیر ہوا

Posted On: 14 SEP 2021 5:47PM by PIB Delhi

فوج کے سربراہ جنرل ایم ایم نروانے کا ممبئی میں اہم آرمی اینڈ نیول اسٹیبلشمنٹ کا دو روزہ دورہ اختتام پذیر ہوا۔ 13 ستمبر 2021  کو فوج کے سربراہ نے ویسٹرن نیول کمانڈ ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا جہاں انھوں نے گارڈ آف آنر کا باضابطہ جائزہ لیا اور ویسٹرن نیول کمانڈ کے فلیگ آفیسر کمانڈنگ ان چیف وائس ایڈمرل آر ہری کمار سے بات چیت کی۔ فوج کے سربراہ نے سکھ لائٹ انفنٹری رجمنٹ سے وابستہ میزائل فریگیٹ آئی این ایس ٹیگ کا بھی دورہ کیا۔ شام کو فوج کے سربراہ نے مہاراشٹر کے عزت مآب گورنر جناب بھگت سنگھ کوشیاری سے ملاقات کی اور ریاست میں سابق فوجیوں کی فلاح و بہبود اور بحالی سمیت باہمی دل چسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ بعد ازاں انھوں نے دفاعی افواج کے لیے جدید ترین سازوسامان کی تیاری اور فراہمی میں شامل بڑے کاروباری اداروں کے نمائندوں سے بھی بات چیت کی۔

14 ستمبر 2021 کو فوج کے سربراہ نےمہاراشٹر، گجرات اور گوا ایریا ہیڈ کوارٹر اور ممبئی میں واقع مختلف انتظامی علاقوں کا دورہ کیا۔ جی او سی کے لیفٹیننٹ جنرل ایس کے پراشر نے انھیں کوویڈ-19 کے دوران علاقے کے ہیڈ کوارٹرز کے کام کاج اور اس سال سیلاب سے راحت کے کاموں کے دوران مختلف انسانی امداد کے کامون میں ان کے تعاون کے بارے میں آگاہ کیا۔ فوج کے سربراہ نےفوجیوں، ان کے اہل خانہ اور سابق فوجیوں کے معیار زندگی کو بہتر بنانے کے لیے ایریا ہیڈ کوارٹرز کی جانب سے کیے گئے مختلف فلاحی اقدامات اور منصوبوں کو سراہا۔

***

U. No. 8994

(ش ح۔ ع ا۔ ع ر)



(Release ID: 1754947) Visitor Counter : 149