زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت
زراعت اور کسانوں کی بہبودکی وزارت نے ڈیجیٹل زراعت کو آگے لے جانے کے لئے نجی کمپنیوں کے ساتھ پانچ مفاہمت ناموں پر دستخط کئے
مفاہمت ناموں کا مقصد کسانوں کی آمدنی بڑھانا اور ان کی پیداوار کا تحفظ ہے: جناب نریندرسنگھ تومر
زراعت کو ٹیکنالوجی سے جڑا ہوا ہونا چاہئے: وزیر زراعت
Posted On:
14 SEP 2021 6:56PM by PIB Delhi
زراعت کے شعبے میں نئی ٹیکنالوجیز شامل کرکے اس کی جدید کاری جاری رہے گی تاکہ کسان اپنی آمدنی بڑھا سکیں۔ وزیر زراعت جناب نریندر سنگھ تومر نے آج کرشی بھون میں مفاہمت نامہ پر دستخط کئے جانے کی تقریب میں یہ بات کہی۔ یہ مفاہمت نامے CISCO،ننجا کارٹ، جیو پلیٹ فارمز لمٹڈ، آئی ٹی سی لمٹڈ اور این سی ڈی ای ایکس ای مارکیٹ لمٹڈ کے ساتھ پائلٹ پر وجیکٹوں کے لئے کئے گئے ہیں۔
ان اہم پروجیکٹوں کی بنیاد پر کسان درست فیصلے کرسکیں گے کہ وہ کون سی فصل اگائیں۔ کس قسم کے بیج استعمال کریں اور بہتر فصل کے لئے کون سے طور طریقے اختیار کریں۔ زرعی سپلائی کے سلسلے میں شامل فریقوں کو خریداری اور نقل وحمل کے لئے بر وقت اطلاعات مل جائیں گی۔ کسان ٹھوس فیصلے کرسکیں گے کہ وہ اپنی پیداوار کو فروخت کریں یا اسٹور کریں اور کب اور کہاں اور کس قیمت پرفروخت کریں۔
حکومت نے نئی ٹیکنالوجیز پر مبنی پروجیکٹوں کے لئے 2025-2021کے ڈیجیٹل زرعی مشن کا آغاز کیا ہے۔ زرعی شعبے میں کایا پلٹ کی کوئی بھی کوشش ایکوسسٹم سوچ اور ڈیجیٹل ایکوسسٹم کے تحت ہونے کی ضرورت ہے ۔ زراعت کے شعبے میں ڈیجیٹل ایکو سسٹم کا قیام باہمی کاررائیوں ڈاٹا گورننس ، ڈاٹا کوالٹی ، ڈاٹا معیارات سکیورٹی اور پرائیویسی جیسے دور رس پہلوؤں کا احاطہ کرے۔ ایک اہم ضرورت ایک لامرکزیت اور وفاقیت کا ڈھانچہ ہے۔ جو خدمات فراہم کرنے والوں اور دیگر فریقوں کے لئے خودمختاری کا ضامن ہو اور اس کے ساتھ ہی باہمی کاموں کا بھی موقع ہو۔ زراعت میں ڈیجیٹلائزیشن لانے کی اہمیت کو سمجھتے ہوئے اس شعبے میں وفاقی کسان ڈاٹا بیس تیار کیا جارہا ہے اور اس ڈاٹا بیس کے ارد گرد مختلف خدمات کو مرکوز کیا جارہا ہے تاکہ زراعت کا ڈیجیٹل ایکوسسٹم تشکیل دیا جاسکے۔ وفاقیت والا کسانوں کا ڈاٹا بیس ملک بھر سے لینڈ ریکارڈز سے منسلک کیا جائے گا اور منفرد کسان آئی ڈی تیار کی جائے گی۔ تمام کسانوں کے اس اجتماعی ڈاٹا بیس کے تحت مرکزی اور ریاستی حکومتوں کی فلاحی اسکیموں کو یکجا کیا جاسکے گا اور کسان اس سے مستفید ہوں گے۔ فی الحال ڈاٹا بیس 5.5 کروڑ کسانوں کی تفصیلات کے ساتھ تیار ہے۔
جناب کیلاش چودھری، زراعت کے مرکزی وزیر مملکت، محترمہ شوبھا کرندلاجے، زراعت کی مرکزی وزیر مملکت ، جناب سنجے اگرول، سکریٹری ڈی اے اینڈ ایف ڈبلیو، جناب وویک اگروال، ایڈیشنل سکریٹری (ڈیجیٹل ایگریکلچر) ، جناب ہریش کرشنا، منیجنگ ڈائرکٹر پبلک افیئر اور اسٹریٹجک انگیجمنٹ، CISO، جناب تھیرو کمارن ناگارجن (ساتھی بانی اور سی ای او، ننجا کارٹ)ڈاکٹر شنکر ادوال، صدر اور سربراہ ریکولیٹری اینڈ کارپوریٹ افیئرز، جیو، جناب رجنی کانت رائے(ڈویژنل چیف ایگزیکٹو، آئی ٹی سی لمٹڈ، اور جناب مروگنک پرنجپے،(مینجنگ ڈائریکٹر اور چیف ایگزیکٹوآفیسر این سی ڈی ای ایکس ای مارکیٹ لمٹڈ بھی اس موقع پر موجود تھے۔
****
U.No: 8998
ش ح۔رف۔س ا
(Release ID: 1754943)
Visitor Counter : 285