اسٹیل کی وزارت
اسٹیل کے مرکزی وزیر رام چندر پرساد سنگھ نے اسٹیل سی پی ایس ای ایز کے اراضی کے مسائل کا جائزہ لیا ؛زمین کے ریکارڈ کے ڈیجیٹل بنانے پر زور دیا
Posted On:
14 SEP 2021 5:57PM by PIB Delhi
نئی دہلی،14ستمبر 2021/ مرکزی وزیر فولاد جناب رام چندر پرساد سنگھ نے آج فولاد سی پی ایس ایز کے سی ایم ڈیز کے ساتھ ایک میٹنگ کی صدارت کی تاکہ سیل کے مربوط فولاد پلانٹ اور دیگر فولاد سی پی ایس ایز کے زمینی مسائل کا جائزہ لیا جاسکے۔ وزیر موصوف نے فولاد سی پی ایس ایز کے پاس دستیاب زمین سے متعلق مختلف مسائل کا جائزہ لیا ۔ ان میں مستقبل کے منصوبوں/کاموں اور پلانٹس کی توسیع، فری ہولڈ یا لیز ہولڈ اسٹیٹس ، زمین کا استعمال وغیرہ شامل ہیں۔ میٹنگ میں فولاد اور دیہی ترقی کے وزیر مملکت جناب فگن سنگھ کلستے اور سکریٹری فولاد جناب پردیپ کمار ترپاٹھی بھی اس میٹنگ میں موجود تھے۔
وزیر فولاد کو اسٹیل سی پی ایس ایز کی جانب سے غیر مجاز قابضین کو ان کی زمینوں اور کوارٹرس سے ہٹانے کی گئی کارروائی سے آگاہ کیا گیا۔ جناب رام چندر پرساد سنگھ نے اسٹیل سی پی ایس ایز کو ہدایات دی کہ ناجائز قبضوں کو ہٹانے کے لئے کارروائی تیز کی جائے تاکہ اسٹیل سی پی ایس ایز کے ذریعہ زمین اور کوارٹرس کو فائدہ مند طریقے سے استعمال کیا جاسکے۔ انہوں نے ان سے مزید کہا کہ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ ریاستی حکومتوں کے متعلقہ محکموں کے مشاورت سے پلانٹس کی غیر تبدیل شدہ زمین کو فوری طور پر سی پی ایس ایز کے نام پر منتقل کردیا جائے۔ جناب رام چندر پرساد سنگھ نے اس بات پر زور دیا کہ فولاد سی پی ایس ایز کے تمام زمین کے ریکارڈز کو ڈیجٹلائز کیا جانا چاہئے اور اسے مخصوص تحویل میں رکھا جانا چاہئے۔ انہوں نے مستقبل کی ضروریات کے لئے سی پی ایس ایز کے پاس دستیاب تمام اراضی کے منصفانہ استعمال کی اہمیت پر زور دیا۔
ش ح۔ ش ت۔ج
Uno-8989
(Release ID: 1754942)
Visitor Counter : 129