بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی راستوں کی وزارت
راج بھاشا دیوس 2021 پردیپ پورٹ ٹرسٹ میں منایا گیا
Posted On:
14 SEP 2021 5:36PM by PIB Delhi
نئی دہلی 14 ستمبر 2021: آزادی کے امرت مہوتسو کی تقریبات کے ساتھ پردیپ پورٹ ٹرسٹ نے راج بھاس دیوس منایا۔ پی پی ٹی کے ڈپٹی چئیرمین جناب اے کے بوس نے بورڈ روم میں ایچ او ڈی نائب ایچ او ڈی اور دیگر سینئر عہدیداروں سے راج بھاشا کے حق میں عہد لیا۔ اسی طرح راج بھاشا عہد متعلقہ کنٹرولنگ اتھارٹی کے ذریعہ دفاتر میں بھی لیا گیا۔
جناب این کے پٹنائک، سینئر ویلفیئر آفیسر، پی پی ٹی کی رہنمائی میں پی پی ٹی ملازمین میں راج بھاشا کا استعمال کرتے ہوئے تخلیقی تحریر کا ایک مقابلہ منعقد کیا گیا۔ ہر سال 14 ستمبر کو راج بھاشا کا دن منایا جاتا ہے کیونکہ 14 ستمبر 1949 کو آئین نے راج بھاشا کو سرکاری زبان کے طور پر اپنایا تھا۔ اُس دن سے راج بھاشا کو مرکزی حکومتوں کے تمام دفاتر میں استعمال کیا جاتا ہے۔ ساتھ ہی اس کے ثقافتی ورثے اور اقدار کا دائرہ بھی ملک اور بیرون ملک لوگوں میں پھیل رہا ہے۔
****
U.No: 8992
ش ح۔رف۔س ا
(Release ID: 1754901)
Visitor Counter : 190