پنچایتی راج کی وزارت
مرکزی وزیر جناب گری راج سنگھ سوامیتو اسکیم پر قومی کانفرنس کا افتتاح کریں گے
کانفرنس سوامیتواسکیم کی عمل آوری کے بارے میں ریاستوں کو ایک دوسرے سے سیکھنے کا پلیٹ فارم مہیا کرائے گی
Posted On:
13 SEP 2021 6:01PM by PIB Delhi
نئی دہلی 13 ستمبر 2021: دیہی ترقی اور پنچایت راج کے مرکزی وزیر جناب گری راج سنگھ سوامیتوا اسکیم پر ایک قومی کانفرنس کا افتتاح کریں گے، چودہ ستمبر 2021 کو ’’سوامیتواسکیم۔ دیہی معیشت کی بہتری کی جانب ایک قدم‘‘کانفرنس میں جناب گری راج سنگھ افتتاح کے بعد کلیدی خطبہ دیں گے۔ پنچایت راج کے وزیر مملکت جناب کپل موریشور پاٹل، دیہی ترقی کے وزیر مملکت جناب فگن سنگھ کلستے اور محترمہ سادھوی نرنجن جیوتی بھی اس موقع پر بہ نفسِ نفیس موجود ہوں گے۔ پنچایت راج اور دیہی ترقی کے وزراء مملکت افتتاحی اجلاس کے دوران اپنے قیمتی خیالات شرکاء کے سامنے رکھیں گے۔ پنچایت راج وزارت میں سکریٹری جناب سنیل کمار افتتاح کلمات ادا کریں گے۔
دن بھر چلنے والی اس کانفرنس میں جو لوگ شرکت کریں گے ان میں مختلف وزارتوں/محکموں کے نمائندے اور ارضیاتی ڈاٹا سنٹرس کے افسران، سروے آف انڈیا اور ریاستوں/یوٹی کے پنچایت راج، ریونیو، سروے، لینڈریکارڈ، اور دیگر متعلقہ محکموں کے علاوہ انڈین بینک ایسو سی ایشن کے نمائندے شامل ہوں گے۔
سوامیتواسکیم پر قومی کانفرنس اس لئے بھی اہمیت کی حامل ہے کیونکہ وزیر اعظم نے اسکیم کا اولین مرحلہ کامیابی سے مکمل ہوجانے کے بعد 24اپریل 2021 کو پنچایت راج کے قومی دن کے موقع پر سوامیتو اسکیم کا قومی سطح پر آغاز کیا تھا۔ قومی کانفرنس میں مختلف فریقوں کو یہ موقع ملے گا کہ وہ آغاز کے مرحلے میں اسکیم پر عملدرآمد کے اپنے تجربات سے ایک دوسرے کو آگاہ کرسکیں گے۔ قومی کانفرنس سے ریاستوں کو ایک دوسرے سے سیکھنے کا ایک پلیٹ فارم ملے گا۔
پس منظر:
سوامیتو(دیہی علاقوں میں جدید ٹیکنالوجی کے ذریعہ گاؤوں کا سروے اور نقشہ سازی) اسکیم کا آغاز 24 اپریل 2021 کو پنچایت راج کے قومی دن کے موقع پر کیا تھا اور اس کا مقصد دیہی علاقوں میں ہر ایک گھر کے مالک کو ریکارڈ کا حق فراہم کرکے دیہی ہندوستان کی اقتصادی ترقی کو ممکن بنانا تھا۔ سوامیتواسکیم پنچایت راج، ریاستی ریوینو محکموں، ریاستی پنچایت راج محکموں اور سروے آف انڈیا کے اشتراک کی مشترکہ کوشش ہے۔
پہلا مرحلہ۔پائلٹ اسکیم (اپریل 2020 سے مارچ 2021) ہریانہ ، کرناٹک، مدھیہ پردیش، مہاراشٹر، اترپردیش ، اتراکھنڈ، پنجاب، راجستھان، آندھراپردیش کا احاطہ کرتی ہے اور ہریانہ ، مدھیہ پردیش پنجاب اور راجستھان میں لگاتار چنے والے ریفرنس نظام (CORS) کے قیام اس میں شامل ہے۔
دوسرامرحلہ۔(اپریل 2021 سے مارچ 2025) باقی دیہات کا مکمل سروےاور 2022 تک ملک بھر میں CORS نیٹ ورک کا قیام ۔
وزیر اعظم نے ہریانہ، کرناٹک ، مدھیہ پردیش، مہاراشٹر ، اتراکھنڈ اور اترپردیش کے 763 گاؤوں میں 1.25 لاکھ باشندوں کو گیارہ اکتوبر 2020 کو پروپرٹی کارڈ دیئے۔ اس کے علاوہ 24 اپریل 2021 کو پنچایت راج کے قومی دن کے موقع پر وزیر اعظم نے سوامیتوا سکیم کا ملک گیر آغاز کیا اور پانچ ہزار گاؤوں کے چار لاکھ سے زیادہ مستفدین کو پروپرٹی کارڈ /ملکیت کارڈ دیئے گئے۔
****
U.No:8958
ش ح۔رف۔س ا
(Release ID: 1754677)
Visitor Counter : 199