قومی مالیاتی رپورٹنگ اتھارٹی
azadi ka amrit mahotsav

این ایف آر اے نے فریقوں کے ساتھ روابط بڑھانے سے متعلق کنسلٹیشن پیپر میں موصول تبصروں کی بنیاد پر اپنا نتیجہ اخذ کیا

Posted On: 13 SEP 2021 5:41PM by PIB Delhi

نئی دہلی:13؍ستمبر2021:

پبلک انٹرسٹ انٹیٹیز(پی آئی ای) سے متعلق بھارتی فائنانشیئل رپورٹنگ نظام میں سسٹمیٹک تبدیلی لانے کے بنیادی مقصد سے مرکزی حکومت کے ذریعہ اکتوبر 2018 میں نیشنل فائنینشیل رپورٹنگ اتھارٹی (این ایف آر اے ) کا قیام کیا گیا تھا۔

این ایف آر اے نے مختلف زمروں کے فریقوں کے ساتھ رابطے کو مفاد عامہ سے متعلق اپنی ذمہ داریوں کو پورا کرنے کی اپنی حکمت عملی کے اہم نقطہ کے طور پر شناخت کی ہے۔ اسی کی مطابق این ایف آر اے نے اپنی تکنیکی صلاح کار کمیٹی (ٹی اے سی ) کو اس سے متعلقہ معاملات کو سمجھنے اور اس سمت میں کئے جانے والے اقدامات کی سفارش کرنے کے لئے کہا تھا۔ ٹی اے سی نے مارچ 2021 کے اواخر میں اپنی رپورٹ پیش کی۔ این ایف آر اے نے ٹی اے سی کی رپورٹ اور اس کے ذریعہ کی گئی سفارشات کا جائزہ لیا اور جون 2021 میں اس سے متعلق ایک کنسلٹیشن – پیپر پیش کرکے اس سلسلے میں این ایف آر اے کے ذریعہ تجویز کئے گئے اقدامات کے بارے میں عوام کی رائے/تجویزمانگی۔ رائے جمع کرنے کی آخری تاریخ 30 جولائی 2021 تھی۔

این ایف آر اے کو مختلف فریقوں ، جن میں اہم صنعتی ادارے ، بڑی اکاونٹنگ کمپنیاں اور تحقیقی /اکیڈمی شامل ہیں، کی طرف سے 17 کمنٹ لیٹر موصول ہوئے ہیں۔ کل ملاکر ، سبھی فریقوں نے این ایف آر اے کے ذریعہ فریقوں کی شراکت داری کو سرگرم طریقہ سے فروغ دینے کی تجویز کے تئیں اپنی حمایت کا اظہار کیا ہے۔ این ایف آر اے نے سبھی عوامی رائے کا جائزہ لیا ہے اور کنسلٹیشن پیپر میں واضح کئے گئے معاملات کے سلسلے میں آگے کی راہ کے بارے میں اپنا نتیجہ اخذ کیا ہے۔ موصولہ رائے کے ساتھ ساتھ این ایف آر اے کے نتائج اس کی ویب سائٹ پر پوسٹ کئے گئے ہیں:

https://nfra.gov.in/consultation_papers.

این ایف آر اے نے اپنے سبھی اہم فریقوں کی قیمتی تجاویز/خیالات کے لئے ان کا شکریہ ادا کیا ہے۔

 

************

ش ح۔ف ا ۔ م  ص

 (U: 8960)

 


(Release ID: 1754656) Visitor Counter : 194


Read this release in: English , Hindi , Tamil , Telugu