سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

بہتر آبی نظم سسٹم وضع کیا گیا


یہ گھروں اور صنعتوں میں  زہریلے ٹیکسٹائل فضلہ کو صاف کرکے اسے دوبارہ استعمال کے لائق بناسکتا ہے

Posted On: 09 SEP 2021 3:03PM by PIB Delhi

ہندوستانی تحقیق کاروں نے ایک بہتر فضلہ آبی نظم سسٹم وضع کیا ہے، جو ٹیکسٹائل صنعت سے صنعتی ڈائی  فضلہ  پانی  کو پوری طرح سے دوبارہ استعمال کے لائق بنا سکتا ہے اور اس کے زہریلے پن کو  ختم کرنے کےساتھ ساتھ اسے گھریلو اور صنعتی استعمال کے لائق بنا سکتا ہے۔ اس  سے آبی  نظم کی لاگت میں کمی آئے گی اور خشک سالی والے علاقوں میں پانی کے دوبارہ استعمال کی سہولت فراہم کی جاسکے گی۔

ابتدائی، دوئم اور سوئم  تکنیک خراب اور آلودہ پانی کو بہتر بنانے کے تعلق سے تین مرحلے کا یہ عمل صنعتی آلودہ پانی کو بہتر  بنانے میں ناکام ثابت ہوا ہے۔  صنعتی فضلہ (ڈائی پر مبنی) میں رنگ اور بدبو کی علامات کے لیے صرف اے او پی تکنیک پر مبنی سرکاری معیارات کو پورا کرنے کے لیے ناکافی ہوسکتی ہے اور کیمیائی فضلہ کی مسلسل سپلائی سے جڑے اے او پی کی اعلی لاگت کی وجہ سے بھی محدود ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ یہ سنتھیٹک  صنعتی رنگوں اور چمکیلے رنگ و بدبو کو دور نہیں کرسکتا ہے، جس کا حالات اور خاص طور سے آبی زندگی پر طویل عرصے تک چلنے والا کینسر پیدا کرنے کے خدشات پیدا کرتا ہے۔ اس زہریلے پن کو دور کرنے کے لیے جدید ترین آکسیڈیشن عمل (اے او پی) تکنیک کے ساتھ ایک اعلی سطحی حل آج کی ضرورت ہے۔

اس سمت میں کام کرتے ہوئے انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کانپور کےساتھ مالویے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی جے پور اور ایم ڈی ایم کالج جودھ پور کے تحقیق کاروں نے ایک ترمیم شدہ اے او پی حل وضع کیا ہے۔ اس مکمل طور سے جدید ترین عمل میں ابتدائی مرحلے کے بعد ریتھ دور کرنے کا مرحلہ، ایک اور اے او پی اور بعد میں کاربن کے اخراج کا مرحلہ شامل ہے۔ یہ روایتی ابتدائی دوئم اور سوئم عمل کی ضرورت کو ختم کرتا ہے، جس کے نتیجے میں بڑی حد تک رنگ کو ہٹایا جاسکتا ہے اور بین  ملکی  آبی اخراج کے معیارات کو پورا کرتا ہے۔

بھارت سرکار کے سائنس و ٹیکنالوجی کے محکمے ( ڈی ایس ٹی) کی  آبی ٹیکنالوجی پہل (ڈبلیو ٹی آئی) کے ساتھ انڈین نیشنل اکیڈمی آف انجینئرنگ (آئی اے این ای)، نے لکشمی ٹیکسٹائل پرنٹس کے تعاون سے ٹیکسٹائل انڈسٹریل پارک جے پور میں اس پائلٹ اسکیل پلانٹ کو شروع کرنے کے لیے پائلٹ سطح پر اس تکنیک کو فروغ دینے کی حمایت کی ہے۔

زیرو ڈسچارج واٹر مینجمنٹ سسٹم کو  مرکوز انتہائی جدید اس بہتر آکسیڈیشن پروسیس (اے او پی)  تکنیک کا استعمال گھریلو اور صنعتی استعمال کے لیے 10 کلو لیٹر فی دن کی شرح سے صنعتی ڈائی فضلہ پانی کے مکمل دوبارہ استعمال کے لیے کیا جارہا ہے۔  ٹیکسٹائل فضلہ کے زہریلے اور کینسر پیدا کرنے والے رنگوں دور کرنے کے لیے اس اے او پی تکنیک کا استعمال کرکے فضلہ پانی سے نہیں گھلنے والے کاربند مادے کو ڈی گریڈ اور معدنیات سے پُر بنانے کےلیے کیا جاتا ہے۔

یہ موجودہ  ٹریٹمنٹ عمل کا ایک سیدھا متبادل ہے اور اس میں ایسڈ مٹی پر ڈائی کو جذب کرنے کا ایک کم لاگت والا حل ہوتا ہے، جس کے بعد یہ ایک فوٹو کیٹالیٹک  دکھائی دینے والی ہلکی روشنی کے فلٹر اور ایک غیرمعمولی کاربن اور پین نینو -میٹ  فائبر فلٹر عمل کے اندر ایک فوٹو کیمیکل عمل کا مرحلہ ہوتا ہے۔ تجرباتی بنیاد پر قائم ہونے کے بعد یہ صنعتی فضلہ والے پانی کو بہتر بنانے کا کام کرتا ہے۔

اس تکنیک کے نتیجے میں راجستھان کے پانی کی کمی والے علاقوں میں پانی کو بہتر بنانے کے روایتی سسٹم (خاص طور سے کیچڑ دور کرنے کے عمل پر آنے والی بھاری لاگت کے سبب) سے ہونے والا ٹریٹمنٹ  لاگت کے 50 فیصد کو کم کرتا ہے۔ اس کے علاوہ موجودہ صنعتی ضرورت کو پورا کرنے کے لیے اس پلانٹ کو 100 کلو لیٹر فی دن کی صلاحیت تک لے جانے کے لیے خودکار پلانٹ آپریشن پر بھی کام چل رہا ہے۔

 

مزید معلومات کے لیے ڈاکٹر شانتنو بھٹاچاریہ ، آئی آئی ٹی کانپور سے   bhattacs@iitk.ac.in  پر  رابطہ کیا جاسکتا ہے۔

For details Dr. Shantanu Bhattacharya, IIT Kanpur, bhattacs@iitk.ac.in can be contacted.

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001H9HV.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002AVWQ.jpg

Fig: Change of Color of effluents post multiple treatment steps

 

********** ***

( ش ح ۔ج ق ۔ ت ع (

U.No. 8938


(Release ID: 1754479) Visitor Counter : 215


Read this release in: English , Hindi , Punjabi