قبائیلی امور کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

قبائلی امور کے وزیر جناب  ارجن منڈا آسام کے  دو روزہ  دورے پر رہیں گے


ایم ایف پی، وی ڈی وی کے  اور ٹرائی فوڈ پروگراموں کے نفاذکی پیش رفت کا  جائزہ لیا جائے گا

Posted On: 11 SEP 2021 2:40PM by PIB Delhi

نئی دہلی،11  ستمبر 2021/ قبائلی امور کے وزیر جناب ارجن منڈا کل سے آسا م کے  د و روزہ دورہ پر رہیں گے۔ اپنے دورے کے  پروگرام کے دوران  جناب منڈا ایم ایف پی ، وی ڈی وی کے اور ٹرائفوڈ پروگراموں کے نفاذ کی  پیش رفت کا جائزہ لیں گے جنہیں ریاست اور خطے میں قبائلیوں کوبااختیار  بنانے کے لئے  نافذ کیا گیا ہے۔  انکے ساتھ  ٹرائفیڈ کے ساتھ منیجنگ ڈائریکٹر  جناب پرویر کرشنا اورٹرائفیڈ کے دیگر سینئر افسران بھی ہوں گے۔

 دو روزہ  دورہ کے دوران  جناب منڈا آسام کے   گورنر  جناب جگدیش مکھی، آسام کے وزیراعلی جناب ہمنت بسوا سرما، آسام کے قبائلی امور کے وزیر  ، وزیراعلی اور پرنسپل سکریٹری  اور گوہاٹی میں   ریاست کے   دیگر اہم حکام کے ساتھ میٹنگ کا انعقاد کریں گے۔ جن کئی  کاموں کا منصوبہ بنایا گیا ہے  ان میں دو روکشاپ/کانفرنس –پہلے دن وائس آف نارتھ ایسٹ قبائلی رہنما کانفرنس اور دوسرے دن  آئی آئی  ای میں منعقد ایک ون دھن ورکشاپ شامل ہے۔ جناب منڈا کے دورے کے پروگرام میں لوکھرا گوہاٹی کے کٹکی پاڑہ میں وی وی ڈی سی کا دورہ  کرنےکا منصوبہبنایا گیا ہے۔

وزیر موصوف کے دو روزہ دورہ کا مقصد ان قبائلی فروغ اسکیموں کا زمینی سطح پر نفاذ، چیلنجوں اور فروغ کا جائزہ  اورپیش رفت کا اندازہ  لگانا ہے۔ ملک بھر میں ٹرائفیڈ کے ذریعہ نافذ کئے گئے  ان پروگراموں کا حتمی مقصد پورے ملک میں  قبائلی زندگی  اور  روزگار میں  مکمل تبدیلی لانا  اور آتم نربھر بھارت کی سمت میں ترقی کرنا ہے۔  

 

ش ح۔   ش ت۔ج

Uno-8916

 


(Release ID: 1754376) Visitor Counter : 170