صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
بھارت نے مجموعی طور پر73.82 کروڑکووڈ-19 ٹیکہ کاری کرکے غیر معمولی کامیابی حاصل کرلی ہے
شفایابی کی شرح سردست 97.51 فیصد ہے
گذشتہ 24 گھنٹوں میں28,591 نئے معاملے درج ہوئے ہیں
بھارت میں فی الحال(3,84,921)مریض زیر علاج ہیں، جومجموعی معاملوں کا 1.16 فیصد ہیں
ہفتہ واری مثبت معاملوں کی شرح (2.17 فیصد) ہے، جو پچھلے 79دنوں سے 3 فیصد سے کم ہے
Posted On:
12 SEP 2021 10:21AM by PIB Delhi
نئی دلّی ،12 ستمبر، 2021/
گذشتہ 24 گھنٹوں میں72,86,883 ٹیکے لگائے جانے کے ساتھ ہی، آج صبح 7 بجے تک موصولہ عبوری رپورٹ کے مطابق بھارت نے مجموعی طور پر 73.82 کروڑ (73,82,07,378) آبادی کی کووڈ-19 ٹیکہ کاری کرکےغیر معمولی کامیابی حاصل کرلی ہے۔ٹیکہ کاری کی اس حصولیابی کے لئے 75,25,766 سیشنز منعقد کئے گئے۔
آج صبح 7 بجے تک حاصل عبوری رپورٹ کے درج ذیل کے مطابق ہے:
طبی کارکنان
|
پہلی خوراک
|
10363703
|
دوسری خوراک
|
8587937
|
صف اوّل کے کارکنان
|
پہلی خوراک
|
18336456
|
دوسری خوراک
|
13991469
|
18 تا 44 سال کی عمر کے افراد
|
پہلی خوراک
|
296771856
|
دوسری خوراک
|
42838102
|
45 تا 59 سال کی عمر کے افراد
|
پہلی خوراک
|
142908025
|
دوسری خوراک
|
62511101
|
60 سال سے زیادہ عمر کے افراد
|
پہلی خوراک
|
92721925
|
دوسری خوراک
|
49176804
|
مجموعی تعداد
|
73,82,07,378
|
مرکزی حکومت ملک بھر میں کووڈ - 19 کی ٹیکہ کاری کی رفتار کو تیز کرنے اور اس کے دائرہ میں توسیع کرنے کے تئیں پر عزم ہے۔
پچھلے 24 گھنٹے میں34,848 مریض شفایاب ہوئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی شفایاب ہونے والوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر (عالمی وباپھوٹ پڑنے کے بعد سے ) 3,24,09,345ہوگئی ہے۔
نتیجتاً، بھارت میں صحت یابی کی شرح فی الحال 97.51 فیصد ہوگئی ہے۔
مرکز اور ریاستوں نیز مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ذریعے پائیدار اور مشترکہ کوششوں کے نتیجے میں،مسلسل76ویں دن 50,000 سے بھی کم یومیہ نئے کیس درج کئے جانے کا رجحان سامنے آیا ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دورا ن28,591 نئے معاملات درج کئے گئے ہیں۔
زیر علاج مریضوں کی تعداد سردست3,84,921ہے۔ ملک بھر میں زیر علاج مریض، مجموعی مثبت معاملوں کا 1.16 فیصد ہیں۔
ملک بھر میں جانچ کی صلاحیت میں خاطرخواہ اضافہ کیا گیا ہے۔گذشتہ 24 گھنٹوں میں مجموعی طور پر15,30,125ٹیسٹ کئے گئے ہیں۔بھارت میں مجموعی طور پر اب تک54.18 کروڑ سے زیادہ(54,18,05,829) ٹیسٹ کئے جاچکے ہیں۔
اب جب کہ ملک بھر میںطبی جانچ کی صلاحیت میں اضافہ کیا جا چکا ہے، متاثرپائے جانےوالےافراد کی ہفتہ وار شرح سردست 2.17 فیصد ہوگئی ہے،جو گذشتہ79 دنوں سے 3 فیصد سے بھی کم رہ گئی ہے۔اسی طرح ایک دن میں متاثر پائےجانے والے افراد کی شرح فی الحال1.87فیصد ہے۔ یومیہ متاثرہ افراد کی شرح پچھلے 13 دنوں سے3فیصد سے بھی نیچے ہے اور مسلسل 96 دنوں سے یہ شرح 5 فیصد سے نیچے درج ہورہی ہے۔
*****
ش ح۔ ن ر
U NO:9003
(Release ID: 1754288)
Visitor Counter : 222