خوراک کی ڈبہ بندی کی صنعتوں کی وزارت

'آزادی کے امرت مہوتسو' کے تحت فوڈ پروسیسنگ صنعتوں کی وزارت کے زیر اہتمام فوڈ پروسیسنگ ہفتے کا انعقاد کیا گیا


پی ایم ایف ایم ای اسکیم کے تحت ریاست اترپردیش کو سیلف ہیلپ گروپ کے 135 ارکان کے لیے سیڈ کیپیٹل 43.20 لاکھ روپے کی رقم ایس آر ایل ایم کے ڈسٹرکٹ پروجیکٹ مینجمنٹ یونٹ (ڈی پی ایم یو) کو منتقل کی گئی

'ون ڈسٹرکٹ ون پروڈکٹ' کے تحت دودھ کی پراسیسنگ اور قدر میں اضافے پر وزارت کے ذریعے ایک قومی ویبینار کا انعقاد کیا گیا

Posted On: 11 SEP 2021 7:32PM by PIB Delhi

نئی دہلی، 11 ستمبر 2021:

بھارت سرکار کی جانب سے ملک کی آزادی کے 75 سال مکمل ہونے کی یاد میں منائے جانے والے 'آزادی کے امرت مہوتسو' کے تحت فوڈ پروسیسنگ ہفتہ 6 ستمبر 2021 سے 12 ستمبر 2021 تک منایا جارہا ہے۔ جس کے تحت وزارت کی جانب سے متعدد پروگراممنعقد کیے جارہے ہیں۔

وزارت کی جانب سے آج اسی مہم کے حصے کے طور پر فوڈ پروسیسنگ صنعت کے شعبے میں کاروباری افراد کو بااختیار بنانے کے لیے ریاست اترپردیش میں سیلف ہیلپ گروپ کے 135 ممبران کے لیے ایس آر ایل ایم کے ڈسٹرکٹ پروجیکٹ مینجمنٹ یونٹ (ڈی پی ایم یو) کو 43.20 لاکھ روپے کی ادائیگی کی گئی ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0013C6F.jpg

اس کے علاوہ آج وزارت نے 'ون ڈسٹرکٹ ون پروڈکٹ' اور محکمہ مویشی پروری اور ڈیری (بھارت سرکار) کے تحت دودھ کی پروسیسنگ اور قیمتوں میں اضافے پر کے موضوع پر نیشنل ویبینار کا انعقاد کیا۔

پی ایم ایف ایم ای اسکیم سے فائدہ اٹھانے والے گجنن ایگرو انڈسٹریز کی کاروباری شخصیت گورو اشوک مہتر کی کام یابی کی کہانی وزارت کے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر 'آتم نربھر صنعتیوں کی سیریز' کے تحت شائع کی گئی۔

اس کے علاوہ وزارت کی جانب سے فوڈ پروسیسنگ ہفتے کے تحت وزارت کے تمام سوشل میڈیا فورمز پر چلائی جانے والی پروسیسڈ مصنوعات سے متعلق بیداری مہم کے تحت خوراک کے ضیاع سے بچنے سے متعلق ویڈیوز بھی جاری کی گئیں۔

***

(ش ح۔ ع ا۔ ع ر)

U. No. 8905



(Release ID: 1754251) Visitor Counter : 167