بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی راستوں کی وزارت

پارادپ پورٹ اسپورٹس کونسل نے زیر تربیت کھلاڑیوں کا انتخاب کیا

Posted On: 11 SEP 2021 8:39PM by PIB Delhi

نئی دہلی، 11 ستمبر 2021:

میجر پورٹ اسپورٹس کنٹرول بورڈ کی اسپورٹس ٹرینی اسکیم کے تحت، پارادپ پورٹ سپورٹس کونسل نے 9 ستمبر اور 10 ستمبر 2021 کو پارادپ پورٹ میں والی بال، کرکٹ، فٹ بال اور ایتھلیٹک جیسے مختلف زمروں میں کھیلوں کے زیر تربیت کھلاڑیوں کا انتخاب کیا۔ اس سلیکشن ٹرائل میں مذکورہ زمروں کے 369 شرکا نے حصہ لیا۔ مذکورہ بالا کھیلوں کے زمروں کے منتخب کھلاڑی 3 سال کی مدت کے لیے پیرادپ پورٹ سپورٹس کونسل کے تحت تربیت حاصل کریں گے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/WhatsAppImage2021-09-11at8.40.40PMRRJL.jpeg

انتخاب کا عمل سینئر افسران، اسپورٹس کوچز اور اوڈیشہ کرکٹ ایسوسی ایشن کے نمائندے پر مشتمل ایک کمیٹی نے کیا۔ انتخاب کا پورا عمل حکومت کے ذریعے تیارکردہ کوویڈ رہ نما خطوط کی تعمیل کے ساتھ انجام دیا گیا۔

***

(ش ح۔ ع ا۔ ع ر)

U. No. 8902

 



(Release ID: 1754247) Visitor Counter : 122


Read this release in: English , Hindi , Punjabi , Odia