خواتین اور بچوں کی ترقیات کی وزارت

خواتین اور  اطفال کی مرکزی وزیر11  اور 12 ستمبر 2021 کو منی پور میں


 ’’پوشن ماہ‘‘ تقریبات کی رونق بڑھائیں گی

خواتین اور بچوں کی بہبود کی مرکزی وزیر آنگن واڑی کارکنان/معاونین کو ادویاتی  پودوں اور حاملہ خواتین، دودھ پلانے والی ماؤں اور دوشیزہ سمیت مستفدین کو نیوٹری  -کٹس تقسیم کریں گی

مرکزی وزیر برائے خواتین و اطفال کی بہبود ادوایاتی پودوں اور پھل دینے والے درختوں کی شجر کاری کریں گی اور ایک  انیمیا کیمپ کا آغازکریں گی

Posted On: 10 SEP 2021 6:33PM by PIB Delhi

نئی دہلی،10 ستمبر 2021/’’آزادی کا امرت مہااتسو‘ کے تحت منائے جارہے ’پوشن ماہ‘ کے حصہ کے طور پر خواتین اور اطفال کی بہبود  کی مرکزی وزیر محترمہ اسمرتی زوبن ایرانی 11 اور 12 ستمبر 2021 کو امپھال، منی پور میں ہونے والے پروگراموں کی ایک سیریز میں حصہ لیں گی۔

11 ستمبر کو خواتین اور اطفال کی بہبود کی مرکزی وزیر امپھال میں سٹی کنوینشن سینٹر میں ہورہے قومی پوشن ماہ پر ایک پروگرام میں خصوصی خطبہ دیں گی۔ اس  کے بعد مرکزی وزیر برائے خواتین اور اطفال کی بہبود آنگن واڑی کارکنان اور معاونین کو  ادوایاتی پودوں اور حاملہ خواتین ، دودھ پلانے والی ماؤں  اور دوشیزاؤں سمیت  آنگن واڑی مراکز  کے مستفدین کو  نیوٹری-کٹس  تقسیم کریں گی۔  امپھال میں سٹی کنونشن سینٹر میں ایک انیمیا (خون کی کمی) جانچ کیمپ کا  بھی اہتمام کیا جارہا ہے۔ مرکزی وزیر باسا پورہ  امپھال میں وزیراعلی سکریٹریٹ میں منی پور کے  وزیراعلی  جناب این-بیرین سنگھ سے بھی ملاقات کریں گی۔

12 ستمبر، 2021 کو خواتین اور بچوں کی بہبود کی مرکزی وزیر بشنو پور ضلع میں ڈسٹرکٹ پنچایت ریسورس سینٹر میں پوشن ماہ تقریب میں ایک پروگرام میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے  شرکت کریں گی۔  پروگرام ادویاتی پودوں پھل دینے والے درختوں کی  شجرکاری کے ساتھ شروع ہوگا، جس کے بعد ایک اینیما کیمپ کا  آغاز ہوگا۔ پروگرام سے خطاب کرنے کے بعد مرکزی وزیر پوشن سائیکل ریلی کو  ہری جھنڈی دکھائیں گی۔

12 ستمبر کو دیگر اہم پروگرام آئی این اے، موئیرنگ میں ہوگا، جہاں آئی این اے میموریل ہال میں مرکزی وزیر برائے خواتین و اطفال کی بہبود مستفدین، اے ڈبلیو ڈبلیو،  اے ڈبلیو ایچ ، سپروائزروں، سی ڈی پی او  اور ڈی پی او کے ساتھ گفتگو کریں گی۔مرکزی وزیر ایک پوشن واک کو بھی ہری دکھائیں گی۔

پوشن ابھیان

پوشن ابھیان، بچوں ،دوشیزاؤں( لڑکیوں) حاملہ خواتین او ر دودھ پلانے والی ماؤں کے تغذیہ میں سدھار  کے مقصد سے  شروع کیا گیا حکومت ہند کا خصوصی پروگرام ہے۔ 8مارچ2018 کو بین الاقوامی  یوم خواتین کے موقع پر وزیراعظم جناب نریندر مودی کے ذریعہ  راجستھان کے  جھونجھنو سے  شروع کیا گیا پوشن (پرائم منسٹراوورارچنگ اسکیم فار ہولسٹک نیوٹریشن) مہم کا مقصد خراب تغذیہ کے مسئلے کی جانب ملک کی توجہ  مرکوز کرنا اور اس کو  مشن کے  طور پر نمٹانا ہے۔

پوشن ابھیان مقامی اداروں کے عوامی نمائندوں، ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے  سرکاری محکموں،سماجی تنظیموں  اور سرکاری اور نجی شعبے کی شمولیت والی  حصہ داری والی  ایک عوامی  تحریک ہے۔ معاشرتی یکجہتی کو یقینی بنانے اور لوگوں کی حصہ داری بڑھانے کے  سلسلہ میں، ملک بھر میں  ستمبر مہینے کو پوشن ماہ کے طور  پر منایا جارہا ہے۔

خواتین اور بچوں کی بہبود کی وزارت نے  ریاستوں /مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ساتھ مل کر پوشن ماہ -2021 کے دوران سرگرمیوں کی ایک سریز کی انعقاد کا  منصوبہ بنایا ہے۔ اس سال پوشن ماہ کے دوران تمام مستفدین کے لئے کی جانی والی سرگرمیاں آنگن واڑیوں، اسکول احاطوں،  گرام پنچایتوں، اور دیگر مقامات پر  دستیاب  جگہوں پر پوشن واٹیکا کے لئے   شجر کاری مہم پر  توجہ  مرکوز کی ہے۔

شجر کاری  سرگرمی غذائیت سے بھرپور پھل دینے والے پودوں،  مقامی سبزیوں، ادویاتی پودوں،  اور جڑی بوٹیوں   کی شجر کاری پر مرکوز ہے۔ کووڈ ٹیکہ کاری اور کووڈ پروٹوکول   کی تعمیل  کے لئے حساس /باشعور بنانے کی مہم  چلائی جارہی ہے، بچوں (6 سال سے عمر کم) کے لئے  لمبائی اور وزن ناپنے کی خصوصی مہم، حاملہ خواتین کے لئے مقامی سطح پر دستیاب تغذیاتی  غذاؤں کو اجاگر کرنے کے لئے نعرہ لکھنے  اور  کھانے کی ترکیبوں پر مشتمل مقابلوں کااہتمام کیا جارہا ہے۔پوشن ماہ کے دوران  ہونے والی سرگرمیوں میں مقامی /علاقائی خوردنی  اشیا ، علاقائی خوردنی اشیا ء  سے بھرپور نیوٹریشن کڈس کی تقسیم ، انیمیا کیمپوں ،ڈیولپمنٹ بلاک کے مطابق ایس اے ایم  بچوں کی پہنچان کے لئے مہم، 5 سال سے کم عمر کے بچوں میں ایس اے ایم کے پھیلاؤ کو روکنے  کی پہل کے طور پر   ایس  اے ایم  بچوں کے لئے تکمیل خوراک  پروگرام کی نگرانی، زبردست تغذیہ کی کمی کے   معاشری انتظام کے لئے  حساس بنانے اور ایس اے ایم  بچوں کے لئے تغذیاتی خوردنی اشیا  کی تقسیم  شامل ہے۔

 

ش ح۔   ش ت۔ج

Uno-8891



(Release ID: 1754166) Visitor Counter : 282


Read this release in: English , Hindi , Manipuri , Punjabi