امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت
خوراک اور سرکاری تقسیم کے سکریٹری نے آج ریاستی حکام سے ملاقات کی تاکہ خوردنی تیل کی قیمتوں پر صارفین کے لیے راحت کو یقینی بنایا جا سکے
آنے والے ربیع سیزن میں تلہن کی پیداوار میں اضافے کا امکان اسٹاک والوں اور مل مالکان کو اب اس خوردنی تلہن اور تیل کے اسٹاک کا انکشاف کرنا ہوگا جو مل مالکان اور اسٹاک والوں کے پاس موجود ہے
تمام مل والوں اور اسٹاک والوں کو شفافیت اور بہتر نگرانی کے لیے ڈاٹا ایک پورٹل پر ڈالنا ہوگا
اسٹاک رکھنے والوں اور فروخت کرنے والوں کو اپنے احاطے میں خوردنی تیل کی قیمتوں کا اعلان کرنا ہوگا
Posted On:
10 SEP 2021 6:04PM by PIB Delhi
خوردنی تیلوں کی دستیابی میں بد عنوانی کی روک تھام اور شفافیت لانے کے لیے خوراک اور سرکاری نظام تقسیم کے سکریٹری نے آج ریاستی افسران سے ملاقات کی۔ اس سے خوردنی تیلوں کی قیمتوں کے مجاز پر صارفین کو راحت ملنے کی توقع ہے کیونکہ اسٹاک کے انکشاف کے نئے ضابطوں اور بہتر نگرانی سے بد عنوانی اور ذخیرہ اندوزی کی روک تھام ہو سکے گی۔

اس بارے میں مرکز نے ریاستوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ مل لالکان اور اسٹاک رکھنے والوں سے خوردنی تلہن اور تیلوں کے اسٹاک کا انکشاف کرائے تاکہ کسی بھی قسم کی ہیرا پھیری کی روک تھام ہو سکے اور خوردنی تیلوں کی دستیابی میں شفافیت لائے جا سکے۔
میڑیا کے ساتھ بات چیت میں سکریٹری صاحب نے کہا کہ آنے والے ربیع سیزن میں تلہن کی پیداوار میں اضافے کا امکان ہے۔ اس کے نتیجے میں خوردنی تیلوں کی قیمتوں میں کمی آنے کی بھی امید ہے۔

اسٹاک رکھنے والے اور مل والے اب خوردنی تلہن اور تیلوں کے اپنے اسٹاک کا انکشاف کر سکتے ہیں اور ڈاٹا ایک پورٹل پر ڈال سکتے ہیں جس سے شفافیت اور بہتر نگرانی ہو سکے گی۔
اسٹاکسٹ اور ملرز خوردنی تیل کی قیمتوں کو اپنے احاطے میں بھی ظاہر کر ینگے۔
<><><><><>
ش ح،ع س، ج
U.No. : 8876
(Release ID: 1753968)
Visitor Counter : 95