ریلوے کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

چمپارن ستیہ گرہ ایکسپریس کی فریکونسی میں اضافہ کرکے اسےہفتہ میں دو بار کر دیا گیا


ٹرین کو محترمہ درشنا جاردوش نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے جھنڈا دکھا کر روانہ کیا

Posted On: 10 SEP 2021 5:13PM by PIB Delhi

نئی دہلی،10 ستمبر2021:

ریلوے اور ٹیکسٹائل کی وزیر مملکت محترمہ درشنا جاردوش نے چمپارن ستیہ گرہ ایکسپریس کو آج 10.09.21 کو نئی دہلی سے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے سہ پہر3 بجے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے جھنڈا دکھا کر روانہ کیا۔یہ ٹرین ہفتہ میں ایک دفعہ چلتی تھی اور اب یہ ہفتہ میں دو دفع چلا کرے گی۔ اس موقع پر باپودھام موتیہاری اسٹیشن پر بھی ایک پروگرام کا اہتمام کیا گیا جہاں معزز رکن پارلیمنٹ اور ریلوے قائمہ کمیٹی کے چیئرمین جناب رادھا موہن سنگھ نے بھی اس ٹرین کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔ باپودھام موتیہاری اسٹیشن پر دیگر معززین بھی موجود تھے۔

آج ، ٹرین نمبر 05595 باپودھام موتیہاری-آنند وہار ٹرمینس چمپارن ستیہ گرہ ایکسپریس افتتاحی خصوصی ٹرین کے طور پر چل رہی ہے اور یہ ساگولی ، بتیہ ، نرکٹیا گنج ، ہری نگر ، بگہا ، پنیہوا ، کپتان گنج ، گورکھپور کے راستے، سہ پہر 3 بجے روانہ ہوئی ہے۔ یہ 11 ستمبر 2021 کو 12.15 بجے آنند وہار ٹرمنس پہنچے گی۔

اب ٹرین نمبر 14010 آنند وہار ٹرمینس - باپودھام موتیہاری چمپارن ستیہ گرہ ایکسپریس آنند وہار سے ہفتے کے ہر سنیچر اور پیر کی روزرات 11بجکر45 منٹ پر روانہ ہوگی اور اگلے دن شام 6بجکر 45 منٹ پر باپودھام موتیہاری پہنچے گی۔ واپسی کی سمت میں، ٹرین نمبر 14009 باپودھام موتیہاری - آنند وہار ٹرمنس چمپارن ستیہ گرہ ایکسپریس ہفتے کے ہر اتوار اور منگل کو رات 9بجکر 10 منٹ پرباپودھم موتیہاری سے روانہ ہوگی اور اگلے دن 6 بجکر منٹ 15 پرآنند وہار ٹرمینل پہنچے گی۔

چمپارن ستیہ گرہ کے سفر کی فریکونسی میں اضافے سے علاقے کے لوگ مستفید ہوں گے کیونکہ دہلی کے ساتھ ریل رابطے میں بہتری آئے گی۔

*****

U.No.8864                                          

(ش ح - اع - ر ا)   

 


(Release ID: 1753967) Visitor Counter : 260


Read this release in: English , Hindi , Bengali , Punjabi