سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مکھی کے چھتے کی نقل کر کے، شور کنٹرول جاذب شیٹ کی تیاری

Posted On: 10 SEP 2021 2:34PM by PIB Delhi

نئی دہلی،10 ستمبر2021:ایک ہندوستانی تحقیق کار نے کاغذ کے شہد کا چھتہ اور مضبوط پولیمر شہد کے چھتہ کی ساخت کو صوتی جذب کرنے والے پینلز کے طور پر تیار کیا ہے جو صوتی توانائی کو کم تعدد کی حدوں میں ختم کردیتے ہیں۔ ٹیکنالوجی کو صوتیاتی تعمیر اور ماحولیاتی شور کنٹرول کو حل کے طور پر استعمال کیا جا سکتا ہے۔

بہت سے روایتی مشمولات اعلی فریکونسی کو کنٹرول کرنے میں اچھے پائے گئے ہیں۔ تاہم قدرتی مکھی کے چھتے اپنے جیومیٹری کی وجہ سے اعلی اور کم فریکونسی، دونوں کو موثر طریقے سے کنٹرول کرتے ہیں۔ یہ نظریاتی تجزیہ اور تجرباتی تحقیقات سے پایا گیا ہے کہ یہ سلوک صوتی توانائی کو ارتعاشی توانائی میں تبدیل کرنے کی وجہ سے تھا۔ یہ ارتعاشی توانائی اسکی دیوار کی نمی کی وجہ سے حرارت کی شکل میں ختم ہو جاتی ہے۔ اس پراپرٹی کو انجینئرنگ حل کے طور پر نقل کرنا، صوتی آلودگی پر قابو پانے کے لیے،کم لاگت سے موثر طریقہ کار پیش کر سکتا ہے۔

آئی آئی ٹی حیدرآباد میں مکینیکل اور ایرو اسپیس انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ کے فیکلٹی ڈاکٹر بی وینکٹیشام اور ڈاکٹر سوریا نے کم موٹائی اور مضبوط صوتی پینل بنائے جو اس پراپرٹی کی بائیومیٹک ڈیزائن کے طریقہ کار کا استعمال کرتے ہوئے نقل کئے گئے ہیں۔ ڈیزائن کے طریقہ کار میں مکھی کے چھتے کے نمونے کی صوتی توانائی کی کھپت کی طبیعیات کو سمجھنا اور پھر اس کے ڈیزائن کی نقل کرنا شامل ہے۔ ٹیم نے ایک ریاضیاتی ماڈل تیار کیا اور متعلقہ مخصوص پیرامیٹرز کا حساب لگایا ، اور پھر منظم، کنٹرول شدہ پیرامیٹرز کا استعمال کرتے ہوئے ٹیسٹ کے نمونے تیار کیے۔ اس کے بعدایک بڑے نمونے کی تیاری کی کاروائیاں کی گئی۔ انہوں نے دو مختلف طریقوں اور ان کی متعلقہ پروٹو ٹائپ مشینوں کو دو مختلف قسم کے مشمولات کے ساتھ استعمال کیا ہے۔ ایک پروٹوٹائپ پیپر ہنی کامب کے لیے ہے جو انڈیکسڈ -ہنی کام بیف ایکس پینشن (ایچ او بی ای) طریقہ عمل پر مبنی ہے جبکہ ایک اور پروٹوٹائپ مشین گرم تار کی تکنیک پر مبنی پولیمر ہنی کامب ڈھانچے کے لیے ہے۔

پینل اسٹیکڈ ایکسٹروڈڈ پولی پروپین چھڑیوں کو تراش کر تیار کئےگئے تھے۔ کاٹنے کا عمل گرم تار کی مدد سے کیا جاتا ہے ، جو چھڑیوں کو بھی ایک جگہ جوڑتا ہے۔ ترقی یافتہ ٹیکنالوجی صوتی توانائی کی کھپت کا طریقہ کار فراہم کرتی ہے جس میں کم موٹائی اور صوتی پینل کی زیادہ مخصوص طاقت ہوتی ہے۔ اس کام کے حصے کے طور پر بڑے نمونوں کے جذبی کارگر وسیلےکی پیمائش کے لیے ایک ٹیسٹ کی سہولت بھی قائم کی گئی ہے۔

یہ ٹیکنالوجی ، حکومت ہند کے محکمہ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (ڈی ایس ٹی) کے ایڈوانسڈ مینوفیکچرنگ ٹیکنالوجیز پروگرام کے تعاون سے ، ٹیکنالوجی ریڈینسی لیول کے چھٹے مرحلے میں ہے ، اور ڈاکٹر بی وینکٹیشام نے ایٹن پرئیویٹ لمیٹڈ، پونے کے مہاراشٹر انڈسٹریل ڈویلپمنٹ کارپوریشن کھارادی نالج پارک کے ساتھ اتحاد کیا ہے۔ وہ ٹکنالوجی کے مظاہرے کو مزید بڑھانے، پولیمر مواد کے لیے بیچ پروڈکشن مشین تیار کرنے، نئے متبادل سیلف ڈمپنگ مٹیریل کے ساتھ ایک نیا متبادل تیار کرنے اور دیگر حفاظتی ضروریات جیسے شعلہ کم کرنے کی صلاحیتوں، موسمی صلاحیت وغیرہ کی پیروی کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ ڈاکٹر وینکٹیشام کا کہنا ہے کہ یہ کم فریکوئنسی ایپلی کیشنز کی بنیاد پر روایتی آواز جذب کرنے والی صوتی مشمولات کی مارکیٹ کے 15 فیصد پر قبضہ کرنے کا موقع پیدا کر سکتا ہے۔

مزید تفصیلات کے لیے ڈاکٹر بی وینکٹیشم (9912986892 ، venkatesham@mae.iith.ac.in) سے رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001TIJ7.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002F3W7.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003UTK4.jpg

ٹیوبلر پولی پروپلی

کاغذ شہد کی چھڑی۔

قدرتی شہد کی مکھی کا چھتا۔

انجینئرڈ صوتی پینل۔

 

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004F7ID.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image005H3A1.jpg

ٹیوبلر پولی

کاغذ شہد کی چھڑی۔

نمونے بنانے کے لیے پروٹو ٹائپ مشینیں۔

*****

U.No.8862                                          

(ش ح - اع - ر ا)   

 


(Release ID: 1753966) Visitor Counter : 183