اقلیتی امور کی وزارتت

سردار  اقبال  سنگھ لا ل پورہ نے  قومی اقلیتی کمیشن کے چیئرمین  کا عہدہ سنبھالا


تمام طبقات کو بااختیار بنانے کی حکومت کی کوششوں کے  زمینی سطح پر  نتائج نظر آرہے ہیں: مختار عباس نقوی

Posted On: 10 SEP 2021 3:49PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  10 ستمبر 2021، سردار  اقبال  سنگھ لا ل پورہ نے   آج نئی دہلی میں اقلیتی امور کے مرکزی وزیر جناب مختار عباس نقوی  کی موجودگی میں قومی اقلیتی کمیشن کے چیئرمین  کا عہدہ سنبھالا۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے  جناب نقوی نے  نئی ذمہ داری سنبھالنے پر  سردار اقبال سنگھ لال پورہ کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور کہا کہ  کہ انتظامیہ سماجی اور ادبی میدانوں میں  ان کے وسیع تجربے سے  وزیراعظم جناب نریندر مودی کی  ’’سب کا ساتھ، سب کا وکاس، سب کا وشواس، سب کا پریاس ‘‘کی عہد بندی کو مستحکم کرنے میں مدد ملے گی۔

انہوں نے کہا کہ تمام طبقات کو بااختیار بنانے کی حکومت کی کوششوں کے  زمینی سطح پر  نتائج نظر آرہے ہیں۔

جناب نقوی نے کہا کہ  حکومت نے  ایک ایس آئی ٹی کی تشکیل کرکے  1984 فساد کے متاثرین  کے لئے انصاف  کو یقینی بنایا ہے۔

وزیر موصوف نے کہا کہ  طویل مدت سے التوا کا شکار کرتار پور کوریڈور کی مانگ  کو پورا کیا گیا ہے اور  حکومت نے  ’’گورودوارہ سرکٹ ٹرین‘‘ شروع کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے جو  مسافروں کو  ملک  بھر   میں ان کے   مذہبی مقامات پر لے جائے گی۔

جناب لال پورہ نے کہا کہ  وزیراعظم نے ان کو  لوگوں کی خدمت کرنے کا  ایک موقع دیا ہے  وہ معاشرے کی خدمت کرنے کے لئے  جی جان سے کوشش کریں گے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

ش ح۔ا گ۔ن ا۔

U-8858

                          



(Release ID: 1753948) Visitor Counter : 183