صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ
پریس اعلامیہ
प्रविष्टि तिथि:
09 SEP 2021 11:12PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 09؍ ستمبر :صدرجمہوریہ ہند نے محترمہ بیبی رانی موریہ کا اتراکھنڈ کے گورنر کے عہدے سے دیاگیا استعفیٰ منظورکرلیاہے ۔
2-صدرجمہوریہ ہند درج ذیل تقرریوں کا اعلان کرتے ہوئے خوشی محسوس کرتے ہیں :
- جناب بنواری لال پروہت کو ،جو تمل ناڈو کے گورنرہیں اورپنجاب کے گورنرکا اضافی چارج بھی سنبھالے ہوئے ہیں ، پنجاب کے مستقل گورنرکے طورپر مقررکیاگیاہے ۔
- ناگالینڈ کے گورنر جناب آراین روی کو تمل ناڈوکا گورنر مقررکیاگیاہے ۔
- لیفٹیننٹ جنرل گرمیت سنگھ پی وی ایس ایم ، یووائی ایس ایم ، اے وی ایس ایم ، وی ایس ایم (سبکدوش ) کو اتراکھنڈ کا گورنر مقررکیاگیاہے اور
- پروفیسرجگدیش مکھی ، گورنرآسام کو کوئی مستقل انتظام ہونے تک ناگالینڈ کے گورنرکی اضافی ذمہ داریاں نبھانے کے لئے مقررکیاگیاہے ۔
3-مذکورہ بالا تقرریاں ان افراد کے اپنے عہدوں کی ذمہ داریاں سنبھالنے کی تاریخ سے نافذالعمل ہوں گی ۔
****************
ش ح۔ س ب ۔ع آ
U. NO. 8844
(रिलीज़ आईडी: 1753757)
आगंतुक पटल : 148