سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

سماجی انصاف و تفویض اختیارات کے مرکزی وزیر ڈاکٹر وریندر کمار ٹوکیو 2020 پیرالمپک میں تمغہ جیتنے والوں کا کل خیر مقدم کریں گے

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 09 SEP 2021 6:18PM by PIB Delhi

نئی دہلی،09 ستمبر ،2021   / سماجی انصاف وتفویض اختیار کے مرکزی وزیر ڈاکٹر وریندر کمار اور سماجی انصاف و تفویض اختیار کے وزیر مملکت جناب رام داس اٹھاولے ٹوکیو 2020 پیرالمپک میں تمغہ جیتنے والوں اور  پیرالمپک کی بھارت کی بقیہ ٹیم  کا کل نئی دلی کے اشوکا ہوٹل میں کنوینشن ہال میں صبح ساڑھے نو بجے خیر مقدم کریں گے۔ ان کھلاڑیوں کے کوچز کا بھی  خیرمقدم کیا جائے گا۔

وزارت نے تمغہ جینے والے سبھی  کھلاڑیوں کو نقد رقم دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ سونے کا تمغہ جیتنے والوں کو دس دس لاکھ روپے، چاندی کا تمغہ جیتنے والوں کو آٹھ آٹھ لاکھ روپے اور کانسے کا تمغہ جیتنے والوں کو پانچ پانچ لاکھ روپے کی نقد رقم دی جائے گی۔

بھارت کی طرف سے ٹوکیو 2020 کے پیرالمپک میں جو اگست سے ستمبر ، 2021 کے درمیان منعقد ہوئے تھے، 9 کھیلوں سے وابستہ 54 معزور کھلاڑیوں کی ٹیم حصہ لینے کے لیے بھیجی تھی جو اب تک کی سب سے بڑی ٹیم ہے۔  بھارتی پیرالمپک کھلاڑیوں نے 19 تمغے جیت کر ایک تاریخ رقم کی ہے جن میں 5 سونے کے ، 8 چاندی کے  اور کانسے کے تمغے شامل ہیں۔

  ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

ش ح  ۔ اس۔ ت ح ۔                                            

U –8837


(ریلیز آئی ڈی: 1753724) وزیٹر کاؤنٹر : 188
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी , Punjabi , Tamil