امور داخلہ کی وزارت

امور داخلہ کے وزیر مملکت جناب اجے کمار مشرا نے آج نئی دلّی میں سی آئی ایس او/ سی آر اوایس / بچولیوں کی قومی کانفرنس کے افتتاحی اجلاس کا افتتاح کیا


وزیر اعظم جناب نریندر مودی اور مرکزی وزیر داخلہ اور تعاون کے محکمے کے وزیر جناب امت شاہ کی رہنمائی کے تحت ہم سائبر جرائم سے لڑنے کے لیے ایک نیا اور مستحکم ماحولیاتی نظام تشکیل دے رہے ہیں

Posted On: 09 SEP 2021 5:47PM by PIB Delhi

نئی دہلی،9 ستمبر2021:امور داخلہ کے وزیر مملکت جناب اجے کمار مشرا نے آج نئی دلّی میں سی آئی ایس اوز/ سی آر اوز اور بچولیوں کی قومی کانفرنس کا افتتاح کیا۔ جناب اجے کمار مشرا نے اپنے افتتاحی خطاب میں اُس فعال کردار کو سراہا کہ قومی سائبر  جرائم کی تحقیق  اور اختراع کے مرکز (این سی آر اور آئی سی) اور بی پی آر اور ڈی کی جدید کاری کی ڈویژن، سائبر جرائم اور سائبر تحفظاتی چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے ، ایل ای اے کی صلاحیت میں اضافہ کرنے کے میدان میں کام کر رہا ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ سائبر جرائم کی تحقیقات اور روک تھام ایک چیلنج ہے۔ ایک جانب سائبر اسپیس نے انسانی زندگیوں پر مثبت اثرات مرتب کئے ہیں تو دوسری جانب اس نے سائبر ٹیکنالوجیوں پر ہمارے انحصار میں بھی اضافہ کیا ہے اور اس کے نتیجے میں اس نے ہمارے سامنے تحفظ کے چیلنج بھی کھڑے کردیئے ہیں۔ انھوں نے اس حقیقت پر زور دیا کہ چونکہ سائبر اسپیس لامحدود ہے اس لیے ہمیں سائبر جرائم کے خلاف لڑنے کی تیاریوں میں عالمی معیارات کی ضرورت ہے۔ وزیر اعظم جناب نریندر مودی اور مرکزی وزیر داخلہ اور تعاون کے وزیر امت شاہ کی رہنمائی میں ہم معلومات ٹیکنالوجی کے قانون میں ترمیم کرکے سائبر جرائم کے لیے  ایک جدید اور مستحکم ماحولیاتی نظام تشکیل دے رہے ہیں۔

تحقیق وترقی کے بی پی آر اینڈ ڈ  کے ڈائرکٹر جنرل جناب بالا جی سریواستوا نے استقبالیہ خطبہ دیتے ہوئے این سی آر اور آئی سی نیز جدید کاری کی ڈویژن،  بی پی آر اور ڈی کی جانب سے  سائبر جرائم  کی تحقیقات، ڈیجیٹل فارینسک اور سائبر جرائم کی روک تھام کے حوالے سے ایل ای اے کی صلاحیت میں اضافہ کرنے کی سرگرمیوں کے بارے میں بات کی۔ انھوں نے کہا کہ جدید کاری کے ڈویژن اور این سی آر اور آئی سی معروف تعلیمی اداروں کے ساتھ شراکت میں تحقیق وترقی کی قیادت کر رہے ہیں تاکہ سائبر جرائم کی روک تھا اور تفتیش کے لیے ایل ای اے کے لیے تحقیق پر مبنی  ٹولز تیار کیے جاسکیں۔ انھوں نے این سی آر اور آئی کے زیر اہتمام ایل ای اے کے لیے ’’ثبوتوں کا حصول‘‘ مقابلے کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔ امور داخلہ کے وزیر مملکت نے افتتاحی اجلاس میں مقابلے کے اوّلین تین پارٹیسپینٹ کو اعزاز سے نوازا۔

وزارت داخلہ (ایم ایچ اے) ملک کے لیے محفوظ سائبر اسپیس کو یقینی بنانے کے لیے سرگرم عمل ہے۔ ہندوستانی سائبر جرائم تعاون کے مرکز (14 سی)، جسے وزارت داخلہ نے 2018 میں قائم کیا تھا، سائبر جرائم اور سائبر تحفظاتی چیلنجوں سے  نمٹنے کے لیے  ایک مخصوص مقصدی یونٹ ہے۔ 2019 میں شروع کیا گیا سائبر جرائم رپورٹنگ پورٹل  14 سی کی سب سے اہم کامیابیوں میں سے ایک ہے۔ یہ پورٹل ایک شہری مرکوز کرائم رپورٹنگ پورٹل ہے۔ 14 سی کے ذریعے شروع کی گئی قومی ہیلپ لائن 155260، مالی دھوکہ دھڑی کے کے لیے اندراج میں عام شہریوں کی مدد کر رہی ہے۔

وزارت داخلہ اور بی پی آر اور ڈی کے سینئر حکام نے بھی افتتاحی اجلاس میں شرکت کی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0012N38.jpg

*****

U.No.8831                                                 

(ش ح - اع - ر ا)   

 



(Release ID: 1753723) Visitor Counter : 142


Read this release in: English , Hindi , Bengali , Tamil