وزارت دفاع
افتتاحی تقریب کی مشق زپاڈ 2021
Posted On:
09 SEP 2021 4:32PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 9 ستمبر 2021، مشق زپاڈ 2021 روس میں نزنئے میں 4 ستمبر 2021 کو شروع کی گئی تھی جس کا مقصد روایتی میدان جنگ کے منظرنامے میں مشترکہ کارروائیوں کے لئے فوجیوں کی تربیت کرنا ہے۔ اس مشق کا مقصد بھارت اور روس کے درمیان لمبی مدت سے چلی آرہی اسٹریٹجک شراکت داری کو مستحکم کرنا اور شرکت کرنے والے تمام دیگر ممالک کے ساتھ بہتر فہم اور تعاون کو فروغ دینا بھی ہے۔
افتتاحی تقریب کا انعقاد 9 ستمبر 2021 کو 10 بجےروس کے نو گوگراج خطے میں نزنئے کے قریب مولینو ٹریننگ گراؤنڈ میں کای گیا۔ تقریب کا آغاز روسی فوج کے ذریعہ گارڈ آف آنر پیش کرتے ہوئے کیا گیا۔ اس کے بعد شرکت کرنے والی ٹیموں نے مارچ پاسٹ کیا۔ فوج کے جنرل اور روسی فیڈریشن کے نائب وزیر دفاع جنرل نکولائی پانکوف نے ٹیموں سے خطاب کیا۔
مشق کے ایک حصے کے طور پر انسداد دہشت گردی اور روایتی کارروائی سے متعلق اہم لیکچر ڈرلز اور مظاہرے کا انعقاد کیا جائے ۔
یہ مشق 16 ستمبر 2021 کو روسی مسلح دستوں کے ذریعہ فائر پاور مظاہرے کے ساتھ ختم ہوگی۔مشق کے دوران ٹیمیں مختلف کھیلوں اور ثقافتی پروگراموں میں بھی شرکت کریں گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔ا گ۔ن ا۔
U-8821
(Release ID: 1753605)
Visitor Counter : 193