صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ

صدر جمہوریہ نے گنیش چترتھی کے موقع پر مبارکباد پیش کی

Posted On: 09 SEP 2021 5:03PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  9 ستمبر 2021،    صدر جمہوریہ ہند جناب رام ناتھ کووند نے  گنیش چترتھی کے موقع پر ہم وطنوں کو مبارکباد پیش کی ہے۔

ایک پیغام میں صدر جمہوریہ نے کہا ’’گنیش چترتھی کے مبارک موقع پر  میں  بھارت اور بیرونی ممالک میں رہنے والے  تمام ہم وطنوں کو  دلی مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کرتا ہوں۔

یہ تہوار  بھگوان گنیش کے یوم پیدائش کے طور پر منایا جاتا ہے جو کہ  علم ‘، خوشحالی، خوش قسمتی کی علامت ہے اور جوش و جذبے کے ساتھ منایا جاتا ہے۔ اس سال گنیش چترتھی کے موقع پر آیئے ہم بھگوان گنیش سے پرارتھنا کہ کووڈ۔ 19 عالمی وبا کے خلاف ہماری کوششوں کو کامیاب بنائیں اور  ہمیں خوشی اور امن سے نوازیں۔

آیئے ہم یہ تہوار  کووڈ سے متعلق  مناسب رویئے پر قائم رہتے ہوئے جوش و جذبے اور ہم آہنگی کے ماحول میں منائیں ‘‘۔

Click here to see the President message in Hindi

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ا گ۔ن ا۔

U-8823                        



(Release ID: 1753582) Visitor Counter : 150