بھارتی چناؤ کمیشن

6اکتوبر، 2021 کو سبکدوش ہونے والے ایک رکن کی خالی نشست  کو پُرکرنے کے لئے مرکز کے زیرانتظام علاقے  پڈوچیری سے ریاستی کونسل  کے لئے دوسال میں ہونے والا انتخاب

Posted On: 09 SEP 2021 11:38AM by PIB Delhi

نئی دہلی، 09؍ ستمبر :مرکز کے زیرانتظام علاقے پڈوچیری سے منتخب  ریاستی کونسل کے ایک رکن  کی میعاد ان کی سبکدوشی پراکتوبر ، 2021 میں ختم ہونے والی ہے ۔ تفصیل مندرجہ ذیل ہے :

-

مرکزکے زیرانتظام علاقے کانام

رکن کا نام

سبکدوشی  کی تاریخ

پڈوچیری

جناب این گوکل کرشنن

06.10.2021

2-کمیشن نے مندرجہ ذیل شیڈول کے مطابق  مندرجہ بالا خالی پڑی نشست  کو پُرکرنے کے لئے مرکز کے زیرانتظام علاقے پڈوچیری سے ریاستی کونسل کے دوسال میں ہونے والے انتخاب  کو منعقد کرانے کا فیصلہ کیاہے ۔

-نمبرشمار

پروگرام

تاریخ اوردن

  1.  

نوٹی فیکیشن جاری ہونے کی تاریخ

15ستمبر ، 2021(بروز بدھ)

  1.  

کاغذات نامزدگی داخل کرنے کی آخری تاریخ

22ستمبر ، 2021( بروزبدھ)

  1.  

کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال

23ستمبر ، 2021 (بروزجمعرات )

  1.  

نام واپس لینے کی آخری تاریخ

27ستمبر ، 2021 (بروز پیر)

  1.  

انتخاب کی تاریخ

4اکتوبر، 2021 (بروز پیر)

  1.  

پولنگ کے اوقات

صبح 9بجے سے شام 4بجے تک

  1.  

ووٹوں کی گنتی

4اکتوبر ، 2021(بروز پیر) شام 5بجے

  1.  

جس تاریخ سے قبل انتخاب اختتام پذیرہوناہے

06اکتوبر ، 2021 (بروزبدھ)

 

3-بھارت کے انتخابی کمیشن کے ذریعہ پہلے ہی جاری کئے گئے  کووڈ سے متعلق تفصیلی رہنمااصول نیز ای سی آئی کے ذریعہ حال ہی میں جاری کئے گئے رہنما اصول جوکہ 4ستمبر ، 2021 کے  پریس نوٹ کے پیرا  13  میں ہے ، https://eci.gov.in/files/file/13681-schedule-to-fill-casual-vacancy-and-adjourned-poll-in-the-assembly-constituencies-regarding/ لنک پردستیاب ہے ،  تمام افراد  کے لئے پورے انتخابی عمل کے دوران  ضرورت کے مطابق  عمل کیاجائے گا۔

4- پڈوچیری حکومت کے چیف سکریٹری کو مرکز کے زیرانتظام علاقے سے ایک سینیئرافسر کو تعینات کرنے کے ہدایت دی گئی ہے ، تاکہ دوسال میں ہونے والے انتخاب کے انعقاد کے لئے بندوبست کرتے وقت   کووڈ 19کنٹینمنٹ کے اقدامات  کے تعلق سے موجودہ ہدایات  پرعمل ہو ۔

****************

ش ح۔ف ا۔ع آ

U. NO. 8815



(Release ID: 1753463) Visitor Counter : 136