بھارتی چناؤ کمیشن

قانون ساز اسمبلی کے ممبران (ایم ایل ایز)کے ذریعہ بہار قانون ساز کونسل کے لیے ضمنی انتخاب

Posted On: 09 SEP 2021 11:51AM by PIB Delhi

بہار قانون ساز کونسل میں رکن اسمبلی کی ایک نششت خالی ہے جسے قانون ساز اسمبلی کے رکن کے ذریعہ پُر کیا جا نا۔ خالی جگہ کی تفصیلات درج ذیل ہیں۔

نمبر شمار

رکن کا نام

الیکشن کا طریقہ کار

تاریخ اور خالی سیٹ کو پُر کیے جانے کی وجہ

معیاد کار

1.

جناب تنویز اختر

رکن اسمبلی کے ذریعہ

09.05.2021 کو انتقال ہوا

21.07.2021

 

2. کمیشن نے مندرجہ ذیل شیڈول کے مطابق مذکورہ خالی جگہ کو پُر کرنے کے لیے قانون ساز اسمبلی کے اراکین  کی طرف سے بہار قانون ساز کونسل میں ضمنی انتخاب کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

نمبر شمار

شیڈول / پروگرام

تاریخیں

 

نوٹیفیکشن جاری ہونے کی تاریخ

15 ستمبر، 2021 (بروز بدھ)

 

پرچہ نامزدگی کی آخری تاریخ

22 ستمبر،2021 (بروز بدھ)

 

نامزدگی پرچوں کی جانچ پڑتال

23 ستمبر، 2021(بروز جمعرات)

 

امیدواروں کی جانب سے نام واپس لینے کی آخری تاریخ

27 ستمبر،2021(بروزپیر)

 

انتخاب کی تاریخ

04 اکتوبر،2021(بروزپیر)

 

انتخاب کے گھنٹے

صبح 9 بجے سے شام 4 بجے تک

 

ووٹوں کی گنتی

04 اکتوبر،2021(بروزپیر) شام 5 بجے

 

وہ تاریخ جس سے قبل الیکشن مکمل  کر لیے جائیں گے

06 اکتوبر،2021(بروزبدھ)

 

3. کووڈ-19 کے وسیع تر رہنما خطوط جیسا کہ پہلے ہی الیکشن کمیشن آف انڈیا کی جانب سے جاری کیا گیا ہے اور ساتھ ہی الیکشن کمیشن آف انڈیا کی طرف سے جاری کردہ حالیہ ہدایات جیسا کہ مورخہ 04.09.2021 کے پریس نوٹ کے پیرا 13 میں تفصیلات موجود ہے، جس کی  لنک ہے ۔ https://eci.gov.in/files/file/13681-schedule-to-fill-casual-vacancy-and-adjourned-poll-in-the-assembly-constituencies-regarding/پر دستیاب ہے۔ اور اس پر پوری طرح عمل کیا جائے گا، تمام افراد کے لیے پورے انتخابی عمل کے دوران ان رہنماخطوط پر عمل آوری ضروری ہے۔

4.  چیف سیکریٹری، بہار کو ہدایت دی جارہی ہے کہ وہ ریاست کے ایک سینیئر افسر کو تعینات کریں تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جاسکے کہ انتخابات کے انعقاد کے انتظامات کرتے ہوئے کووڈ-19 پر قابو پانے کے اقدامات سے متعلقہ موجودہ ہدایات پر  پوری طرح عمل کیا جائے۔

************

 

ش ح ۔ س ک

U. No. 8814



(Release ID: 1753457) Visitor Counter : 184


Read this release in: English , Hindi , Bengali , Tamil