عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت

کرناٹک کے وزیراعلی  بسوراج بومائی نے مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ سے ملاقات کی اور عملےاور سائنس کی وزارتوں سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا

Posted On: 08 SEP 2021 7:14PM by PIB Delhi

کرناٹک کے وزیراعلیٰ بسواراج بومائی ، جو اس وقت قومی دارالحکومت کے دورے پر ہیں ، نے مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج) سائنس اور ٹیکنالوجی سے ملاقات کی۔ وزیر مملکت (آزادانہ چارج) ارتھ سائنسز ،ایم او ایس -پی ایم او ، عملے ، عوامی شکایات  اور پنشن ، ایٹمی توانائی اور خلائی امور ، ڈاکٹر جتیندر سنگھ سے عملے اور سائنس کی وزارتوں سے متعلق امور پر تبادلہ خیال  کیا اور ان کے ساتھ تقریباً آدھے گھنٹے کی میٹنگ کی۔

تبادلہ خیال  کے دوران ، وزیراعلیٰ نے ریاستی حکومت کی طرف سے کی گئی ہر درخواست کے فوری جواب کے لیے محکمہ پرسنل اینڈ ٹریننگ (ڈی او پی ٹی) کی ستائش کی۔ انہوں نے اسٹیٹ کیڈر کا جائزہ لینے میں بھی مدد کی درخواست کی۔جناب بومائی نے کرناٹک ایڈمنسٹریٹو سروس کے افسران کو آئی اے ایس میں شامل کرنے کا معاملہ بھی مرکزی وزیرموصوف کے سامنے اٹھایا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001BP8J.jpg

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نےجناب بومائی کو کرناٹک کے وزیر اعلیٰ کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی۔ انہوں نے وزیراعلیٰ کو یقین دہانی کرائی کہ ڈی او پی ٹی مختلف ریاستوں سے متعلق خدمات و سروس سے متعلق تمام معاملات کو نمٹانے میں بہت تیزی کے  ساتھ کام کر رہا ہے اور جیسے ہی متعلقہ ریاستی حکومتوں کی طرف سے مطلوبہ طریقہ کار پر مشاورت کر لی جاتی ہے اور اس سے متعلق تمام تر ضروریات کی تکمیل کرلی جاتی ہیں ، ڈی او پی ٹی اس عمل کو جلد از جلد آگے بڑھانے کے لیے پابند عہد ہے۔

مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے  جناب بومائی کو انڈین اسپیس ریسرچ آرگنائزیشن (اسرو) کی مختلف سرگرمیوں کے بارے میں تازہ ترین جانکاری بھی فراہم کرائی ، جس کا صدر دفتر بنگلورو میں ہے۔ انہوں نے کہا ، بنگلور وکو ایک اہم خلائی تحقیق  کامرکز بننے کا فخر حاصل ہے اوریہاں مامور سائنسی برادری کو دنیا بھر سے پذیرائی مل رہی ہے۔ انہوں نے وزیراعلیٰ کو خلائی ٹیکنالوجی کی مختلف ایپلی کیشنز کی بھی وضاحت کی جنہیں سیکٹرل ایریاز اور ترقیاتی منصوبوں میں استعمال کیا جا سکتا ہے۔

**************

 

ش ح -  س ک

U. NO. 8810

 



(Release ID: 1753447) Visitor Counter : 137


Read this release in: English , Hindi , Punjabi , Kannada