ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت

قابل تجدید توانائی اور توانائی کا مناسب استعمال آب و ہوا میں تبدیلی سے متعلق بھارتی حکمت عملی کے اہم ترین کاموں میں شامل ہیں

Posted On: 08 SEP 2021 6:14PM by PIB Delhi

نئی دہلی،08 ستمبر ،2021   / ماحولیات، جنگلات اور آب و ہوا میں تبدیلی کے وزیر جناب بھوپیندر یادو نے متحدہ عرب امارات کے آب و ہوا سے متعلق ایلچی اور صنعت اور جدید ترین ٹکنالوجی کے وزیر  عزت مآب ڈاکٹر سلطان الجابر کے ساتھ آج ورچوئل وسیلے سے ملاقات کی اور کوپ  26 سے متعلق معاملات ، قابل تجدید توانائی اور دیگر متعلقہ معاملات پر تبادلۂ خیال کیا۔

یہ اظہار خیال کرتے ہوئے کہ قابل تجدید توانائی اور توانائی کا مناسب استعمال آب و ہوا میں تبدیلی سے متعلق بھارتی حکمت عملی کے بنیادی ستون ہیں۔ جناب یادو نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی فعال قیادت میں، بھارت نے اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کام کیا ہے کہ قابل تجدید توانائی ، خاص طور پر شمسی توانائی ، روایتی ایندھن کی بنسبت سستی توانائی ہے۔

 

وزیر موصوف نے مزید کہا کہ بھارت نے غیر روایتی ایندھن کی تقریباً 151 جی ڈبلیو صلاحیت نصب کر لی ہے ، جس میں نصب کی گئی کل صلاحیت کا 39  فیصد حصہ ہے۔ بھارت نے 2030 تک 450 جی ڈبلیو قابل تجدید توانائی کی سہولت قائم کرنے کا نشانہ مقرر کیا ہے۔

ماحولیات کے وزیر نے بھارت کے ہائیڈروجن توانائی مشن ، بین الاقوامی شمسی توانائی  (آئی ایس اے)، قدرتی آفات سہنے والے بنیادی ڈھانچے کا اتحاد (سی ڈی آر آئی) اور صنعتی منتقلی کے لیے قائدانہ گروپ جیسے عالمی اقدامات  کے بارے میں بھی بتایا اور ترقی پذیر ملکوں کی تشویش خاص طور پر مالی اور ٹکنالوجی سمیت عمل درآمد کے میدانوں میں ترجیح دینے کی ضرورت کو اجاگر کیا۔

متحدہ عرب امارات کے آب و ہوا سے متعلق ایلچی اور صنعت و جدید ترین ٹکنالوجی کے وزیر ڈاکٹر سلطان  الجابر نے آب و ہوا کے لیے زراعت سے متعلق اختراعی مشن پر متحدہ عرب امارات کے قدم کے لیے بھارت کی مدد چاہی۔اس کے ساتھ ساتھ الجابر نے امریکہ اور برطانیہ سے بھی زراعت سے متعلق مدد چاہی ہے۔  اس اقدام کا آغاز کوپ 26 میں ہوگا جس کا انعقاد گلاسگو میں اس سال کے آخر میں کیا جائے گا۔

  ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

 

ش ح  ۔ اس۔ ت ح ۔                                            

 

8796U –



(Release ID: 1753409) Visitor Counter : 168


Read this release in: English , Hindi , Punjabi , Tamil