سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت

وزیردفاع جناب راج ناتھ سنگھ اور سڑک نقل وحمل اور شاہراہوں کے وزیرجناب نتن گڈکری باڑمیر راجستھان میں کل این ایچ -925اے کی ستّاگاندھؤ پٹی پر ایمرجنسی لینڈنگ کے میدان کاافتتاح کریں گے

Posted On: 08 SEP 2021 9:17AM by PIB Delhi

 

نئی دہلی ،08؍ستمبر  :وزیردفاع جناب راج ناتھ سنگھ اور سڑک نقل وحمل اورشاہراہوں کے وزیرجناب نتن گڈکری 9ستمبر ، 2021کو  راجستھان میں باڑمیرکے جنوب میں ستّا گاندھؤبھاکاسار سیکشن (این ایچ -925) پر ایمرجنسی لینڈنگ فیلڈ (ای ایل ایف ) کاافتتاح کریں گے اوراین ایچ -925پر ہوائی جہازوں کی کارروائیوں کامشاہدہ بھی کریں گے ۔ یہ پہلاموقع ہوگا جب قومی شاہراہ کا استعمال انڈین ایئرفورس کے ہوائی جہازوں کی ایمرجنسی لینڈنگ کے لئے کیاجائے گا۔

نیشنل ہائی وے اتھارٹی آف انڈیا نے این ایچ -925اے کی ستا –گاندھؤ پٹی کے کلومیٹر41/430سے کلومیٹر44/430تک کے  3کلومیٹرکے سیکشن کو انڈین ایئرفورس کے ایمرجنسی لینڈنگ فیلڈ(ای ایل ایف ) کے طورپر تیارکیاتھا جو کہ گگریا-بھاکاسراور ستاگاندھؤسیکشن کا ایک حال ہی میں تیارکردہ دولین والا حصہ ہے ، جس کی کل لمبائی 196.97کلومیٹرہوتی ہے اور بھارت ماتا پری یوجنا کے تحت اس کی تعمیر پر 765.52کروڑروپے لاگت آئی ہے ۔ اس منصوبے سے بین الاقوامی سرحد پر قائم باڑمیر اورجالوراضلاع کے دیہات کے درمیان  کنکٹی وٹی کو بہتربنانے میں مدد ملے گی ۔ یہ پٹی جو کہ مغربی سرحدی علاقے میں تعمیر کی جارہی ہے ، ہندوستانی فوج کو نگرانی کرنے میں سہولت فراہم کرے گی ۔ اس کے علاوہ اس سے ملک کے بنیادی ڈھانچے کو مضبوط کرنے میں بھی مدد ملے گی ۔

اس ایمرجنسی لینڈنگ  فیلڈکے علاوہ ، ایئرفورس /انڈین آرمی کی ضروریات کو سامنے رکھتے ہوئے اس منصوبے کے ایک حصے کے طورپر کندن پورہ ، سنگھانیہ اوربھاکاساردیہاتوں میں تین ہیلی پیڈز (ہرایک کا سائز 100X30 میٹر)تعمیرکئے گئے ہیں ۔ ان سے ملک کی مغربی بین الاقوامی  سرحد پر انڈین آرمی کے سیکیورٹی نظام کو مضبوط کرنے میں بنیادی طورپر مدد ملے گی ۔

یہ ای ایل ایف 19مہینے کے عرصے کے دوران تعمیر کیاگیاتھا ۔ اس ایمرجنسی لینڈنگ فیلڈ کی تعمیر کاکام جولائی ، 2019 میں شروع کیاگیاتھا ، جو جنوری 2021میں پایہ تکمیل کو پہنچا۔ یہ تعمیر کاکام انڈین ایئرفورس اورنیشنل ہائی وے اتھارٹی آف انڈیا کے زیرنگرانی میسرز جی ایچ وی انڈیا پرائیویٹ لمیٹڈ کے ذریعہ انجام دیاگیا۔ عام دنوں کے دوران ای ایل ایف کو سڑک کی پرسکون آمدورفت کے لئے استعمال کیاجائے گا۔ لیکن انڈین ایئرفورس کے لئے ای ایل ایف کی کارروائیوں کے دوران  سڑک ٹریفک کی پرسکون  آمدورفت کے لئے سروس روڈ کااستعمال کیاجائے گا۔ یہ سڑک ساڑھے تین کلومیٹر لمبائی میں تعمیر کی گئی ہے۔ جہازوں کی لینڈنگ کی اس پٹی کے ذریعہ ہندوستانی فضائیہ کے ہرقسم کے جہازوں کی لینڈنگ میں مدد ملے گی ۔

ایمرجنسی لینڈنگ فیلڈ کی نمایاں خصوصیات حسب ذیل ہیں :

 

نمبرشمار

پیرامیٹر

ریمارکس

1

پٹری کی قسم

پختہ پٹری (کنکریٹ )

2

پٹی کی لمبائی

3000میٹرز(3کلومیٹر)

3

پٹی کی چوڑائی

33میٹر

4

ای ایل ایف کی لاگت

32.95کروڑ

5

ہندپاک بین الاقوامی سرحد سے فاصلہ

40کلومیٹر

6

پارکنگ علاقے کا سائز

پٹی کے دونوں سروں پر 40x180میٹر کی دوپارکنگ  سہولیات

7

دیگرسہولیات

25x65میٹر سائز کا اے ٹی سی پلیٹ فارم تیارکیاگیاہے ، جس کے ساتھ  ایک دومنزلہ اے ٹی سی کیبن  پوری طرح فرنش کیاہوا  جس کے ساتھ واش روم بھی منسلک ہے ۔

آپریشن کے دوران  گاؤں کے لوگوں کی حفاظت کے لئے فضائیہ کے مشورے /ضرورت کے مطابق 1.5ایم فینسنگ کی فراہمی

8

ڈائیورژن روڈ

7میٹرچوڑی ڈائیورژن روڈ  کچی پٹری کے ساتھ

 

سڑکوں کی تعمیرکے کام میں ایک بنیادی ڈھانچے کی حیثیت سے اعلیٰ معیارکی شاہراہوں کی تعمیر کا راستہ ہموار کیا کہ جنھیں ہنگامی حالات کے دوران  مختلف قسم کے ہوائی جہازوں کے ذریعہ محدود اضافی بنیادی ڈھانچے میں  کچھ تعمیراتی تبدیلیوں کے ساتھ رن وے کے طورپر استعمال میں لایاجاسکتاہے ۔

 

***************

 ( ش ح ۔س ب ۔ع آ،08.09.2021)

6587U-

 

 



(Release ID: 1753067) Visitor Counter : 255