قبائیلی امور کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

دنیا بھر کے 75 مشنوں اورسفارتخانوں میں ٹرائفیڈ کے ذریعہ انڈیا@ 75 آتم نربھرکا رنرقائم کئے جائیں گے


بینکاک تھائی لینڈ میں بھارتی سفارتخانے میں آزادی کے دن کے موقع پر پہلے آتم نربھربھارت کارنرکاافتتاح کیاگیا

Posted On: 07 SEP 2021 12:51PM by PIB Delhi

نئی دہلی، 07؍ ستمبر :

اہم خصوصیات

  • ان 75ممالک میں دیگرملکوں کے ساتھ ساتھ  جمائیکا ، آئرلینڈ ،ترکی ، کینیا ، منگولیا، اسرائیل ،فن لینڈ ،فرانس ، کینڈا ، سنگاپور، روس ، امریکہ ، انڈونیشیا ، یونان اورقبرص  شامل ہیں ۔
  • یہ کارنرقدرتی  اورنامیاتی مصنوعات کے علاوہ جی  آئی سے ٹیگ قبائلی آرٹ اوردستکاری کوفروغ دینے کے ایک خصوصی  مقام ہوگا۔
  • ٹرائفیڈ بھارت میں غیرملکوں کے 75سفارتخانوں میں ‘‘آتم نربھرکارنرس ’’ بھی قائم کرے گا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001PWZQ.jpg

اب جب کہ بھارت انڈیا 75@ کے لئے اپنی حکمت عملی کے ساتھ آگے بڑھ رہاہے اوراس نے ترقی کو ایک عوامی تحریک میں منتقل کرنے پرتوجہ مرکوز کررکھی ہے ۔

ٹرائفیڈ اپنی بنیادی حقائق کی جڑوں کو مضبوط کرنے ڈیزائن اورنفاذ دونوں میں بہبود پرتوجہ مرکوز کرنے کے لئے کام کررہاہے ۔

‘‘ٹرائفیڈ ووکل فارلوکل ’’ اور‘‘ آتم نربھربھارت ’’ کی تعمیرسازی پرتوجہ مرکوز کرنے کے ساتھ ساتھ مختلف  سرگرمیاں بھی انجام دے رہی ہے اورقبائلی افراد کو بااختیاربنانے کی سمت میں اپنی کوششوں ، کوپھرسے وقف کررہی ہے ۔

ٹرائفیڈ ثقافت کی وزارت ، صنعتوں اورداخلی تجارت کے فروغ کے محکمے (ڈی پی آئی آئی ٹی ) کامرس کی وزارت :انڈیا پوسٹ، سیاحت کی وزارت جیسی بہت سی  وزارتوں اور وزیراعظم کے دفترکے ساتھ سرگرمی سے اشتراک کررہاہے تاکہ قبائلی مصنوعات کے ساتھ جی آئی ٹیگ والی مصنوعات کے فروغ کے کاز کو پیش کیاجاسکے اور انھیں ایک برانڈ  میں تبدیلی کیاجاسکے ساتھ ہی قبائلی دستکاروں کو بااختیاربنایاجاسکے ۔

اس طرح کا ایک اشتراک خارجی امورکی وزارت کے ساتھ کیاگیاہے ۔ ٹرائفیڈ آئندہ 90دنوں میں پوری دنیا میں 75بھارتی مشنوں اورسفارت خانوں میں آتم نربھربھارت کارنر قائم کرنے جارہاہے ۔ یوم آزادی کے موقع پر بینکاک تھائی لینڈ نے بھارتی سفارتخانے میں پہلے آتم نربھربھارت کا کامیابی کے ساتھ افتتاح کیاگیا۔ افتتاح کی یہ تقریب سفارتکارسچترادورئی اورریٹائرڈ سفارتکار آرسوامی ناتھن کے ذریعہ انجام دی گئی۔ قدرتی اورنامیاتی مصنوعات کے علاوہ قبائلی آرٹ اور دستکاری اشیاء کو فروغ دینے کے لئے یہ کارنرایک خصوصی مقام ہوگا۔

ٹرائفیڈ ان مشنوں میں کارنرکے لئے قبائلی مصنوعات کو بھیجنے کے عمل سے گذررہی ہے ۔ اس کے علاوہ ٹرائفیڈ ہندوستان میں بیرونی ممالک کے  75سفارت خانوں میں آتم نربھرکارنربھی قائم کرے گا۔

 

1.PNG

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003MD10.png

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004Q20U.png

 

قابل ذکر ہے کہ اس سے پہلے بین الا اقوامی یوگا دن کی  تقریبات کے حصے کے طور پر  نیویارک میں ہندوستان  کے  قونسلر  جنرل نے نیویارک کے  ٹائمس سکوائر  میں  یوگا  مجموعی صحت  آیوروید  اور صحت تندروستی کو نمایاں کرنے کے لئے ایک دن بھر کے پروگرام کا اہتمام کیا گیا تھا جس میں 30 ہزار  سے زیادہ لوگوں نے شرکت کی تھی نیویارک میں واقع  یہ ایوینٹ نہایت کامیاب ثابت ہو اتھا ۔ اس ایوینٹ میں توجہ کا جو خاص مرکز   ہے وہ مختلف اسٹا لز تھے جنہوں نے منفر دقدرتی قبائلی مصنوعات نیز  قوت مدافعت  بڑھانے والی اشیا  اور آیورویدیک مصنوعات  کی نمائش کی تھی۔ یہ اسٹالزقبائلی ا نڈیا کی طرف سے لگائے گئے تھے جس میں قبائلی مصنوعات نامیاتی ، ضروری قدرتی مدافعت  بڑھانے والی مصنوعات  جیسے چاول مسالیں ، ملٹس، آملہ اشوگندھا پاؤڈر ، ہربل چائے اور کوفی وغیرہ  کی نمائش کی گئی تھی۔ اس ایوینٹ میں انڈیا قنصولیٹ نیویارک کی طرف سے تقریباً 8.5 لاکھ  کی قبائلی مصنوعات  کی ایک کھیپ کا آرڈر دیا گیا تھا ۔

اس سے پہلے فروری  2021  میں ووکل فار لوکل  اور  ایک خود کفیل بھارت کے لئے  وزیر اعظم کے ویژن کو ذہن میں رکھتے ہوئے  اور بین الا اقوامی ناظرین  کے لئے  ایک مالا مال قبائلی   وراثت کو متعارف کرانے کے لئے ٹرائبس انڈیا آدی مہوتسو پر  بھارت سرکار کی  وزارت  خارجہ   کے اشتراک سے  ایک قبائلی انڈیا کنکلیو کا اہتمام کیا گیا تھا ۔ اس ایوینٹ میں  ہندوستان میں 30 ملکوں سے زیادہ  بیرونی ملکوں   کے   مشنوں   کے 120 سے زیادہ  سفارت کاروں نے شرکت  کی تھی  اس کے علاوہ وزارت خارجہ  کے سینئر افسروں نے آدی مہوتسو  کا دورہ کیا تھا ۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image005TEBF.jpg  https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image006MKWL.jpg

تائپی ، انڈونیشیا، میانما، ملیشیا ، بولیویا، زامبیا، فن لینڈ،پولینڈ ، برازیل ، مصر، کوسٹاریکا، کینیا، کمبوڈیا، مالٹا ،فلپائن، لاؤس ، تیونس ، کوریشیا، ٹوگو، افغانستان، امریکہ ، گھانا ، ترکی ، ازبیکستان ، برطانیہ، ایران اور فرانس جیسے ملکوں کے  سفارت کاروں سمیت معزز شخصیات  اس تقریب میں موجود  تھیں۔ یو این ایچ سی آر (اقوام متحدہ کے سلامتی کونسل) اور یو این ڈی پی جیسی  بین الا اقوامی تنظیموں کے  وفود  بھی  اس موقع پر موجود تھے ۔  

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image007BEEA.png 

بھارت میں تیار ہونے والی اشیاء کی  ایک مالا مال وراثت  ہے، چاہے یہ دستائری کا شعبہ ہو یا ہینڈلوم اور دیگر تیار کی جانے والی مصنوعات ہوں۔ نیشنل نوڈل ایجنسی کے طور پر ٹرائفیڈ مارکیٹ کی مدد کرنے کے لئے زبردست طور پر کام کر رہا ہے اور ملک میں قبائلیوں کے گروپوں کے ذریعہ صدیوں سے تیار کی جانے والی  اشیا کو فروغ د ے رہا ہے ۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image008HNMU.png

امید کی جاتی ہے کہ ان منفرد مصنوعات کو بڑی مارکیٹ حاصل ہوگی  جس سے ووکل فارلوکل ،بائی ٹرائبل کاایک ویژن حاصل کیاجاسکتاہے ۔ جو پائیدارآمدنی حاصل کرنے میں حقیقی طورپرمددگارثابت ہوگا اور اس سے ملک میں قبائلی لوگوں کے لئے روزگارکے مواقع پیداہوں گے۔

****************

 

ش ح۔ ش ر۔ع آ

U NO. 8740


(Release ID: 1752806) Visitor Counter : 279