سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت

جناب نتن گڑکری نے کہا کہ سڑکوں کے بنیادی ڈھانچے کو پہلے سے کہیں زیادہ بہتر، محفوظ اور زیادہ ئائدار بنایا جا رہا ہے

Posted On: 06 SEP 2021 5:50PM by PIB Delhi

روڑ ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کے مرکزی وزیر جناب نتن گڑکری نے کہا ہے کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں سڑکوں کے بنیادی ڈھانچے کو تیزتر، محفوظ اور زیادہ پائدار بنایا جا رہا ہے۔ جس کی پہلے کبھی مثال نہیں ملتی۔ وزارت NHAI،NHIDCLاور PWDکے افسران کے ساتھ یٹینگ کے دوران انہوں نے کہا کہ ملک کو عالمی معیار کی سڑکیں فراہم کرنا ہمارا اجتماعی مشن ہے۔ وزیر موصوف نے سڑکوں کے ڈیزائن اور ان کی تعمیر میں حفاظت کو اولین ترجیح دینے، ماحولیات کے لیے اچھی سڑکوں، صنعتوں کے موافق بنانا، تیزتر، محفوظ اور سڑکوں کے لیے نئی ٹکنالوجی کے استعمال اور تیزی سے ان کی تعمیر کی ضرورت پر زور دیا ۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image00143W5.jpg

جناب گڑکری نے کہا کہ گیارہ ہزار کروڑ روپے کی سرمایہ کاری سے 313 کلو میٹر طویل شاہراہ پنجاب، ہریانہ اور راجستھان کے سڑکوں کے بنیادی ڈھانچے میں کایا پلٹ لائے گی۰ انہوں نے کہا کہ 80 فی صد کوریڈور مکمل ہو چکا ہے اور مارچ 2022 تک اسے عوام کے لیے کھول دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ چھ لین والا امبالا۔ کوٹ پتی گرین فلڈ کوریڈور ریکارڈ تیزی سے تعمیر کیا جا رہا ہے ۔ 

 

<><><><><>

ش ح،ع س، ج

U.No. : 8714



(Release ID: 1752627) Visitor Counter : 184