وزارت دفاع

رائل آسٹریلین نیوی اور ہندستانی بحریہ کی باہمی مشق 'آسنڈیکس' کا آغاز

Posted On: 06 SEP 2021 4:18PM by PIB Delhi

فلیگ آفیسر کمانڈنگ، ایسٹرن فلیٹ ریئر ایڈمرل ترون سوبتی ، وی ایس ایم آئی ایس کے تحت ہندستانی بحریہ کے جہازوں شیوالک اور کدمات پر مشتمل ہندستانی بحریہ کا ٹاسک گروپ 06 سے 10 ستمبر 21 تک آسنڈیکس کے چوتھے ایڈیشن میں شرکت کر رہا ہے۔

رائل آسٹریلوی نیوی (آر اے این) انزاک کلاس فریگیٹ، ایچ ایم اے ایس واررمنگا جس نے ہندستانی بحریہکییونٹوں  کے ساتھ مالابار مشق میں حصہ لیا تھا، وہ بھی اس مشق کا حصہ ہے۔ آسنڈیکس کے اس ایڈیشن میں بحری جہازوں، آبدوزوں، ہیلی کاپٹروں اور لانگ رینج میری ٹائم پٹرول ایئر کرافٹ کے مابین پیچیدہ سرفیس ، ذیلی سرفیس اور فضائی آپریشن شامل ہیں۔

 

مشق میں شریک ہندستانی بحریہ کے جہاز شیوالک اور کدمات مقامی طور پر ڈیزائن اور تیار کردہ جدید ترین گائیڈڈ میزائل اسٹیلتھ فریگیٹ اور اینٹی سب میرین کورویٹ ہیں۔ یہ دونوں  مشرقی بحری کمان کے تحت وشاکھاپٹنم میں واقع ہندستانی بحریہ کے مشرقی بیڑے کا حصہ ہیں۔

 

ہندستانی بحریہ اور رائل آسٹریلین نیوی 2015 میں باہمی سمندری مشق آسنڈیکس کا آغاز کیا تھا۔ تب سے اب تک  کئی برسوں  میں مشقی پیچیدگیاں خوب بڑھائی گئی ہیں۔ 2019 میں خلیج بنگال میں مشق کے تیسرا ایڈیشن میں پہلی بار ابدوز شکن مشقیں شامل کی گئی تھیں۔

 

چوتھے ایڈیشن میں دونوں ملکوں کی سرفیسیونٹیں کولنس کلاس آسٹریلوی آبدوز ایچ ایم اے ایس رینکِن، رائل آسٹریلین ایئر فورس پی 8 اے اور ایف 18 اے طیاروں کے علاوہدونوں بحریاوں کے مربوط ہیلی کاپٹروں کے ساتھ مشق کریں گی۔ یہ مشق دونوں بحری جہازوں کو باہمی تعاون کو مزید فروغ دینے، بہترین مشق سے بہترین نتائج حاصل کرنے اور سمندری سلامتی کے اقدامات  کے طریقہ کار کی ایک عام مفاہمت پیدا کرنے کا موقع فراہم کرے گی۔

 

یہ مشق اُس مشترکہ رہنمائی کی حقیقی نمائندگی ہے جس پر ہندستانی بحریہ کے  چیف آف دی نیول اسٹاف اور رائل ااسٹریلین نیوی کے چیف آف نیوی نے 18 اگست 21 کو دستخط کئے۔ یہ اہم دستاویز دونوں ممالک کے مابین '2020  کی جامع تزویراتی شراکت داری' سے ہم آہنگ ہے۔ اور اس کا مقصد انڈو پیسیفک خطے میں امن ، سلامتی اور استحکام کو فروغ دینے کیلئے علاقائی اور عالمی سلامتی کے چیلنجز کے لئے مشترکہ عزم کو مزید مستحکم کرنا ہے۔ کوویڈ پابندیوں کے باوجود اس مشق کا انعقاد اس بات کا بھی گواہ ہے کہ حصہ لینے والی بحریاوں کے درمیان ہم آہنگیہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0010CII.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002GAUM.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003JRTU.jpg

<><><><><>

ش ح،ع س، ج

U.No. : 8712



(Release ID: 1752626) Visitor Counter : 226