صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ
azadi ka amrit mahotsav

آپریشن ’سمدر سیتو ‘اور ‘مشن ساگر‘ جیسے مشنوں کے ساتھ بھارت کے کووڈ سے متعلق اقدامات میں بھارتی بحریہ کا رول کلیدی رہا ہے: صدر کووند


صدر جمہوریہ نے انڈین نیول ایوی ایشین کو پرچم پیش کیا

Posted On: 06 SEP 2021 3:50PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  6 ستمبر 2021،    صدر جمہوریہ ہند جناب رام ناتھ کووند نے کہا کہ  بھارتی بحریہ نے ، بھارت بحرالکاہل خطے میں  دوستوں اور شراکت داروں کے ساتھ  ہمارے  سفارتی تعلقات   کو بہتر بنانے اور  تمام علاقائی عہد بندیوں کو پورا کرنے میں  اہم کوششیں کی ہیں۔ آپریشن ’سمدر سیتو ‘اور ‘مشن ساگر‘ جیسے مشنوں کے  ساتھ  بھارت کے  کووڈ سے متعلق اقدامات، ہمارے سمندری پڑوسیوں اور بحر ہند خطے کے شراکت داروں کو امداد پہنچانے  میں  بحریہ کا رول کلیدی رہا ہے۔بحران کے وقت بھارتی بحریہ کی فوری اور موثر تعیناتی سے بحر ہند خطے میں  ’ترجیح سکیورٹی پارٹنر‘ اور  ’سب سے پہلے کارروائی کرنے والا‘ بننے کے بھارت کے وژن تقویت ملی ہے۔

صدر جمہوریہ آج (6 ستمبر 2021) کو  گوا میں  آئی این ایس ہنسا میں انڈین نیول ایوی ایشن  کو صدر کا پرچم پیش کئے جانے کے موقع پر خطاب کررہے تھے۔

صدر جمہوریہ نے  اس شاندار کامیابی کے لئے  انڈین نیول ایوی ایشن  کے افسروں اورسیلرس کو مبارکباد پیش کی۔انہوں نے کہا کہ  آج پیش کئے جانے والا پرچم   امن اور جنگ کے دوران  ملک کے لئے  ان کی غیر معمولی خدمات  کا اعتراف ہے۔

صدر جمہوریہ نے کہا کہ  انسانی امداد اور  آفت  سے راحت کی اپنی متعدد  کارروائیوں کے ذریعہ  انڈین نیول ایوی ایشن نے  خدمات انجام دی ہیں۔ اس نے  مئی 2021 میں سمندری طوفان  توکتے کے دوران  ممبئی سے دور  بچاؤ کی کارروائی کرنے جیسے  کاموں کے ذریعہ  ہم وطنوں کے لئے راحت پہنچائی ہے۔ انڈین نیول ایوی ایشن نے   بحر ہند خطے میں  کئی پڑوسی ممالک  کو بھی  گراں قدر امداد فراہم کرائی ہے۔

اپنا ساز و سامن ملک میں ہی تیار کرائے جانے بھارتی بحریہ  کے پروگرام کے بارے میں صدر جمہوریہ نے کہا کہ بھارتی بحریہ  بڑی سرگرمی کے ساتھ  اس پروگرام  پر کام کررہی ہے جس کی جھلک اس کے  موجودہ اور مستقبل کے حصولیابی کے منصوبوں سے بھی ملتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ہند کے آتم نربھر بھارت کے وژن  کے مطابق  عمل کرتے ہوئے  انڈین نیول ایوی ایشن نے  میک ان انڈیا مہم   سے مطابقت کرتے ہوئے  تیزی سے  پیش رفت کی ہے۔انہوں نے کہا کہ  ہوابازی کی ٹیکنالوجی کی شاندار ترقی   کی وجہ سے  بحریہ کے طیاروں میں  جدید  اور ملک میں ہی تیار کئے گئے  اسلحہ جات، سینسر اور ڈاٹا لنک سوٹ لگائے جارہے ہیں۔ ہندوستان ایروناٹکس لمیٹیڈ کے ذریعہ  ملک میں ہی تیار کئے گئے  ایڈوانسڈ  لائٹ ہیلی کاپٹروں کے ساتھ  ڈورنیئر اور چیتک طیاروں کی حال ہی میں شمولیت  سے دفاعی شعبے میں  آتم نربھرتا کی جانب بڑھتے ہوئے ہمارے قدموں کی  جھلک ملتی ہے ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ا گ۔ن ا۔

U-8710                         


(Release ID: 1752568) Visitor Counter : 227