وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav g20-india-2023

بوائزاسپورٹس کمپنی ، مراٹھا لائٹ انفینٹری ریجی مینٹل سینٹر (کرناٹک ) کی ریسلنگ اسپورٹس  ڈسپلن میں غیرمعمولی  نوجوان لڑکوں کے اندراج  کے لئے  (میسور ، کرناٹک ، گوا ، مہاراشٹر ، گجرات ، آندھرا پردیش اور مدھیہ پردیش ) میں  سیلیکشن  ریلی 27ستمبر سے 30 ستمبر 2021 تک

Posted On: 06 SEP 2021 12:05PM by PIB Delhi

نئی دہلی 06 ستمبر2021: 1-بوائزاسپورٹس کمپنی ، مراٹھا لائٹ انفینٹری  ریجی مینٹل سینٹر  (کرناٹک  ) اس سینٹر میں  اسپورٹس  کیڈٹ کے طور پر شامل کئے گئے باصلاحیت  کھلاڑیوں کے لئے ضلع سطح پر داخلوں  کا اہتمام کرے گا۔  بوائزاسپورٹس  کمپنی  ، مراٹھا لائٹ انفنٹری ریجی مینٹل سینٹر (کرناٹک ) کے  ریسلنگ   ڈسپلن   کے لئے  لڑکوں کا   انتخاب کیا جائے گا۔

2- اہلیت کا ضابطہ

اے – عمر : یکم ستمبر2021 تک عمر   8سے  14سال کے درمیان  ۔

(یکم ستمبر 2007سے  30 اگست  2013 کے درمیان امیدواروں کی  پیدائش )

بی-انگلش اور ہندی  کی مناسب   معلومات کے ساتھ کم از کم چوتھی کلاس  پاس ہو۔

سی – میڈیکل فٹنس  ، مراٹھا لائٹ انفنٹری ریجی مینٹل سینٹر  کے میڈیکل افسر اور عالمی اسپورٹس  میڈیکل سینٹر کے ماہر کی جانب سے   تصدیق کی جائے گی۔

ڈی- درخواست دہندہ  ضلع سطح اور اس سے اوپر  کی سطح  پر تمغے  کا  سرٹیفکیٹ جمع کرائے گا اوراس نے  ریسلنگ ڈسپلن میں    پہلا دوسرا اور تیسری  پوزیشن حاصل کرلی ہو۔

ای-کسی بھی  درخواست دہندہ کو  منتخب نہیں کیا جائے گاجس نے  جسم کے کسی بھی حصے پر مستقل طور پر کسی بھی طرح کا ٹیٹو  لگایا ہوگا۔

ایف-بی ایس سی اندراج کے لئے نیچےدی گئی   اونچائی اور وزن کا ضابطہ قابل اطلاق ہے۔

 

 

 

 

Ser

Discipline

Age at entry level

Age (Yrs)

Height (Cms)

Weight

(a)

Wrestling

08-14 years

08

134

29

09

139

31

10

143

34

11

150

37

12

153

40

13

155

42

14

160

47

 

نوٹ :  عام طور پر کو ئی بھی تجاوز قبول نہیں  کیا جائے گا البتہ زیادہ سے زیادہ عمر کا ضابطہ  16سال ہے۔ زیادہ اونچائی اور وزن کے ضابطے کے معاملے میں   ان غیر معمولی ہونہار طلبا کے لئے چھوٹ ہے ، جنہوں نے کبھی نیشنل اور  انٹر نیشنل سرٹیفکیٹ  یا میڈل حاصل کیا ہو۔

3- اس بی ایس سی میں  اہم دستاویزات  جمع کئے جائیں گے ۔سلیکشن  ٹرائل کے وقت  حسب ذیل دستاویزات  امیدواروں کے  پاس ہونی چاہئیں۔

اے – میونسپل کارپوریشن  /  پیدائش اور موت کے رجسٹر کے ذریعہ ہی   پیدائش کی اصل کاپی جاری کی گئی  ہو۔

بی- ذات سے متعلق سرٹیفکیٹ کی اصل کاپی ۔

سی –تعلیم کے سرٹیفکیٹ /اسکول سے مارک شیٹ کا اصل کاپی یا نقل ۔

ڈی –گرام پردھان / اسکول سے کریکٹر سرٹیفکیٹ کی اصل کاپی ۔

ای- رہائشی   / ڈومیسال سرٹیفکیٹ کی اصل کاپی  (تحصیل دار / ایس ڈی ایم ) کے ذریعہ جاری کی گئی ہو۔

جی-ضلع سطح اور اس سے اوپرکے ذریعہ  اسپورٹس  میں  شرکت کی سرٹیفکیٹ کی اصل کاپی دی گئی ہو۔

ایچ –آدھار کارڈ کی اصل کاپی ۔

نوٹ : درخواست فارم کے ساتھ  اصل  دستاویز دکھائے جانے ہیں اور  ایک سی ٹی سی  جمع کرائی جانی ہے۔

4- داخلے کی ریلی  کی مدت کے دوران بورڈنگ اینڈ لاجنگ  : امیدوار وں  کو  اپنے ہی اخراجات  پر سلیکشن ریلی میں  حاضر ہونا ہے۔ اسکریننگ کی مدت کے دوران امیدوار وں  اور  ان کے ہمراہ افراد کو  اپنے قیام کے لئے خود انتظام کرنا ہوگا اور  بیلگام ( کرناٹک)  ٹرانسپورٹ کا خرچ  برداشت کرنا ہوگا۔ کمپنی بورڈنگ اینڈ لاجنگ کے لئے ذمہ دار  نہیں ہوگی۔ کسی بھی  خاتون کو  داخلہ ریلی کے  تمام عمل کے دوران امیدوار وں کے ہمراہ رہنے کی اجازت  نہیں دی جائے گی۔

انتخاب:

اسپورٹس اتھارٹی آف انڈیا (ایس اے آئی ) ، اسپورٹس  میڈیسن  سینٹر   ( ایس ایم سی ) اور بوائزکمپنی   مکمل طور پر ایک شفاف ماحول   میں ٹرائلز  کا اہتمام کرے گی۔ والدین  / سرپرستوں  کومشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ سلیکشن کے طریق کار میں  مداخلت نہ کریں ۔خواہشمند امیدوارو ں سے درخواست کی جاتی ہے کہ وہ پریذائڈنگ افسر ،سلیکشن ٹرائلز  ، بوائز اسپورٹس  کمپنی  ،  دی مراٹھا لائٹ انفنٹری  ، ریجی مینٹل سینٹر کرناٹک   کو  27ستمبر کی صبح سات بجے  تک رپورٹ کریں  ۔داخلہ دس بجے کے بعد بند کردیا جائے گا۔

داخلوں کے انتخاب  کو ترجیح  ضلع  / ریاست /  قومی سطح  پر میڈل جیتنے والوں کو دی جائے گی۔

انتخاب کئے گئے امیدواروں کو  بوائزاسپورٹس کمپنی ،دی مراٹھا لائٹ انفنٹری ریجی مینٹل سینٹر کرناٹک  میں   انگلش /  ہندی  میڈیم میں مفت تربیت دی جائے گی۔ اس کے علاوہ  اسپورٹس اتھارٹی آف انڈیا  (ایس  اے آئی  ) کوچز  /آرمی کوچز  کے ذریعہ کشتی کے زمرے میں زبردست تربیت  بھی فراہم کی جائے گی۔

منتخب ہونے والے لڑکوں  کو  بوائزاسپورٹس کمپنی  دی مراٹھا لائٹ انفنٹری ریجی مینٹل سینٹر (کرناٹک) میں  شامل ہونے کے بارے میں مطلع کیا جائے گا۔ انہیں  ڈی جی ایم ٹی اور ایس اے آئی کی جانب سے مناسب منظوری کے بعد سلیکشن ٹرائل کی  تاریخ سے  تین سے 6  ماہ کے اندر مطلع کیا جائے گا۔ صحیح تاریخ اور  شامل ہونے  کی ہدایات   کے بارے میں  بعد میں  مطلع کیا  جائے گا۔

کووڈ -19سے متعلق  احتیاطی اقدامات  :  سبھی امیدوارو ں  کو  ماسک  اوردستانے   پہن کرآنا ضروری ہوگا اور   ٹیسٹ کئے جانے کے  72  گھنٹے کے اندر آر ٹی – پی سی آر  منفی سرٹیفکیٹ پیش  کرنا ہوگا اور نو رسک  سرٹیفکیٹ  بھی اس وقت دینا ہو گا جس وقت وہ ریلی کے لئے رپورٹ کریں گے ۔

 

 

 

*************

 

ش ح۔ح ا ۔رم

U-8683



(Release ID: 1752514) Visitor Counter : 211