صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
بھارت نےمجموعی طور پر 68.46 کروڑ افراد کی کووڈ-19 ٹیکہ کاری کرکے ایک نیا سنگ میل طے کرلیا ہے
گذشتہ 24 گھنٹوں میں تقریباً71 لاکھ ٹیکے لگائے گئے
شفایابی کی سردست شرح 97.42 فیصد پرقائم ہے
گذشتہ 24 گھنٹوں میں42,766نئے معاملے درج ہوئے ہیں
بھارت میں زیر علاج مریضوں کی تعداد فی الحال (4,10,048) ہے ، جو مجموعی معاملوں کی 1.24فیصد کے بقدرہے
ہفتہ وار مثبت معالوں کی شرح پچھلے72 دنوں میں(2.62فیصد) 3فیصد سے کم ہے
Posted On:
05 SEP 2021 9:56AM by PIB Delhi
ایک قابل ذکر کامیابی کے طور پر بھارت میں مجموعی ٹیکہ کاری احاطہ آج 68 کروڑ کے نشان سے تجاوز کرگیا۔ گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران71,61,760 ٹیکوں کی خوراکیں لگائی گئی ہیں۔ بھارت میں کووڈ-19 ٹیکہ کاری کا احاطہ آج صبح 7 بجے تک عارضی رپورٹوں کے مطابق 68.46 کروڑ(68,46,69,521) کی مجموعی تعداد سےتجاوز کرگیا ہے ۔ یہ ٹیکہ کاری71,39,683ادوار کے ذریعہ حاصل ہوئی ہے۔
صبح 7 بجے تک عارضی رپورٹ کے مطابق مجموعی اعداد شمار کی تفصیلات درج ذیل ہیں۔
ایچ سی ڈبلیو
|
پہلی خوراک
|
1،03،60،742
|
دوسری خوراک
|
84,73,611
|
ایف ایل ڈبلیو
|
پہلی خوراک
|
1,83,29,504
|
دوسری خوراک
|
1,35,42,999
|
ایج گروپ ،18 سے 44 برس کے لوگ
|
پہلی خوراک
|
27,04,12,926
|
دوسری خوراک
|
3,36,97,606
|
ایج گروپ ،45 سے 59 برس کے لوگ
|
پہلی خوراک
|
13,60,64,549
|
دوسری خوراک
|
5,77,46,049
|
60 برس سے زائد عمر کے لوگ
|
پہلی خوراک
|
8,93,79,209
|
دوسری خوراک
|
4,66,62,326
|
میزان
|
68,46,69,521
|
مرکزی حکومت نے پورے ملک میں کووڈ-19 کی ٹیکہ کاری کا دائرہ اور اس کی رفتار بڑھانے کا عہد کررکھا ہے ۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 38,091 مریض شفایاب ہوئے ہیں اور اس کے نتیجے میں شفایاب ہوئے مریضوں کی تعداد بڑھ کر 3,21,38,092 کے بقدر ہوگئی ہے۔ اس کے نتیجے میں بھارت میں شفایاب ہونے کی شرح 97.42 فیصد کے بقد ر ہے۔
مرکز ار ریاستوں حکومتوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی جانب سے کی جانے والی مشترکہ کوششیں جاری ہیں اور اس کے نتیجے میں لگاتار 70 دنوں سے صرف50 ہزار یومیہ نئے کیس سامنے آئے ہیں۔42,766 نئے کیس گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران رپورٹ کئے گئے ہیں۔
زیر علاج مریضوں کی تعداد فی الحال 4,10,048 کے بقدر ہے ۔ فی الحال جو مریض زیر علاج ہیں پورے ملک میں مجموعی متاثرہ مریضوں کے مقابلے میں ان کی تعداد 1.24فیصد کے بقدر ہے۔
جانچ کی صلاحیت ملک بھر میں اضافہ سے ہمکنار ہے گذشتہ 24 گھنٹوں کے دورا ن مجموعی طور پر 17,47,476 ٹیسٹ کئے گئے ۔ بھارت میں اب تک مجموعی طور پر 53 کروڑ یا 53,00,58,218 ٹیسٹ انجام دئے ہیں۔
ملک بھر میں کورونا کی جانچ کی صلاحیت میں اضافہ کیا گیا ہے۔ ہفتہ وار مثبت معاملات کی شرح 2.62 فیصد ہے جو گذشتہ72 دنوں میں 3 فیصد سے بھی کم ہے۔ یومیہ مثبت معاملوں کی شرح 2.45 فیصد ہے ،گذشتہ مسلسل 90 دنوں میں یہ مثبت معاملوں کی شرح 5 فیصد سے بھی کم ہے۔
************
ش ح ۔ س ک
U. No. 8681
(Release ID: 1752499)
Visitor Counter : 209