وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

آئی این ایس تبر کاایلیگزینڈریا کا دورہ

Posted On: 05 SEP 2021 4:00PM by PIB Delhi

بیرون ملک جاری تعیناتی کے حصہ کے طور پر آئی این ایس تبر 3 ستمبر 2021 کو مصر میں ایلیگزینڈریا بندرگاہ میں داخل ہوگیا ۔اس جہاز کا مصر کی بحریہ اور بھارتی دفاعی اتاشی کے افسران نے خیر مقدم کیا۔

مصر کیلئے بھارت کے سفیر جناب اجیت گپتے نے جہاز کا دورہ کیا ،انہیں مذکورہ جہاز کا دورہ کرایاگیا اور جہاز کی تعیناتی کے سلسلے میں کی جانے والی سرگرمیوں سے متعلق  تفصیلات سے  انہیں آگاہ کیا گیا۔

بعد میں شام کو جہاز پر ایک خیر مقدمی تقریب منعقد کی گئی جس میں ایلیگزینڈریا بحری بیس کے کمانڈر ریئر ایڈ مرل ایمن ال ڈیلی مہمان خصوصی تھے ۔اس تقریب میں مصر کی بحریہ کے بہت سے سینئر افسران ایلیگزینڈریا حکومت اوربہت سے  بھارتی نژاد افراد شامل ہوئے ۔ اس کے علاوہ ہیلینک بحری جہازوں ہائیڈرا اور لیس بوس اورقبرص بحری جہازایندرس لونینڈیس کےوہ کمانڈنگ افسران اور عہدیداربھی اس تقریب میں موجود تھےجو مصر کے ساتھ ایکسرسائز برائٹ اسٹار کیلئے ایلیگزینڈریا کا دورہ کرہے ہیں ۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Pix42WYN.jpeg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Pix4MJLT.jpeg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Pix5QRBT.jpeg

 

************

ش ح ۔  ش ر ۔ م ش

U. No.8679


(Release ID: 1752492) Visitor Counter : 279


Read this release in: English , Hindi , Punjabi