صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
مرکز نے 11 شمال مشرقی اور پہاڑی ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں کووڈ – 19 ٹیکہ کاری کا جزائزہ لیا
Posted On:
04 SEP 2021 5:29PM by PIB Delhi
نئی دہلی،04 ستمبر ،2021 / صحت کے مرکزی سکریٹری جناب راجیش بھوشن نے 11 شمال مشرقی اور پہاڑی ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں آج ایک اعلیٰ سطح کی میٹنگ کی صدارت کی۔ یہ ریاستیں ہیں : اروناچل پردیش، آسام، جموں و کشمیر، لداخ، منی پور، میگھالیہ، میزورم، ناگالینڈ، سکم ، تری پورہ اور اتراکھنڈ۔
فی الحال صحت سکریٹری نے ان نکات کو اجاگر کیا:
الف) ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو 18 سال سے زیادہ کی عمر والے لوگوں کو پہلا ٹیکہ فوری طور پر لگانے کے کام کو روکنے کی ضرورت ہے۔
ب) ریاستوں کو چاہیے کہ وہ 60 سال سے زیادہ عمر کے لوگوں کو توجہ دیں جیسا کہ اس زمرے میں آسام ، منی پور، اروناچل پردیش، ناگالینڈ اور میگھالیہ میں دونوں خوراکوں کا کام غیر اطمینان بخش ہے۔اس عمر کے لوگوں پر کووڈ – 19 کے تئیں حساسیت کے پیش نظر سب سے زیادہ توجہ دیئے جانے کی ضرورت ہے۔
ج) ان حقائق کی طرف ریاستوں کی توجہ دلائی گئی کہ پہلا ٹیکہ لگائے جانے سے دوسرے ٹیکے کا نمبر جلد آجائے گا۔ یہ تجویز رکھی گئی کہ ریاستیں خوراکوں اور دنوں کی تخصیص کریں۔ اور ان لوگوں کے لیے ٹیکہ لگانے کے کام کا ایک نشانہ مقرر کریں۔
ریاستوں کو مشورہ دیا گیا کہ وہ ریاست کے ویکسین اسٹور سے کولڈ چین پوائنٹ تک قریبی نظر رکھیں ان میں توازن اور تقسیم پر نظر رکھیں اور ویکسن کے ضیاع کو دو فیصد سے تجاوز نہ کرنے دیں۔ ای وین پر تازہ جانکاری دیں جو روزانہ کی بنیاد پر ہو۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح ۔ اس۔ ت ح ۔
U –8666
(Release ID: 1752443)
Visitor Counter : 169