بجلی کی وزارت

میگھالیہ میں اب تک کے پہلے الیکٹرک وہیکل چارجنگ اسٹیشن کا سنگ بنیاد رکھا گیا


پاورگرڈ نے شمال مشرق میں سبز مستقبل پر زور دیا

Posted On: 04 SEP 2021 3:43PM by PIB Delhi

پاور گریڈ کارپوریشن آف انڈیا لمیٹڈ (پاورگریڈ) نے کل شلانگ کے لاپالانگ میں واقع اپنے دفتر کے احاطے میں ریاست میگھالیہ میں اب تک کے پہلے الیکٹرک وہیکل چارجنگ اسٹیشن (ای وی سی ایس) کا سنگ بنیاد رکھا۔

ای وی سی ایس کو فاسٹر ایڈاپشن اینڈ مینوفیکچرنگ (ہائبرڈ) اینڈ الیکٹرک وہیکلس (فیم) انڈیا سکیم فیز -2 کے تحت تیار کیا جا رہا ہے۔ اس اسکیم کے تحت پاورگرڈ شلانگ نگر میں 11 ای وی سی ایس (پانچ عوامی ای وی سی ایس اور 6 سرکاری مقامات پر) کو فروغ دے گا۔ ہر ایک اسٹیشن میں چار 15 کلوواٹ ڈی سی 001 چارجر اور ایک کلوواٹ سی سی ایس-2 چاڈیمو چارجر (ڈوئل گن) ہوگا جس سے شلانگ نگر میں کل 66 چارجنگ پوائنٹ ہوں گے۔ 11 جگہوں میں سے معاہدہ (ایم او یو) 4 مقامات کے لیے کیا گیا ہے جس میں لاپالانگ میں واقع پاورگرڈ کے دفتر کا احاطہ، ڈیمتھرنگ کا ایم ٹی سی ویئر ہاؤس، پالیسی بازار کا ایم ٹی سی پارکنگ اور پولو کا پولو پارکنگ ایریا شامل ہیں۔

پاورگرڈ نے ای وی سی ایس کاروبار میں بازار کی اہم کمپنیوں میں اپنی جگہ بنائی ہے اور حیدرآباد، احمد آباد، دہلی، بنگلورو، گروگرام اور کوچی جیسے ہندوستان کے اہم شہروں میں اس کی موجودگی ہے۔

فی الحال پاورگرڈ کے پاس 172,154 سی کے ایم ٹرانسمیشن لائن، 262 سب اسٹیشن اور 446,940 ایم وی اے ٹرانسفارمیشن کی صلاحیت ہے۔ جدید ٹولز اور تکنیک کو اپنانے، آٹومیشن اور ڈجیٹل حل کے بڑھتے ہوئے استعمال کے ساتھ پاورگرڈ نے پاورگرڈ 99 فیصد اوسط ٹرانسمیشن بنائے رکھنے کے اہل ہے۔

                                               **************

ش ح۔ ف ش ع-ک ا   

U: 8697



(Release ID: 1752220) Visitor Counter : 170