بجلی کی وزارت

جناب آر کے سنگھ نے تھرمل پاور پلانٹس کا جائزہ لیا


جناب سنگھ نے پاور پی ایس یو کے علاوہ بجلی، کوئلہ اور ریلوے کی وزارت کے نمائندوں کے ساتھ میٹنگ کی

بڑھتی ہوئی بجلی کی طلب کے پیش نظر کوئلے کے اسٹاک کی پوزیشن کو ہموار کرنے کے لیے مربوط نقطہ نظر کی تلاش

Posted On: 04 SEP 2021 3:29PM by PIB Delhi

بجلی اور جدید و قابل تجدید توانائی کے مرکزی وزیر جناب آر کے سنگھ نے کل شام یہاں وزارت بجلی (ایم او پی)، وزارت کوئلہ، سنٹرل الیکٹرک اتھارٹی (سی ای اے)، ریلوے اور پاور پی ایس یو کے نمائندوں کے ساتھ ایک وسیع جائزہ میٹنگ منعقد کی۔ انفرادی تھرمل پاور پلانٹس (TPPs) میں کوئلے کے اسٹاک کی پوزیشن کا تفصیلی اور جامع جائزہ لیتے ہوئے، انھوں نے حکام کو ہدایت کی کہ توانائی کی بڑھتی ہوئی طلب کی پیش نظر کوئلے کے اسٹاک اور سپلائی کو ہموار کرنے کے لیے مربوط انداز میں کام کریں۔

جناب سنگھ نے بجلی کی طلب کی دن وار صورتحال اور گرڈ سے ریاست وار نکاسی کا جائزہ لیا۔ انھوں نے کوئلے کے ذخائر کی حیثیت اور ہائیڈرو پاور جنریشن کا بھی جائزہ لیا۔ انھوں نے بجلی پیدا کرنے والی یونٹوں میں بجلی کی پیداوار میں کمی کی وجوہات کا بھی پتہ لگایا۔ وزیر موصوف نے بجلی سکریٹری کو 14 دنوں کے کوئلہ اسٹاک بنائے رکھنے کے بینچ مارک کو کم کرکے 10 دنوں کے کوئلہ اسٹاک کے بینچ مارک کا امکان تلاش کرنے کی ہدایت کی تاکہ اضافی کوئلہ ان پلانٹس کو دیا جا سکے جہاں اسٹاک کی دستیابی بہت کم ہے۔

جناب سنگھ نے وزارت بجلی سے کیپٹو کانوں والے پاور پلانٹس کا الگ سے جائزہ لینے کی خواہش ظاہر کی تاکہ ان پاور پلانٹس کے ذریعہ کانوں کا زیادہ سے زیادہ استعمال یقینی بنایا جا سکے۔ وہ یہ بھی چاہتے تھے کہ وزارت کے افسران درآمد شدہ اور مقامی کوئلے کے مرکب پر زیادہ زور دیں تاکہ جن پلانٹس میں کوئلے کی درآمد کی ضرورت ہے انھیں لاگت کی بنیاد پر فائدہ مل سکے۔

وزیر موصوف نے کہا کہ بجلی کی بڑھتی ہوئی طلب معیشت کے لیے اچھی علامت اور حوصلہ افزا ہے۔ افسران کی تعریف کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ وہ موجودہ دشواریوں کا سامنا کرکے انھیں دور کر رہے ہیں، ساتھ ہی انھیں آگے بجلی کی بڑھتی مانگ کا بھی دھیان رکھنا ہوگا۔

                                               **************

ش ح۔ ف ش ع-ک ا   

U: 8696



(Release ID: 1752218) Visitor Counter : 185