مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

سنٹر فار ڈیولپمنٹ اینڈ ٹیلیمیٹکس (سی- ڈاٹ) نے اپنا 38 واں یوم تاسیس منایا


کامن الرٹنگ پروٹوکول (سی اے پی) لیب لانچ کیا گیا تاکہ آفات سے نمٹنے کے مؤثر انتظام کے لئے کُل ہند پیمانے پر چوکسی کا ایک مربوط نظام مرتب اورتیار کیا جا سکے

سی- ڈاٹ اپنی درون ملک تکنیکی ایجادات کے ذریعہ "آتم نربھر بھارت" کے قیام کے لئے اپنے عہد کی توثیق کرتا ہے

Posted On: 04 SEP 2021 10:40AM by PIB Delhi

حکومت ہند کی مواصلات کی وزارت کے ٹیلی مواصلات کے محکمے کے تحقیق و ترقی کے اعلیٰ مرکز سنٹر فار ڈیولپمنٹ اینڈ ٹیلیمیٹکس (سی- ڈاٹ) نےکل اپنا 38 واں یوم تاسیس منایا۔

 

سی- ڈاٹ نے اپنے یوم تاسیس کی تقریبات کے موقع پر ٹیلی کام اور آئی سی ٹی کے نئے ابھرتے ہوئے ابعاد سے متعلق عصری موضوعات پر تکنیکی ورکشاپ اور سیمیناروں کا اہتمام جاری رکھا ہے۔ چونکہ عالمی وبا کوویڈ سے ابھی نجات نہیں ملی اس لئے سی- ڈاٹ نے جی بی میمامسی لیکچر سیریز 2021 کے حصے کے طور پر اس سال بین اقوامی تکنیکی کانفرنس کا انعقاد غیر روایتی طور سے کیا۔ جس میں دنیا بھر کے کئی شعبوں کے ماہرین، ٹیلی کام کے سابق ذمہ داروں اور ماہرین تعلیم نے مستقبل کی ٹیلی کام ٹیکنالوجیوں کے بارے میں اپنے بصیرت افروز تجربات اور گہرے علم کا اشتراک کیا۔

 

تکنیکی کانفرنس کا افتتاح ڈیجیٹل کمیونیکیشن کمیشن کے چئیرمین اور سیکرٹری (ٹیلی کام) جناب انشو پرکاش نے کیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001OUMC.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0022NOR.jpg

 

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جناب پرکاش نے انجینئروں کو بی ایس این ایل نیٹ ورک میں سی ڈاٹ 4 جی ایل ٹی ای کور کے کامیاب ثبوت کے تصور (پی او سی) کے رُخ پر مسلسل کوشاں رہنے کی تلقین کی۔ انہوں نے اس بات پر مزید زور دیا کہ قوم کے چیلنجنگ مواصلاتی تقاضوں کو پورا کرنے کے مجموعی تناظر میں اور وزیر اعظم کے ’’ آتم نربھر بھارت ‘‘ کے خواب کو شرمندہ تعبیر کرنے کی خاطر یہ سی- ڈاٹ کے ذریعہ 5جی این ایس اے اور ایس اے  کے مقامی فروغ کے لئے ایک بہت ہی مناسب موقع ہے۔

 

جناب دیپک چترویدی  ممبر (خدمات)، ڈیجیٹل کمیونیکیشن کمیشن، حکومت ہند نے پیچیدہ ریئل ٹائم مسائل کو حل کرنے، قومی نیٹ ورک کو مضبوط بنانے اور سماجی و اقتصادی ترقی کو بڑھانے میںمقامی آر اینڈ ڈی کے اہم کردار پر زور دیا۔

 

اس تقریب میں ڈیجیٹل کمیونیکیشن کمیشن کے چیئرمین کی طرف سے کل ہند پیمانے پر چوکسی کا ایک مربوط نظام  مرتب اورتیارکرنے کے بعد اس کے نفاذ کے لئےسی- ڈاٹ کی کامن الرٹنگ پروٹوکول (سی اے پی) لیب کا اجرا بھی عمل میں آیا جو این ڈی ایم اے کے زیر انتظام مؤثر آفات کے انتظام ، عوامی انتباہ اور ہنگامی حالات میں خطرے کی اطلاع کیلئے ہے۔

 

تکنیکی سیشن میں وسیع  موضوعات کا احاطہ کیا گیا اور میدان عمل کا تجربہ رکھنے والے مختلف ماہرین نے دلچسپ بات چیت کی۔ ان میں مسٹر ایلیوٹ کرسچین، آئی ٹییو کے پرو بونو کنسلٹنٹ نے کامن الرٹنگ پروٹوکول (سی اے پی) اور عوامی تحفظ اور ڈیزاسٹر ریلیف میں اس کے استعمال پر اظہار خیال کیا اور پروفیسر سندیپ شکلا، آئی آئی ٹی کانپور  نے صارفین کے لئے ڈیجیٹل پرس کے فریم ورک کے لئے خود مختار شناخت (ایس ایس آئی) کے تصور سے متعلق نئی​​باتیں بتائیں۔ دیگر ممتاز مقررین میں آئی آئی ٹی پٹنہ سے ڈاکٹر سری پرنا ساہا شامل تھے جنہوں نے مصنوعی ذہانت/قدرتی زبان پروسیسنگ پر بات کی۔ ڈاکٹر آشوتوش دتہ،  جان ہاپکنز یونیورسٹی، امریکہ نے 5 جی سیکورٹی پر اور جناب سمیر شرما، سینئر ایڈوائزر آئی ٹییو - جنیوا نے آئی ٹییو کے "کنیکٹ 2 ریکور" پر جس میں کئی ایپلی کیشنز ہیں، بات کی۔

 

ڈاکٹر راجکمار اپادھیائے، ایگزیکٹو ڈائریکٹر، سی- ڈاٹ اور دیگر سینئر افسران بھی شریک رہے۔

 

<><><><><>

 

 

ش ح،ع س، ج

U.No. : 8687

 


(Release ID: 1752149) Visitor Counter : 290