خواتین اور بچوں کی ترقیات کی وزارت

سماج کے مختلف طبقات کے درمیان ’’پوشن ابھیان‘‘ بیداری پروگراموں کی سیریز کا پیر کو،ممبئی میں انعقاد


مرکزی وزرا سمرتی زوبین ایرانی اور مختار عباس نقوی، ممبئی میں غذائیت سے متعلق آگاہی پروگراموں میں شرکت کریں گے

اقلیتی برادریوں کے ارکان، غذائی کٹس وصول کریں گے

ڈبلیو سی ڈی وزیر دھاراوی آئی سی ڈی ایس مرکزکا دورہ کریں گی اور آئی سی ڈی ایس سے استفادہ کرنےوالوں اور غیر سرکاری تنظیموں کے ساتھ بات چیت کریں گی

Posted On: 04 SEP 2021 4:05PM by PIB Delhi

نئی دہلی،4 ستمبر2021:    6 ستمبر 2021 کو پیر کے روز ممبئی کے مختلف مقامات پر ، سماج کے مختلف طبقات کے درمیان،’’پوشن ماہ‘‘ کے تحت ’’پوشن جاگروتہ مہم‘‘ (غذائیت سے آگاہی مہم) پروگراموں کا ایک سلسلہ منعقد کیا جا رہا ہے۔خواتین اور بچوں کی ترقی کی مرکزی وزیرسمرتی زوبین ایرانی اور مرکزی وزیر برائے اقلیتی امور جناب مختار عباس نقوی ان پروگراموں میں شرکت کریں گے، جن کا اہتمام مرکزی وزارت برائے خواتین اور بچوں کی ترقی اور مرکزی وزارت برائے اقلیتی امور مشترکہ طور پر کر رہے ہیں۔

غذائیت سے متعلق آگاہی پروگرام 6 ستمبر 2021 کو انجمن اسلام گرلز سکول، ایس وی روڈ ، بازار روڈ ، باندرہ ویسٹ؛ مہاتما گاندھی سیوا مندر ہال ، ایس وی روڈ، باندرا ویسٹ؛ اورلیڈی آف گڈ کونسل ہائی سکول، نزد سیون ریلوے اسٹیشن اور پرزور فاؤنڈیشن کا دادر اتھرنن انسٹی ٹیوٹ، فردوسی روڈ ، مانچر جی جوشی پارسی کالونی، دادر، ممبئی؛ میں منعقد ہو رہے ہیں۔

عیسائی، بودھ، مسلم، پارسی، جینی اور سکھ برادریوں اورغریب اور پسماندہ علاقوں سے تعلق رکھنے والی خواتین اپنے خاندان کے افراد کے ساتھ ممبئی میں پوشن ابھیان پروگراموں میں شرکت کریں گی۔ انہیں غذائیت کے فوائد سے آگاہ کیا جائے گا۔ اس موقع پر تغذیائی کٹس بھی تقسیم کی جائیں گی۔

پوشن ابھیان پروگراموں میں شرکت سے پہلے، وزیر برائے خواتین اور بچوں کی ترقی دھاراوی میں ایک آئی سی ڈی ایس (انٹیگریٹڈ چائلڈ ڈویلپمنٹ سروسز) مرکز کا دورہ کریں گی اور اسی روز یعنی 6 ستمبر 2021 کو آئی سی ڈی ایس سے فائدہ اٹھانے والوں اور این جی اوز کے ساتھ بات چیت کریں گی۔وہ ا سکیم کے تحت فوائد حاصل کرنے والے شہریوں کے گھربھی جائیں گی۔

ڈبلیو سی ڈی کی وزیر نے کہا کہ حکومت ہند نے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں غذائی قلت سے نمٹنے کے لیے مارچ 2018 میں پوشن مہم شروع کی۔ “پوشن ابھیان کے آغاز کے بعد سے ، ستمبر کا مہینہ ’پوشن ماہ‘ کے طور پر منایا جاتا ہے تاکہ معاشرے میں رویے میں تبدیلی لانے کے لیے خصوصی منتخب سرگرمیاں کی جائیں۔ ایک جانب پوشن ماہ 2019 میں پورے بھارت میں 3.66 کروڑ سرگرمیاں انجام دی گئیں تو دوسری جانب سال 2020 میں بڑے پیمانے پر شجرکاری مہم کا آغاز اور آنگن واڑیوں اور عوامی مقامات پر غذائیت کے باغات کی نشوونما دیکھنے میں آئی۔ پوشن ماہ 2020 کے دوران 12.84 لاکھ شجرکاری کی مہمیں چلائی گئی‘‘۔

اقلیتی امور کے وزیر نے کہا کہ ’’پوشن ابھیان‘‘ اہمیت کا حامل ہے کیونکہ ملک ہندوستان کی آزادی کے 75ویں سال کے موقع پر’’آزادی کا امرت مہوتسو‘‘ منا رہا ہے۔ ’’وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں حکومت نے لڑکیوں اور خواتین کی اچھی صحت اور فلاح و بہبود کے عزم کے ساتھ کام کیا ہے۔ پوشن ابھیان ، بیٹی بچاؤ بیٹی پڑھاؤ ، مشن اندرادھنش ، سوچھ بھارت مشن اور اُجوالا یوجنا جیسی اسکیمیں اسکی مثال ہیں‘‘۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/Poshan1.JPEG.png

ممبران پارلیمنٹ محترمہ پونم مہاجن، جناب گوپال شیٹی، جناب منوج کوٹک اور جناب راہل راجیش شیولے، حکومت مہاراشٹر میں خواتین اور بچوں کی ترقی کی وزیر محترمہ یشومتی چندرکانت ٹھاکر، ایم ایل اے جناب ایم پی لودھا اور جناب آشیش شیلر، مرکزی خواتین اور بچوں کی ترقی کی وزارت میں سکریٹری، جناب اندیور پانڈے، مرکزی وزارت اقلیتی امور کی سکریٹری، محترمہ رینوکا کمار، این سی ایم اور سی ایم ڈی این ایم ڈی ایف سی سکریٹری، جناب ایس کے دیو ورمن، خواتین اور بچوں کی ترقی کی مرکزی وزارت کی جوائنٹ سکریٹری، محترمہ پلوی اگروال اور دیگر اعلیٰ عہدیداران کے ساتھ ساتھ انجمن اسلام کے صدر ڈاکٹر ظاہر کازی؛ بمبئی پارسی پنچایت چیئرپرسن محترمہ ارمیتی تیرانداز اور سماجی اور تعلیمی شعبوں کے دیگر ممتاز افراد ممبئی کے مختلف مقامات پر پوشن ابھیان آگاہی مہم میں شرکت کریں گے۔

پوشن ابھیان سے متعلق:

پوشن ابھیان (وزیر اعظم کی جامع اسکیم برائے جامع تغذیہ) حکومت ہند کا ایک اہم پروگرام ہے جو بچوں ، نوعمر لڑکیوں ، حاملہ خواتین اور دودھ پلانے والی ماؤں کے لیے غذائیت کے نتائج کو بہتر بناتا ہے۔ اسکا آغاز وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے 8 مارچ 2018 کو خواتین کے عالمی دن کے موقع پر کیا تھا۔یہ ابھیان مشن موڈ میں غذائیت کے مسئلے کو حل کرنے کی کوشش کرتا ہے۔

مشن پوشن 2.0 (سکشم آنگن واڑی اور پوشن 2.0) کا اعلان بجٹ 2021-2022 میں غذائیت کے مشمولات ، ترسیل، رسائی اور نتائج کو مضبوط بنانے کے لیے کیا گیا ہے تاکہ بیماری اور غذائیت کی کمی کے باعث صحت ، تندرستی اور مدافعت کی پرورش کرنے والے طریقوں پر توجہ مرکوز کی جا سکے۔

پوشن ماہ 2021:

اس سال ، جب ہندوستان آزادی کا امرت مہوسومنا رہا ہے ، پوشن ماہ 2021 کو موضوعاتی انداز میں منایا جا رہا ہے، تاکہ تیز رفتار اور گہری رسائی کو یقینی بنایا جا سکے۔ ستمبر 2021 کے پورے مہینے کو ہفتہ وار موضوعات میں تقسیم کیا گیا ہے ، تاکہ مجموعی غذائیت کو بہتر بنانے کی طرف توجہ مرکوز کی جا سکے۔ خواتین اور بچوں کی ترقی کی وزارت نے ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ساتھ مل کر پورے مہینے میں کئی سرگرمیوں کی منصوبہ بندی کی ہے۔ تفصیلات یہاں مل سکتی ہیں۔

بچوں کی فروغ کی مربوط خدمات (آئی سی ڈی ایس) کی اسکیم:

بچوں کی فروغ کی مربوط خدمات (آئی سی ڈی ایس) کی اسکیم،حکومت ہند کے فلیگ شپ پروگراموں میں سے ایک ہے اور ابتدائی بچپن کی دیکھ بھال اور ترقی کے لیے دنیا کے سب سے بڑے اور منفرد پروگراموں کی نمائندگی کرتی ہے۔ یہ اپنے بچوں اور نرسنگ ماؤں کے لیے ملک کے عزم کی اولین علامت ہے۔یہ ایک طرف پری اسکول کی غیر رسمی تعلیم فراہم کرنے کے چیلنج کے جواب کے طور پر اور دوسری طرف یہ غذائیت، بیماری، سیکھنے کی صلاحیت میں کمی اور اموات کے شیطانی چکر کو توڑنے پر مرکوز ہے۔اس اسکیم کے تحت فائدہ اٹھانے والے 0-6 سال کی عمر کے بچے ، حاملہ خواتین اور دودھ پلانے والی مائیں شامل ہیں۔

*****

U.No.8692

(ش ح - اع - ر ا)   



(Release ID: 1752079) Visitor Counter : 226