صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
برکس ڈیجیٹل ہیلتھ سربراہ کانفرنس میں بھارت
ڈاکٹر بھارتی پروین پوار نے برکس وزارتی کانکلیو میں ڈیجیٹل ہیلتھ کے نفاذ کے دوران پیدا ہونے والے چیلنجوں اور مواقع کا ذکر کیا
’’این ڈی ایچ ایم ڈیجیٹل ہیلتھ کو منظم کرے گا اور یونک ہیلتھ آئی ڈی جاری کرکے سہولیات اور پریکٹیشنرز کے لئے صحیح معلومات کا ایک واحد ذریعہ تیارکرےگا‘‘
’’برکس ڈیجیٹل ہیلتھ پلیٹ فارم وقت کی ضرورت ہے، یہ شہادت پر مبنی پالیسی سازی کی ایک ریپازیٹری فراہم کرائے گا‘‘
برکس ڈیجیٹل ہیلتھ اعلامیہ اختیار کیا گیا
Posted On:
03 SEP 2021 7:56PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 3 ستمبر 2021، صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر بھارتی پروین پوار نے آج یہاں ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ برکس وزارتی کانکلیو میں بھارت کی نمائندگی کی۔ پینل نے ڈیجیٹل ہیلتھ کے نفاذ کے دوران پیدا ہونے والے چیلنجوں اور مواقع پر بات چیت کی۔
ڈاکٹر پوار نے پینل سے اپنے خطاب میں تمام برکس ممالک میں ایک معیاری نصاب کا استعمال کرتے ہوئے باصلاحیت صحت انفارمیٹیو ز پروفیشنلز کا ایک کیڈر تیار کرنے کے سلسلے میں برکس اسٹریٹجک اور تمام سطحوں پر ڈیجیٹل ہیلتھ ٹیکنالوجیز پوری طرح اختیار کئے جانے کے سلسلے میں بھارت کی ترجیحات کے بارے میں بتایا۔ شواہد پر مبنی ڈیجیٹل ٹیکنالوجیز کی ایک ریپازیٹری تیار کرنے اور صحت کے نظام میں (برکس کے تحت) اختراعات سے بھارت کی توقعات اور کووڈ ۔ 19 کے دوران صحت کے نظام کی لچک تیار کرنے میں پائیدار طریقے سے ڈیجیٹل اختراعات کے استعمال سے ہونے والے فائدوں کو برقرار رکھنے کے بھارت کے اسٹریٹجک نظریئے پر بھی بات چیت کی گئی۔
ابتدا میں ڈاکٹر پوار نے اعتراف کیا کہ کووڈ۔ 19 عالمی وبا کے بعد ڈیجیٹل ہیلتھ ترجیحات میں شامل ہوگئی ہے۔ انہوں نے کہا ’’دو لہروں نے ہمارے سامنے منفرد چیلنج پیش کئے تھے جس کے لئے علاقائی ضرورتوں کے لئے حساس ایک موثر اور انسانیت پر مرکوز کارروائی کے نظام کی ضرورت تھی۔ عالمی وبا کے بندوبست کے لئے ڈیجیٹل ہیلتھ کو بہت اچھی طرح استعمال کیا گیا اور اس میں ہماری کارروائی کو مستحکم کرنے کے لئے مزید سائنسی اور ڈاٹا سے چلنے والے نظریئے کو اختیار کرنے کا ہمیں اہل بنایا‘‘۔
بھارت کے نیشنل ہیلتھ بلو پرنٹ کے بارے میں انہوں نے بتایا کہ ’’ہم نیشنل ڈیجیٹل ہیلتھ مشن (این ڈی ایچ ایم) کے ذریعہ ڈیجیٹل ہیلتھ پروگراموں کو منظم کرنے کی سفارشات کو نافذ کررہے ہیں۔‘‘این ڈی ایچ ایم یونک ہیلتھ آئی ڈی جاری کرکے سہولیات اور پریکٹیشنرز کے لئے صحیح معلومات کا ایک واحد ذریعہ تیار کرے گا اور ڈیجیٹل موڈ کے ذریعہ مختلف صحت خدمات کی توسیع کرے گا‘‘۔
ڈاکٹر پوار نے بتایا کہ تمام برکس ممالک نے صحت کے ڈاٹا کی دستیابی کو یقینی بنانے کے لئے برکس ڈیجیٹل ہیلتھ پلیٹ فارم وقت کی ضرورت ہے۔ یہ کام اس طرح انجام دیا جاتا ہے کہ طبی دیکھ ریکھ کو جاری رکھا جاسکے۔ ’’عالمی بہبود کے لئے شہادت پر مبنی ڈیجیٹل ہیلتھ کے بہترین طریقہ کار کی ایک ریپازیٹری تیار کرنے کے لئے ہمیں مل کر اور تعاون کرتے ہوئے کام کرنے کی ضرورت ہے۔ایسے فریم ورک سے ڈاٹا شیئرنگ اور دستیابی کی صلاحیت پیدا ہوتی ہے اور اس سے موجودہ کووڈ۔ 19 عالمی وبا جیسی بیماریوں سے تحفظ کے لئے ڈاٹا کے معاملے تعاون کرنے ، ڈاٹا حاصل کرنے اور شیئر کرنے کی عالمی صلاحیت میں اضافہ کرنے میں بھی مدد ملے گی‘‘۔
کووڈ ۔ 19 کے دوران اختیار کی گئی ٹکنالوجی کے بارے میں انہوں نے بتایا کہ ہم نے آروگیہ سیتو اور اتیہاس ایپلی کیشن جو کہ آبادی میں آئندہ ہاٹ اسپاٹ کی پیش گوئی کرنے اور شہریوں سے سورس ڈاٹا حاصل کرنے کے لئے ڈیجیٹل نگرانی ایپلی کیشن ہے، کو مقبول بنایا۔ آروگیہ سیتو 201 ملین سے زیادہ ڈاؤن لوڈ کئے جانے پر سب سے زیادہ ڈاؤن لوڈ کے جانے والا ایپ بن گیا ہے۔ اس طرح شہریوں کے دروازے تک صحت خدمات لے جانے کے لئے ہم بھارت کے نیشنل ٹیلی میڈیسن پلیٹ فارم (ای سنجیونی) کو فروغ دے رہے ہیں اور تمام اضلاع میں ڈیڈیکیٹیڈ ڈاکٹروں کے ساتھ ٹیلی میڈیسن ہب قائم کررہے ہیں۔ یہ ہبس کووڈ اور غیر کووڈ صحت دیکھ ریکھ کے لئے اپنے خطے میں تمام سہولیات فراہم کرائیں گے۔
برکس ممالک کے وزرائے صحت کی موجودگی میں برکس ڈیجیٹل ہیلتھ اعلامیہ اختیار کیا گیا۔
بھارت چونکہ برکس ڈیجیٹل ہیلتھ سربراہ کانفرنس کا میزبان ہے اس لئے کانکلیو کی صدارت مرکزی ہیلتھ سکریٹری جناب راجیش بھوشن نے کی جنہوں نے کووڈ ۔ 19 عالمی وبا کے سلسلے میں مختلف معاملوں میں بڑے پیمانے پر ڈیجیٹل ہیلتھ اختیار کئےجانے پر فوکس کیا۔ ان معاملوں میں آبادی کی نگرانی، ایکٹیو کیس کا پتہ لگانا، دوران کے وقت میں عام شہریوں سے بات چیت شامل ہے۔ بنیادی عالمی صحت کوریج کے معاملے میں ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے سلسلے میں ممالک کے ذریعہ کئے گئے کاموں پر روشنی ڈالی گئی۔جناب بھوشن نے اپنی بیش بہا کامیابیوں سے واقف کرانے اور میٹنگ میں ڈیجیٹل ہیلتھ سے متعلق تجاویز پیش کرنے کے لئے تمام شرکت کرنے والے ممالک کا شکریہ ادا کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔ا گ۔ن ا۔
(2021۔09۔04)
U- 8633
(Release ID: 1752077)
Visitor Counter : 201