بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی راستوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav g20-india-2023

مرکزی وزیر جناب سربانند سونووال نے ممبئی پورٹ ٹرسٹ کا دورہ کیا ، پروجیکٹوں کا جائزہ لیا

Posted On: 03 SEP 2021 8:59PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی۔ 03  ستمبر       مرکزی وزیر جناب سربانند سونووال نے ممبئی پورٹ ٹرسٹ کا دورہ کیا اور مختلف پروجیکٹوں کا جائزہ لیا۔ مرکزی وزیر نے ممبئی پورٹ ٹرسٹ، جو گوا جانے والے گھریلو سیاحوں کو سہولت فراہم کرتا ہے، کے ڈومیسٹک کروز ٹرمینل میں انفراسٹرکچر اور آنے والےمختلف  پروجیکٹوں کا جائزہ لیا ۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/IMG-20210903-WA00067VW8.jpg

چیئرپرسن جناب راجیو جلوٹا نے نو تعمیر شدہ 5 ویں آئل برتھ کی نمایاں خصوصیات کے بارے میں آگاہ کیا ۔ یہ آئل برتھ 22 ایم ایم ٹی پی کی گنجائش کے لحاظ سے تمام بڑی بندرگاہوں میں مکمل طور پر سوئز میکس  ویسلسز اور جزوی طور پر بھری ہوئی وی ایل سی سی کی سہولت فراہم کرنے والوں میں  سب سے بڑا ہے ۔ یہ منصوبہ مکمل ہو چکا ہے اورعنقریب  قوم کے نام  وقف کیا جائے گا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/IMG-20210903-WA0005ZL60.jpg

وزیرموصوف کو بندرگاہ میں مجوزہ اور جاری منصوبوں کے بارے میں بھی آگاہ کیا گیا۔ بی پی سی ایل اور ایچ پی سی ایل کے ایگزیکٹو ڈائریکٹروں  نے بتایا کیا کہ دوہرے ہینڈلنگ سے بچنے کی وجہ سے 5 ویں آئل برتھ کی تعمیر سےاب تک قومی خزانے کو 200 کروڑ روپے کی بچت ہوئی ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/IMG-20210903-WA0007Q5HQ.jpg  https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/IMG-20210903-WA0004TH8F.jpg

جناب سونووال نے ممبئی پورٹ ٹرسٹ کی، خاص طور پر ممبئی میٹرو ٹنل کے کھدائی شدہ مواد کا استعمال کرتے ہوئے بحالی کی کوششوں کو سراہا ۔ انہوں نے 5 ویں آئل برتھ پر سویز میکس ٹینکر 'نورڈاک مون' کا بھی دورہ کیا اور جہاز کےعملے سے بات چیت کی۔ انہوں نے ڈومیسٹک کروز ٹرمینل ، آف شور کنٹینر ٹرمینل ، لاک گیٹ ، ڈرائی ڈاک اور ممبئی انٹرنیشنل کروز ٹرمینل کا بھی دورہ کیا۔بعد ازاں انہوں نے تمام محکموں کے سربراہوں اور شراکت داروں کے ساتھ ایک میٹنگ کی۔

 

پی آئی بی ، ممبئی سے براہ راست دیکھیں

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 (ش ح ۔ رض  ۔ ج ا  (

 (03.09.2021)

U-8636

 



(Release ID: 1752019) Visitor Counter : 205


Read this release in: English , Marathi , Hindi