الیکٹرانکس اور اطلاعات تکنالوجی کی وزارت
سائبر قانون ، جرائم کی تفتیش اور ڈیجیٹل فورینسک پر آن لائن صلاحیت سازی پروگرام کے لیے سائبر لیب قائم کی جائے گی این ای جی ڈی نے نیشنل لاء یونیورسٹی ، دہلی اور نیشنل لاء انسٹی ٹیوٹ یونیورسٹی(این ایل آئی یو) ، بھوپال کے ساتھ مفاہمتی عرضداشت پر دستخط کیے
Posted On:
03 SEP 2021 7:08PM by PIB Delhi
نئی دہلی۔ 03 ستمبر وزارت الیکٹرانکس و اطلاعاتی ٹکنالوجی ، حکومت ہند کے تحت قومی ای حکمرانی ڈویژن (این ای جی ڈی) نے نیشنل لاء یونیورسٹی (این ایل یو) ، دہلی اور نیشنل لاء انسٹی ٹیوٹ یونیورسٹی (این ایل آئی یو) ، بھوپال کے ساتھ سائبر قانون ، جرائم کی تفیش اور ڈیجیٹل فورینسک پر آن لائن صلاحیت سازی پروگرام کے لیے ایک سائبر لیب کے قیام کی غرض سے مفاہمت کی ایک عرضداشت پر دستخط کیے ہیں ۔
قومی ای حکمرانی ڈویژن کی جانب سے جناب ابھیشیک سنگھ ، صدر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر ، این ای جی ڈی ، نیشنل لاء یونیورسٹی، دہلی کی جانب سے پروفیسر شری کرشن دیوا راؤ اور نیشنل لاء انسٹی ٹیوٹ یونیورسٹی (این ایل آئی یو) ، بھوپال کی جانب سے پروفیسر (ڈاکٹر) وی وجے کمار نے مفاہمت کی عرضداشت پر دستخط کیے۔ جناب اجے پرکاش ساہنی ، سکریٹری ، وزارت الیکٹرانکس اور اطلاعاتی ٹکنالوجی اور وزارت کے سینئر عہدیداروں نے بھی تقریب میں شرکت کی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جناب اجے پرکاش ساہنی نے کہا کہ توقع ہے کہ اس پروگرام کو قانون نافذ کرنے والے اداروں میں قانون نافذ کرنے والی ایجنسیوں کے اعلیٰ افسران اور عدلیہ کی طرف سے بھی وسیع پیمانے پر بھرپوررد عمل ظاہر کیا جائے گا۔ ایک آن لائن پروگرام ہونے کے ناطے ، اس میں بہت زیادہ امکانات کی صلاحیت ہے۔ پروگرام کی توسیع اوراستحکام کے حوالے سے ، جناب ساہنی نے کہا کہ قانون کےدیگر اسکولوں کو بھی فورنسیک لیب کے مرکزاور ڈیزائن سے منسلک کیا جائے گا۔
اس پروگرام کا ہدف یہ ہے کہ پولیس افسران ، ریاستی سائبر سیل ، قانون نافذ کرنے والی ایجنسیاں ، استغاثہ اور عدالتی افسران کو اہل بنایا جائے تاکہ وہ دنیا کے بہترین طریقہ کار، معیارات اور ہدایات کو اپناتے ہوئے ہندوستانی سائبر قانون کے مطابق سائبر فورنسیک معاملوں کو مؤثر طریقے سے نمٹانے کے لیے مطلوبہ مہارت حاصل کرسکیں۔ این ای جی ڈی نے ، این ایل آئی یو بھوپال کے اشتراک سے اپنے لرننگ مینجمنٹ سسٹم (ایل ایم ایس) کے ذریعہ 1000 عہدیداروں کو 9 ماہ کا آن لائن پی جی ڈپلومہ فراہم کرنے کی پہل کی ہے۔ یہ پروگرام سیکھنے والوں کو کسی بھی وقت کہیں بھی سیکھنے کا تجربہ کرنے کے قابل بناتا ہے۔ پہلا بیچ نومبر 2020 میں شروع ہوا تھا جس میں کل 579 شرکاء کو کورس کے لیے منظوری دی گئی تھی۔
اس پروگرام کے مطابق ہر داخلہ لینے والا شرکاء اس کورس کی سہولت کے لیے نیشنل لا یونیورسٹی (این ایل یو) دہلی کے کیمپس میں قائم کردہ سائبر لیب میں عملی تربیتی سیشن اور ذاتی رابطہ کے پروگرام میں شرکت کرنا ہوگا۔ مجوزہ سائبر لیب ہائبرڈ فن تعمیر سے لیس ہو گی جو سائبر قانون ، سائبر کرائم انویسٹی گیشن اور ڈیجیٹل فورنسیک کے شعبوں میں مجازی اور جسمانی دونوں طرح کی صلاحیت سازی کے لیے معاون ہے۔ لیب کے ایک تربیتی کلاس روم میں 25 استعمال کرنے والوں کی صلاحیت ہوگی اور اے آر/وی آرسہولت کے ساتھ ایک مخصوص وقت میں لیب میں 25 صارفین کے لیے ریموٹ کنیکٹوٹی کی سہولت ہوگی۔ دیگر لاء اسکولوں/ یونیورسٹیوں جیسے نیشنل لاء سکول آف انڈیا یونیورسٹی (بنگلور) ، راجیو گاندھی نیشنل یونیورسٹی آف لاء (پٹیالہ) وغیرہ مستقبل کی کوششوں کے لیے مرکز اور اسپوک ماڈل میں شامل ہوں گے۔ لاء اسکول ورچوئل طریقے سے منعقد ہونے والی کلاسوں کے لیے ضروری فیکلٹی ممبران ، مہارت اور مواد فراہم کریں گے۔ قومی ای حکمرانی ڈویژن (این ای جی ڈی) فیکلٹی ممبروں کی جانب سے ملنے والی معاونت کی بنیاد پر ای مواد تیار کرے گا۔ این ایل آئی یو ، بھوپال کورس کےاہم تعلیمی شراکت دار ہونے کے ناطے کامیابی سے کورس مکمل کرنے والے شرکاء کو پی جی ڈپلومہ سرٹیفکیٹ دے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(ش ح ۔ رض ۔ ج ا (
(03.09.2021)
U-8639
(Release ID: 1752017)
Visitor Counter : 253