وزارتِ تعلیم
azadi ka amrit mahotsav g20-india-2023

سنٹرل یونیورسٹیاں اکتوبر 2021 تک  6000 خالی آسامیوں پر کرنے کے لئے  مشن موڈ پر کام کرے گی: جناب دھرمیندر پردھان


یونیورسٹیاں بھارتی زبانوں میں آموزش کو فروغ دیں اور  بھارت کی ثقافتی وراثت کو مقبول بنائیں: جناب دھرمیندر پردھان

نئی تعلیمی پالیسی 2020 ابھرتے ہوئے نئی عالمی نظام میں بھارت کو  اعلی ترین مقام دلانے کے لئے  اہم رول ادا کرے گی: مرکزی وزیر تعلیم

اعلی تعلیمی ادارے سماجی، اقتصادی ترقی کور فروغ دینے کے لئے  کلیدی محرک ہیں: مرکزی وزیر تعلیم

جناب دھرمیندر پردھان نے سینٹرل یونیورسٹیوں کے وائس چانسلروں کے ساتھ  ایک میٹنگ کا انعقاد کیا

Posted On: 03 SEP 2021 7:15PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  3 ستمبر 2021،    تعلیم اور ہنرمندی کی ترقی  کے مرکزی وزیر جناب دھرمیندر پردھان  نے آج  ویڈیا کانفرنسنگ کے ذریعہ  سینٹرل یونیورسٹیوں کے وائس چانسلروں کے ساتھ ایک میٹنگ کا انعقاد کیا۔ میٹنگ میں  تعلیم کے وزیر مملکت جناب سبھاش سرکا، اعلی تعلیم کے سکریٹری جناب امیت کھرے، یو جی سی چیئرمین پروفیسر ڈی پی سنگھ اور  وزارت اور یو جی سی کے سینئر افسران نے شرکت کی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/WhatsAppImage2021-09-03at6.49.14PM(1)3EB2.jpeg

شرکا سے خطاب کرتے ہوئے جناب پردھان نے کہا کہ ہمارے یونیورسٹیاں  تخلیقی صلاحیت، اختراع اور مواقع کا گہوارہ ہیں۔ نئی تعلیمی پالیسی 2020 ابھرتے ہوئے نئے عالمی نظام میں بھارت کو  اعلی ترین مقام دلانے کے لئے  اہم رول ادا کرے گی کیونکہ بھارت کی قسمت کے محافظ  کے طور پر  ہماری یونیورسٹیوں کو  نئی تعلیمی پالیسی میں  بتائی گئیں  ذمہ داریوں کو پورا کرنا چاہیے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ  تعلیم  کو، نئی تعلیمی پالیسی کے ذریعہ  مزید متحرک اور جامع بنایا جائے اور  بھارت کو  علم  کا سپر پاور بنایا جائے۔

وزیر موصوف نے کہا کہ  اعلی تعلیمی ادارے قومی خواہشات اور مقاصد کو  پورا کرنے کے لئے اور سماجی، اقتصادی ترقی کور فروغ دینے کے لئے  کلیدی محرک ہیں۔ انہوں نے  یونیورسٹیوں سے اپیل کی کہ وہ  بھارتی زبانوں میں آموزش اور  بھارت کی ثقافتی وراثت کو فروغ دیں اور مقبول بنائیں۔

جناب دھرمیندر پردھان نے سنٹرل یونیورسٹیوں کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ اکتوبر 2021 تک  6000 خالی آسامیوں پر کرنے کے واسطے  مشن موڈ پر کام کریں۔

انہوں نے  سینٹر یونیورسٹیوں  کے بہترین طریقہ کار سے  سیکھنے  اور  عام اور ریزروڈ اسامیوں پر بھرتی ، کووڈ۔ 19 کے دوران تعلیم، آن لائن آموزش اور  نئی تعلیمی پالیسی کے نفاذ کی صورتحال سمیت  کئی اہم معاملات  میں خوشی کا اظہار کیا۔

وزیر موصوف نے یونیورسٹیوں سے کہا کہ وہ  بھارت کو مکمل طور پر خواندہ  بنانے  اور  آزادی کا امرت مہوتسو  میں پوشن ماہ کے دوران تغذیہ کے چیلنج  کو پورا کرنے کے واسطے  ملک کی مدد کرنے کے لئے  حکمت عملی  تیار کریں۔

وزیر موصوف نے  بیش بہا تجاویز کے لئے  وائس چانسلر کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے  کہا کہ  ہماری سنٹرل یونیورسٹیوں کو  صلاحیت سازی ، اکیڈمک  بینک آف کریڈٹ، ورچوئل یونیورسٹیوں  اور نئی تعلیمی پالیسی  کی کئی دیگر  خصوصیات کو اس تعلیمی سال سے ہی  نافذ کرنے کے لئے فریم ورک شروع کریں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ا گ۔ن ا۔

U- 8634

                          



(Release ID: 1751957) Visitor Counter : 190


Read this release in: Telugu , English , Hindi , Punjabi