وزارتِ تعلیم

تمام 23 آئی آئی ٹی اداروں کا تحقیق و ترقی کا میلہ نومبر 2021 میں منعقد ہوگا:مرکزی وزیر تعلیم


تحقیقی و ترقی میلہ قومی تعلیمی پالیسی میں تصور کردہ شعبوں میں جدید تحقیق کے لئے سازگار ماحول تیار کرے گا : جناب دھرمیندر پردھان

Posted On: 03 SEP 2021 5:26PM by PIB Delhi

مرکزی وزیر تعلیم جناب دھرمیندر پردھان نےانڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی (آئی آئی ٹی) کے تمام اداروں کے تحقیقی و ترقی میلے کے انعقاد کے لئے تشکیل کردہ اسٹیئرنگ کمیٹی کے ساتھ ایک غیر روایتی میٹنگ کی صدارت کی۔ وزیر مملکت برائے تعلیم جناب سبھاش سرکار اور وزیر مملکت برائے تعلیم جناب رنجن کمار سنگھ مسٹر امیت کھرے کے علاوہ سکریٹری برائے ہائر ایجوکیشن اور وزارت کے اعلیٰ عہدے داروں بھی اس میٹنگ میںشریک تھے۔

 

وزیر موصوف نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے  کہا کہ سبھی 23 آئی آئی ٹی اداروں کا تحقیقی و ترقی میلہ آزادی کا امرت مہوتسو پہل کے زیراہتمام ہندستان کی آزادی کے 75 سال کی تکمیل کییاد میں نومبر 2021 کے دوسرے نصف  میں منعقد ہوگا۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ میلہ آئی آئی ٹی میں صلاحیتوں اور اعلی ٹیکنالوجی کی تیاری کے حوالے سے ہندستانی صنعت میں بہتر مفاہمت اور بیداری پیدا کرے گا۔

 

جناب پردھان نے کہا کہ یہ  میلہ قومی تعلیمی پالیسی کے متصور شعبوں میں جدید تحقیق کے لئے سازگار ماحول تیار کرے گا۔ آئی آئی ٹی کے 23  اداروں کی جانب سے ہندستانی صنعتوں کے ساتھ باہمی تعاون سے ہندستانی اور عالمی منڈیوں کے لئے جدت طرازیوں سے زندگی میں آسانی پیدا ہوگی اور ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیوں کے تعلق سے مستقبل کی تحقیق میں سابق طلباء اور صنعتوں کی سرمایہ کاری کو فروغ حاصل ہوگا۔

 

وزیر موصوف نے تجویز پیش کی کہ توانائی کے نظام، مواصلاتی آلات، کوڑے کچرے کو ٹھکانے لگانے کے بندوبست اور ساختیات اورفنِ تعمیرات میں روایتی علم کے ارتباط کے علاوہ مقامی تحقیق وغیرہ کے موضوعاتی سیشن کے لئے ان شعبوں کو ترجیح دی جائے جو توجہ کے مستحق ہوں۔

 

خاص توجہ والے شعبوں میں دس موضوعات کی نشاندہی کی گئی ہے اور ان موضوعات پر 23 آئی آئی ٹی اداروں کی طرف سے جو 72 پروجیکٹ سامنے لائے گئے ہیں ان کو کمیٹی شارٹ لسٹ کرے گی۔ مناسب جانچ پڑتال کے بعد  یہ پروجیکٹ ایک اہم دو روزہ تقریب میں سامعین کے سامنے رکھے جائیں گے۔ حاضرین میں ہندستانی صنعت اور عالمی اداروں کے شراکت دار، مختلف سی ایف ٹی آئی اداروں کے اساتذہ، ڈی آر ڈی او، اسرو، سی ایس آئی آر اور آئی سی اے آر کے سائنس داں، طلبا، نوجوانان اور ریسرچ اسکالر شامل ہوں گے۔

 

 

میٹنگ میں ڈاکٹر پون گوینکا، چیئرمین، بی او جی آئی آئی ٹی مدراس؛ ڈاکٹر بی وی آر موہن ریڈی، چیئرمین، آئی آئی ٹی حیدرآباد؛ ڈاکٹر کے رادھاکرشن، چیئرمین، آئی آئی ٹی کونسل قائمہ کمیٹی؛ پروفیسر وریندر کمار، ڈائریکٹر، آئی آئی ٹی کے جی پی؛ پروفیسر بھاسکر رام مورتی، ڈائریکٹر، آئی آئی ٹی مدراس؛ پروفیسر ابھے کاراندیکر، ڈائریکٹر، آئی آئی ٹی،کانپور؛ پروفیسر رام گوپال راؤ، ڈائریکٹر، آئی آئی ٹی دہلی؛ پروفیسر ٹی وی سیتارام، ڈائریکٹر، آئی آئی ٹی گوہاٹی؛ پروفیسر بی ایس مورتی، ڈائریکٹر، آئی آئی ٹی حیدرآباد اور پروفیسر سبھایسس چودھری، ڈائریکٹر، آئی آئی ٹی بمبئی موجود تھے۔

<><><><><>

 

 

ش ح،ع س، ج

8621U.No. :



(Release ID: 1751847) Visitor Counter : 148


Read this release in: English , Hindi , Punjabi , Telugu