وزارت دفاع

سورنم وجے ورش ’وکٹری فلیم‘ کو ای این سی میں شامل کیا گیا

Posted On: 03 SEP 2021 6:32PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  3 ستمبر 2021،    سال 1971 کی جنگ میں  بھارت کی فتح کی پچاسویں سالگرہ کا جشن مناتے ہوئے  سورنم وجے ورش کی  وکٹری فلیم  مناتے ہوئے  سورنم وجے ورش کی وکٹری فلیم کو  آندھرا پردیش کی وزیر داخلہ  محترمہ  میکاتھوتی سچریتا اور  مشرقی بحری کمان ( ای این سی) کے  فلیگ آفیسر کمانڈنگ انچیف  وائس ایڈمرل اجیندر بہادر سنگھ، کے وی ایس ایم ، وی ایس ایم، نے وشاکھا پٹنم میں  ’وکٹری ایٹ سی‘ وار میموریل  آر کے بیچ میں منعقدہ ایک شاندار تقریب میں  رسمی طور پر  مشرقی بحری کمان میں شامل کیا۔شامل کئے جانے کی تقریب کا انعقاد   بحریہ کے ان سابق  فوجیوں کی موجودگی میں کیا گیا جنہوں نے 1971 کی جنگ میں شرکت کی تھی۔اس یادگار تقریب میں  بحریہ کے سینئر افسران اور حکومت آندھرا پردیش کے افسران نے بھی شرکت کی۔

شامل کئے جانے کی یہ تقریب  کمانڈر انچیف اور  وزیر داخلہ کے ذریعہ  گل دائرہ پیش کرتے ہوئے  شروع کی گئی۔ ملک کی خدمت میں اپنی جان کی قربانی دینے والوں کے احترام میں  دو منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔ بھارتیہ بحریہ کے دستے کے ذریعہ  ایک شاندار تقریب میں  روایتی  طریقے سے  اس وکٹری فلیم کو لایا گیا۔ بعد میں  وزیر داخلہ اور کمانڈنگ انچیف نے  سابق فوجیوں سے بات چیت کی۔ جنہوں نے 1971 کی جنگ کے دوران اپنے تجربات کے بارے میں بتایا۔

سال 1971 میں کی جنگ میں  بھارتی مسلح دستوں  کی فتح کی 50 ویں سالگرہ  کا جشن سال2021 میں فرض کے لئے اپنی جانیں قربان کرنے والے بھارتی سپاہیوں کے اعزاز میں سورنم وجے ورش کے طور پر منایا جارہاہے۔ اس موقع کی یادگار منانے کے لئے   وزیراعظم  جناب نریندر مودی نے  16 دسمبر 2020 کو نیشنل وار میموریل نئی دہلی میں  چار وکٹری فلیمس روشن کی تھیں۔ یہ چاروں وکٹری فلیمس نے ملک بھر میں  سفر کیا تھا اور  1971 کی جنگ میں شرکت کرنے والے سپاہیوں کے گاؤں تک بھی یہ پہنچی تھی۔

وکٹری فلیم  شہر کے مختلف اسکولوں میں جائے گی، اس کے بعد  یہ راجہ مندری ، وجے واڑہ اور نالگونڈا سے گزرتی ہوئی  حیدر آباد کے لئے اپنا سفر جاری رکھے گی۔ ملک کے مختلف حصوں سے بھیجی جانے والی وکٹری فلیم  16 دسمبر 2021 کو نئی دہلی میں اس  مقام پر یکجا ہوں گے جہاں خصوصی تقریب منعقد کی جائے گی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ا گ۔ن ا۔

 

U-8625

                          



(Release ID: 1751834) Visitor Counter : 161


Read this release in: English , Hindi , Punjabi , Tamil